🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

199. في الرجل يدفع إلى الرجل الشيء مضاربة
کوئی شخص کسی کو مضاربۃً کوئی چیز دے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21995 ترقیم الشثری: -- 22935
٢٢٩٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معتمر عن معمر عن حماد في رجل دفع إلى رجل (متاعا) (١) مضاربة فقوم (٢) المتاع الف درهم ثم باعه بتسعمائة قال: راس المال تسعمائة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (مالًا).
(٢) في [جـ]: (وقوماه).

حضرت حماد اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں کوئی شخص کسی کو بطور مضاربت کوئی سامان دے اور سامان کی قیمت ہزار درہم لگائے، پھر وہ اس کو نو سو درہم میں فروخت کر دے، آپ نے فرمایا راس المال نو سو درہم ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22935]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22935، ترقيم محمد عوامة 21995)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21996 ترقیم الشثری: -- 22936
٢٢٩٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (معاذ) (١) بن معاذ عن اشعث عن الحسن انه قال في رجل دفع إلى رجل متاعا مضاربة وقوماه بينهما، قال: راس المال (٢) ما قوم به المتاع: وليس (قيمتها) (٣) بشيء.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ع]: (معن).
(٢) في [ز]: زيادة (على).
(٣) في [س، ط]: (قيمتهما).

حضرت حسن رضی اللہ عنہ اس مسئلہ کے متعلق فرماتے ہیں کہ ایک شخص دوسرے کو بطور مضاربت سامان دے اور وہ دونوں اس کی قیمت لگائیں، آپ نے فرمایا جو سامان کی قیمت لگائی گئی ہے وہ راس المال شمار ہوگا، اور اس کی اپنی قیمت کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22936]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22936، ترقيم محمد عوامة 21996)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21997 ترقیم الشثری: -- 22937
٢٢٩٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معتمر بن سليمان عن كثير بن (نباتة) (١) عن الحكم بن ابان عن طاوس انه كان لا يرى باسا ان يقوم الرجل على الرجل المتاع فيدفعه إليه مضاربة بتلك القيمة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ]: (شبابة).
حضرت طاؤس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے کہ آدمی دوسرے سامان کی قیمت لگائے اور پھراس قیمت پر اس کو بطور مضاربت دے دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22937]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22937، ترقيم محمد عوامة 21997)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں