🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

154. في كراء الأرض بالطعام
زمین کو گندم کے بدلے کرایہ پر دینا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21678 ترقیم الشثری: -- 22586
٢٢٥٨٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابي مكين عن عكرمة قال: لا باس (بكراء) (١) الارض بالطعام.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (بكري) بالياء.
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ زمین کو گندم کے بدلے کرایہ پر دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22586]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22586، ترقيم محمد عوامة 21678)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21679 ترقیم الشثری: -- 22587
٢٢٥٨٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: لا باس ان يستاجر الرجل الارض البيضاء بالحنطة.
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ کوئی حرج نہیں کہ آدمی اپنی زمین گندم کے بدلے کرایہ پردے دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22587]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22587، ترقيم محمد عوامة 21679)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21680 ترقیم الشثری: -- 22588
٢٢٥٨٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن زياد بن ابي مسلم قال: سالت سعيد بن جبير عن كراء الارض بالدراهم والطعام فلم ير به باسا.
حضرت سعید بن جبیر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا کہ زمین دراہم یا گندم کے عوض کرایہ پر دینا کیسا ہے؟ آپ نے اس میں کوئی حرج نہ سمجھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22588]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22588، ترقيم محمد عوامة 21680)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21681 ترقیم الشثری: -- 22589
٢٢٥٨٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان (عن سعيد بن ابي عروبة عن) (١) ابي معشر عن إبراهيم قال: لا باس ان (تاخذ) (٢) بطعام مسمى.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ]، وفي [جـ]: (سعيد عن).
(٢) في [ح]: (يأخذ).

حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کوئی حرج نہیں اگر ہم مقرر کرکے گندم وصول کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22589]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22589، ترقيم محمد عوامة 21681)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21682 ترقیم الشثری: -- 22590
٢٢٥٩٠ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن سعيد بن ابي عروبة عن يعلى بن (١) حكيم عن سليمان بن يسار عن رافع بن خديج قال: قال رسول الله ﷺ:"من كانت له ارض فليزرعها او ليزرعها اخاه، ولا (يكريها) (٢) بثلث ولا (بربع، ولا) (٣) بطعام مسمى" (٤) ] (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في: [أ].
(٢) في [ح]: (يكرها).
(٣) زيادة من: [جـ].
(٤) الخبر ساقط من: [ط].
(٥) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٥٤٨)، وأحمد (١٧٥٣٩)، وانظر: البخاري (٢٣٣٩).

حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس کے پاس زمین ہے اس کو چاہیے کہ خود کھیتی باڑی کرے، یا پھر اپنے بھائی کے لئے چھوڑ دے، اس زمین کو ثلث یا ربع پر کرایہ پر مت دے اور نہ ہی مقررہ گندم پر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22590]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22590، ترقيم محمد عوامة 21682)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں