مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
177. في (البينتين) إذا استوتا
اگر دونوں طرف سے گواہی قائم ہوجائے تو کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 21853 ترقیم الشثری: -- 22778
٢٢٧٧٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن هشام بن عروة قال: اخبرني ابي ان (ناسا) (١) من (٢) فهم خاصموا (ناسا) (٣) من (بني) (٤) سليم في معدن لهم إلى مروان، (فامر) (٥) مروان ابن الزبير ان يقضي بينهم، (فاستوت) (٦) الشهود فاقرع بينهم عبد الله، فجعله لمن اصابته القرعة من اجل ان الشهود استوت (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: (أناسًا).
(٢) في [س] زيادة (بني).
(٣) في [جـ، ز]: (أناسًا).
(٤) في [ز]: (حي).
(٥) في [ز]: (وأمر).
(٦) في [جـ]: (واستوت).
(٧) صحيح.
حضرت عروہ رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ قبیلہ فھم اور قبیلہ بنو سلیم کے لوگوں کے آپس میں ایک کان کے بارے میں جھگڑا ہوگیا، وہ لوگ اپنا جھگڑا لے کر مروان کے پاس چلے گئے، مروان نے حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہ سے درخواست کی کہ ان کے درمیان فیصلہ فرما دیں، جب فیصلہ کرنے لگے تو دونوں طرف سے گواہیاں برابر قائم ہوگئیں، حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہ نے ان کے درمیان قرعہ ڈالا اور دونوں طرف سے گواہیوں کے قائم ہونے کی وجہ سے قرعہ میں جس کا نام نکلا اس کے حق میں فیصلہ فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22778]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22778، ترقيم محمد عوامة 21853)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 22778 in Urdu