مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
177. في (البينتين) إذا استوتا
اگر دونوں طرف سے گواہی قائم ہوجائے تو کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 21853 ترقیم الشثری: -- 22778
٢٢٧٧٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن هشام بن عروة قال: اخبرني ابي ان (ناسا) (١) من (٢) فهم خاصموا (ناسا) (٣) من (بني) (٤) سليم في معدن لهم إلى مروان، (فامر) (٥) مروان ابن الزبير ان يقضي بينهم، (فاستوت) (٦) الشهود فاقرع بينهم عبد الله، فجعله لمن اصابته القرعة من اجل ان الشهود استوت (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: (أناسًا).
(٢) في [س] زيادة (بني).
(٣) في [جـ، ز]: (أناسًا).
(٤) في [ز]: (حي).
(٥) في [ز]: (وأمر).
(٦) في [جـ]: (واستوت).
(٧) صحيح.
حضرت عروہ رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ قبیلہ فھم اور قبیلہ بنو سلیم کے لوگوں کے آپس میں ایک کان کے بارے میں جھگڑا ہوگیا، وہ لوگ اپنا جھگڑا لے کر مروان کے پاس چلے گئے، مروان نے حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہ سے درخواست کی کہ ان کے درمیان فیصلہ فرما دیں، جب فیصلہ کرنے لگے تو دونوں طرف سے گواہیاں برابر قائم ہوگئیں، حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہ نے ان کے درمیان قرعہ ڈالا اور دونوں طرف سے گواہیوں کے قائم ہونے کی وجہ سے قرعہ میں جس کا نام نکلا اس کے حق میں فیصلہ فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22778]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22778، ترقيم محمد عوامة 21853)
ترقیم عوامۃ: 21854 ترقیم الشثری: -- 22779
٢٢٧٧٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد الاحمر وابن ابي زائدة عن حجاج عن حماد عن إبراهيم قال: إذا استوت البينتان فهي (للذي) (١) في ايديهم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ز]: (للذين).
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر دونوں طرف سے گواہیاں قائم ہوجائیں تو چیز پر جس کا قبضہ ہوگا اسی کا حق شمار ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22779]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22779، ترقيم محمد عوامة 21854)
ترقیم عوامۃ: 21855 ترقیم الشثری: -- 22780
٢٢٧٨٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى عن ابن ابي ذئب عن الزهري، انه قال في القوم إذا اختلفت شهادتهم واستووا في التعديل والعدد: فاليمين على من ادعي عليه.
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی قوم میں گواہوں کا اختلاف ہوجائے اور وہ گواہ تعدیل اور تعداد میں برابر ہوجائیں تو پھر مدعی علیہ پر قسم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22780]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22780، ترقيم محمد عوامة 21855)