🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

134. في الرجل (يبيع) البيع مما يكال فيرفع للظروف منه شيء
کوئی شخص پیمانے کے ذریعے ناپی جانے والی چیز بیچے اور برتن کے بدلے میں کچھ نکال لے تو کیا حکم ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21498 ترقیم الشثری: -- 22392
٢٢٣٩٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن ليث عن طاوس انه كان يكره بيع السمن وبيع الريت، ويرفع للظروف كذا وكذا، ويقول: لا؛ إلا صبا او وزنا.
حضرت طاؤس ناپسند فرماتے تھے کہ کوئی شخص گھی اور زیتون کی اس طرح بیع کرے کہ برتن کے بدلے میں کچھ کم کردے اور کہے کہ یہ وزن کے طور پر ہے۔) (مثال کے طور پر وہ برتن اور برتن کے اندر موجود چیز کا سو کلو گرام کے بدلے وزن کرے، پھر سو میں دس گرام اس بنیاد پر کم کردے کہ وہ برتن کا وز ہے۔) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22392]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22392، ترقيم محمد عوامة 21498)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21499 ترقیم الشثری: -- 22393
٢٢٣٩٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ابن عون عن محمد انه كان يكره القطر.
حضرت محمد رحمہ اللہ قطر کو ناپسند کرتے تھے، حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ قطر یہ ہے کہ ایک شخص دوسرے سے بیع کرے اور وزن میں سے کچھ حصہ برتن کے لئے الگ ڈال دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22393]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22393، ترقيم محمد عوامة 21499)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 22394
٢٢٣٩٤ - قال ابن عون: (و) (١) القطر: الرجل يبيع الرجل فيلقي للظروف شيئا من الوزن.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22394، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21500 ترقیم الشثری: -- 22395
٢٢٣٩٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معتمر بن سليمان عن (سلم) (١) بن ابي الذيال قال: سالت ابن سيرين عن الذي يبيع المتاع في (البواسن) (٢) ، وقد جعلوا بينهم وزن الظروف شيئا معلوما، قال: يبيعه وزنا كله والظروف معه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، ح]: (سالم).
(٢) هي أكسية غليظة مخيطة يجعل فيها الطعام، وفي [هـ]: (النواس).

حضرت ابن سیرین سے دریافت کیا کہ لوگ بواسن میں سامان کی بیع کرتے ہیں اور برتن کے بدلے اس میں کچھ معلوم مقدار میں ڈالتے ہیں؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا پورے وزن کی بیع کریں اور برتن اس کے ساتھ ہی ہوگا۔ (وزن کرنے میں برتن کو ساتھ ہی شمار کیا جائے گا) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22395]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22395، ترقيم محمد عوامة 21500)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21501 ترقیم الشثری: -- 22396
٢٢٣٩٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن يزيد عن ايوب ابي العلاء، عن قتادة وابي هاشم قالا: في الرجل يشتري السمن والعسل على ان (يرفع) (١) من الظروف كذا وكذا، فزعموا انه مكروه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (يدفع).
حضرت قتادہ اور حضرت ابو ہاشم سے دریافت کیا گیا کہ کوئی بھی شخص گھی یا شہد کی بیع اس طرح کرے کہ برتن کے بدلے میں کچھ خاص مقدار کا اضافہ کرے تو انہوں نے اس طرح کرنے کو ناپسند سمجھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22396]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22396، ترقيم محمد عوامة 21501)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21502 ترقیم الشثری: -- 22397
٢٢٣٩٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو داود عن عمران عن حماد قال: سالت إبراهيم عن الاعرابي يجيء بالنحي (١) من السمن ويبيعه ويلقي للنحي امنانا فقال: لا باس به.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) النحي: وعاء للسمن ونحوه، والمن مكيال له.
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ ایک اعرابی گھی کا برتن لے کر آیا اور وہ بیع اس طرح کرتا ہے کہ برتن کے بدلہ میں کچھ کیل ڈالتا ہے؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22397]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22397، ترقيم محمد عوامة 21502)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں