مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
172. في الرجل يسلم فيقول: ما كان من حنطة فبكذا
کوئی شخص بیع سلم کرتے ہوئے یوں کہے: جو کچھ گندم میں سے ہے وہ اتنے کا ہے
ترقیم عوامۃ: 21816 ترقیم الشثری: -- 22739
٢٢٧٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن حصين عن محمد بن زيد قال: قلت لابن (عمر) (١) : ربما اسلم الرجل إلى الرجل الفا (٢) ونحوها فيقول: إن اعطيتني برا فبكذا، وإن اعطيتني شعيرا فبكذا، قال: (يسمي) (٣) في كل نوع منها (ورقا) (٤) مسماة، فإن اعطاك الذي (اسلمت) (٥) فيه وإلا فخذ راس مالك (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (عمرو).
(٢) في [جـ، ز]: (ألف درهم).
(٣) سقط من: [جـ]، وفي [ع]: (سم).
(٤) في [أ، ح، هـ]: (ورق).
(٥) سقط من: [أ، جـ، ح، ط، هـ].
(٦) حسن؛ محمد بن زيد صدوق.
محمد بن زید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے عرض کیا کہ بعض اوقات کوئی شخص کسی کے ساتھ ایک ہزار درہم میں بیع سلم کرتا ہے، اور یوں کہتا ہے کہ اگر تو نے مجھے گندم دیا تو یہ سودا اتنے کا ہوگا اور اگر جُوْ دی تو اتنے میں ہوگا، آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ان میں سے ہر نوع (قسم) کے لئے الگ قیمت بیان کرے، اگر اسی قیمت میں مجھے دے دے تو ٹھیک وگرنہ اس سے اپنا راس المال واپس لے لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22739]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22739، ترقيم محمد عوامة 21816)
ترقیم عوامۃ: 21817 ترقیم الشثری: -- 22740
٢٢٧٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن (اسلم) (١) المنقري عن سعيد بن جبير في الرجل يسلم فيقول: ما (كان) (٢) عندك (من) (٣) حنطة فبكذا، (وما) (٤) كان (عندك) (٥) من حبوب فبكذا، انه كرهه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (أسأم).
(٢) زيادة في: [ز]، وفي [جـ]: (كان عندك).
(٣) في [هـ]: (عن).
(٤) في [س، هـ]: (أو).
(٥) في [أ، هـ]: (عندي).
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ اگر کوئی شخص بیع سلم کرتے ہوئے یوں کہے کہ جو کچھ تیرے پاس گندم میں سے ہے وہ اتنے کا اور جو کچھ تیرے پاس دانوں میں سے وہ اتنے میں، تو ایسا کرنا ناپسندیدہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22740]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22740، ترقيم محمد عوامة 21817)
ترقیم عوامۃ: 21818 ترقیم الشثری: -- 22741
٢٢٧٤١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (يحيى) (١) بن ابي زائدة عن ابيه قال: سئل عامر عن السلم في الحنطة والشعير ايهما (استيسر) (٢) عليه اعطاه، قال: لا يصلح.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ز، ط].
(٢) في [جـ]: (يستبشر).
حضرت عامر سے گندم اور جُوْ کی بیع سلم کے متعلق دریافت کیا گیا کہ جو بھی آسانی سے میسر ہو دے سکتا ہے؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: بیع اس کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ (درست نہیں ہے) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22741]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22741، ترقيم محمد عوامة 21818)
ترقیم عوامۃ: 21819 ترقیم الشثری: -- 22742
٢٢٧٤٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن ابي زائدة عن عبد الملك عن عطاء في رجل اسلم في شيء معلوم إلى اجل معلوم، فإن لم يدفعه فكذا وكذا (لشيء) (١) آخر معلوم، قال: لا يصلح.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (الشيء)، وكذلك في: [جـ].
حضرت عطا رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص کسی متعین چیز میں متعین وقت کے لئے بیع سلم کرے اگر وہ اس کو اتنی نہ دے سکے تو اتنی مقدار میں کوئی اور متعین چیز دے سکتا ہے؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا یہ درست نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22742]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22742، ترقيم محمد عوامة 21819)
ترقیم عوامۃ: 21820 ترقیم الشثری: -- 22743
٢٢٧٤٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن ابي عدي عن اشعث عن الحسن في الرجل يسلف فيقول: إن كان برا فبكذا، وإن كان شعيرا (فبكذا) (١) انه كرهه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (فكذا).
حضرت حسن رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص یوں کہتے ہوئے سلم کرے کہ اگر گندم ہو تو اتنے میں اور جُوْ ہو تو اتنے میں تو کیسا ہے؟ آپ رحمہ اللہ نے اس کو ناپسند فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22743]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22743، ترقيم محمد عوامة 21820)