🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

155. في الرجلين يدعيان الشيء فيقيم هذا شاهدين ويقيم هذا رجلا
دو آدمی کسی چیز پر دعویٰ کریں پھر اُن میں سے ایک دو گواہ پیش کر دے اور دوسرا ایک گواہ پیش کرے تو کیا حکم ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21683 ترقیم الشثری: -- 22591
٢٢٥٩١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن داود عن الشعبي قال: كانت دابة في ايدي (اناس) (١) من الازد، فادعاها قوم فاقاموا البينة انها ⦗٣٢⦘ دابتهم اضلوها في زمان عمر بن عبد العزيز، فاقام (الذين) (٢) هي في ايديهم البينة انهم نتجوها، فرفع ذلك إلى قاضيهم عبد الرحمن بن (اذينة) (٣) ، فجعل هؤلاء يغدون ببينة ويروح (الآخرون) (٤) باكثر منهم [ (فكتب) (٥) (في) (٦) ذلك إلى شريح] (٧) فكتب إليه: (لست) (٨) من التهاتر، والتكاثر في شيء، (و) (٩) (الذين) (١٠) (اقاموا) (١١) البينة انهم نتجوها وهي في ايديهم احق، (واولئك) (١٢) اولى بالشبهة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (الناس).
(٢) في [ط]: (الذي).
(٣) في [ح، ط]: (أريبة).
(٤) في [ط]: (الآخر).
(٥) في [ز]: (وكتب).
(٦) زيادة في: [أ، جـ، ز].
(٧) سقط من: [ط].
(٨) في [ع]: (ليست).
(٩) ناقصة في: [جـ، ز].
(١٠) في [ط]: (الذي).
(١١) في [ط]: (أقاموا).
(١٢) في [جـ]: (من أولئك و).

حضرت شعبی رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ قبیلہ ازد کے لوگوں کے پاس ایک جانور تھا، اس پر ایک قوم نے دعویٰ کیا اور گواہ پیش کر دئیے کہ یہ ان کا جانور ہے، جو حضرت عمر بن عبد العزیز کے دور میں گم ہوگیا تھا، اور جانور جن کے قبضہ میں تھا انہوں نے بھی گواہ پیش کر دئیے کہ وہ جانور ان کے ہاں پیدا ہوا ہے۔ معاملہ ان کے قاضی عبد الرحمن بن اذنیہ کے سامنے پیش ہوا، ان میں سے ایک فریق صبح آ کر گواہ پیش کرتا تو دوسرا فریق شام میں اس سے زیادہ گواہ پیش کردیتا، قاضی نے حضرت شریح رحمہ اللہ کو صورت حال لکھ کر بھیجی، حضرت شریح رحمہ اللہ نے لکھا کہ گواہوں کی کثرت کا اعتبار نہیں ہے، جنہوں نے گواہ پیش کئے ہیں کہ وہ ان کے ہاں پیدا ہوا ہے اور وہ جانور ان کے قبضے میں ہے وہ اس کے زیادہ حق دار ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22591]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22591، ترقيم محمد عوامة 21683)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21684 ترقیم الشثری: -- 22592
٢٢٥٩٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد عن إبراهيم في الرجلين يدعيان الدابة ليست في يد واحد منهما، فيقيم احدهما شاهدين، والآخر اربعة فقال: هي بينهما نصفين؛ لان الاثنين يوجبان الحق.
حضرت ابراہیم سے مروی ہے کہ دو آدمیوں نے ایک جانور کے بارے میں دعویٰ کیا، اس جانور پر دونوں میں سے کسی کا قبضہ نہیں تھا، ان میں سے ایک نے دو گواہ پیش کئے تو دوسرے نے چار گواہ پیش کر دئیے، آپ نے فرمایا جانور دونوں کے درمیان آدھا آدھا ہوگا، کیونکہ دو گواہ حق کو واجب کردیتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22592]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22592، ترقيم محمد عوامة 21684)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21685 ترقیم الشثری: -- 22593
٢٢٥٩٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن الشعبي قال: هي بينهم على حصص الشهود.
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ ان کے درمیان گواہوں کے حصوں کی بقدر ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22593]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22593، ترقيم محمد عوامة 21685)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21686 ترقیم الشثری: -- 22594
٢٢٥٩٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن (عوف) (١) ان هشام بن هبيرة كان يقضي لاكثر الفريقين شهودا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ط]: (ابن عون).
حضرت ہشام بن ھبیرۃ فریقین میں سے جس کے گواہ زیادہ ہوتے اس کے حق میں فیصلہ فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22594]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22594، ترقيم محمد عوامة 21686)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21687 ترقیم الشثری: -- 22595
٢٢٥٩٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن عاصم بن كليب عن محمد ابن كعب قال: (بعت) (١) بغلة من رجل، (فلبث) (٢) ما شاء الله، فاتاني وقد عرفت البغلة عنده، فاتينا شريحا وانطلقت (بالدابة) (٣) ، فاقام سبعة من الشهود انها دابته (٤) لم تبع ولم تهب، وجاء الآخر بستة من الشهود انها دابته لم تبع ولم تهب، فقال شريح: اشهد (بان) (٥) احد الفريقين كاذب، فقسمها بينهم على ثلاثة (عشر سهما) (٦) اعطى كل واحد منهما بحصة (شهوده) (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز، ط]: (بعث)، وبعدها زاد في [ز]: (محمد).
(٢) في [ز]: (فلبثت).
(٣) في [أ، ح، ز، ط]: (بالذي منه).
(٤) في [ز]: (و).
(٥) في [جـ، ز]: (أن).
(٦) في [جـ]: (عشر جزءًا)، وفي [هـ]: (أعشار سهمًا).
(٧) في [ط]: (شهود).

