مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
170. في الرجل (يكري) من الرجل غلامه أو نحو ذلك
کسی شخص کا کسی سے غلام اجرت پر لینا
ترقیم عوامۃ: 21807 ترقیم الشثری: -- 22728
٢٢٧٢٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن هشام عن الحسن في رجل آجر غلامه سنة ثم اراد ان يبيعه قال: يبيعه إن شاء.
حضرت حسن رحمہ اللہ اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو اپنا غلام ایک سال کے لئے اجرت پردے دے پھر وہ دورانِ سال اس غلام کو فروخت کرنے کا ارادہ کرے، فرمایا اگر وہ چاہے تو اس کو فروخت کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22728]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22728، ترقيم محمد عوامة 21807)
ترقیم عوامۃ: 21808 ترقیم الشثری: -- 22729
٢٢٧٢٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن خالد (عن إياس) (١) ابن معاوية في الغلام يدفعه الرجل إلى الرجل يعلمه ثم يخرجه قبل ان (ينقضي) (٢) شرطه، قال: يرد على معلمه ما انفق عليه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ز، ط]: (عن أبي أياس).
(٢) في [ح]: (يقضى).
حضرت ایاس بن معاویہ اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو اپنا غلام دوسرے شخص کے پاس بھیجے تاکہ وہ اس کو تعلیم دے، پھر وہ شرط مکمل ہونے سے قبل ہی اس کو وہاں سے نکال لے، تو جو کچھ معلّم نے اس غلام پر خرچ کیا ہے وہ اس کو لوٹایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22729]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22729، ترقيم محمد عوامة 21808)
ترقیم عوامۃ: 21809 ترقیم الشثری: -- 22730
٢٢٧٣٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم قال: سالته عن رجل اجر غلامه سنة (واراد ان) (١) يخرجه، قال: له ان ياخذه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (ولا أن).
حضرت حکم سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ ایک آدمی نے اپنا غلام ایک سال کے لئے اجرت پر دیا ہوا ہے پھر وہ اس کو اس سے نکالنے کا ارادہ کرتا ہے تو ایسا کرنا کیسا ہے؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اس کو واپس نکالنے کی (اس سے لینے کی) اجازت نہیں ہے۔ پھر میں نے حضرت حماد سے اس کے متعلق دریافت کیا؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اس سے نہ لے مگر نقصان سے خلاصی پانے کے لئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22730]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22730، ترقيم محمد عوامة 21809)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 22731
٢٢٧٣١ - قال: وسالت حمادا فقال: لا ياخذه إلا من (مضرة) (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (نظرة).
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22731، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 21810 ترقیم الشثری: -- 22732
٢٢٧٣٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شبابة عن شعبة عن الحسن بن (عبيد الله) (١) قال: سمعت ابا (الضحى) (٢) يذكر ان شريحا ومسروقا كانا يقولان في الرجل إذا آجر العبد سنة او شهرا او نحو ذلك ثم بدا له ان ياخذه منه فذلك له.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (عبد اللَّه).
(٢) [أ، ح، ط]: (الضحاك).
حضرت شریح رحمہ اللہ اور حضرت مسروق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنا غلام ایک سال، یا ایک مہینے کے لئے یا کچھ مدت کے لئے کرایہ پردے پھر وہ اس سے غلام واپس لینے کا ارادہ رکھتا ہوں تو وہ واپس لے سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22732]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22732، ترقيم محمد عوامة 21810)