حضرت محمد بن کعب رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ میں نے ایک شخص کو خچر فروخت کیا، پس وہ جتنی دیر اللہ نے چاہا رہا، پھر وہ میرے پاس آیا، میں نے اس کے پاس خچر کو پہچان لیا، ہم دونوں حضرت شریح کے پاس آئے۔ میں اس جانورکو لے کر چل پڑا، ایک نے سات گواہ قائم کر دئیے کہ یہ اس کا جانور ہے۔ اس کو نہ بیچا گیا ہے نہ ہبہ کیا گیا ہے، اور دوسرا آیا اس نے چھ گواہ پیش کر دئیے کہ یہ اس کا جانور ہے نہ اس کو بیچا گیا ہے نہ ہبہ کیا گیا ہے۔ حضرت شریح رحمہ اللہ نے فرمایا میں گواہی دیتا ہوں کہ ایک فریق یقینا جھوٹا ہے۔ آپ نے اس کو ان کے درمیان تیرہ حصّوں میں تقسیم فرما دیا، ہر ایک کو اس کے گواہوں کے بقدر حصہ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22595]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22595، ترقيم محمد عوامة 21687)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21688 ترقیم الشثری: -- 22596
٢٢٥٩٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن حجاج عن سماك عن (حنش) (١) بن المعتمر عن علي (قال) (٢) : اختصم إليه رجلان في بغلة، فاقام هذا خمسة شهداء (بانها) (٣) نتجت عنده، (واقام) (٤) هذا شاهدين ⦗٣٤⦘ (بانها) (٥) نتجت عنده، (فجعلها) (٦) (علي) (٧) (بينهم اسباعا) (٨) (٩) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (جبير).
(٢) ساقطة من: [ز].
(٣) في [ز، ع]: (أنها).
(٤) في [أ]: (فأقام).
(٥) في [ز، ع]: (أنها).
(٦) في [ط]: (فجعل).
(٧) في [ز]: (عليّ) بالشدة.
(٨) في [أ، ح، ط، هـ]: (على سهم أسباعها).
(٩) ضعيف منقطع حكمًا؛ حنش ضعيف، وحجاج مدلس.

حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں دو آدمی ایک خچر کے متعلق جھگڑتے ہوئے آئے، ایک نے پانچ گواہ پیش کر دئیے کہ وہ جانور اس کے ہاں پیدا ہوا ہے، اور دوسرے شخص نے دو گواہ پیش کر دئیے کہ وہ اس کے ہاں پیدا ہوا ہے، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس کو ان کے درمیان سات حصوں میں تقسیم فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22596]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22596، ترقيم محمد عوامة 21688)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں