مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
237. العبد بين رجلين يعتقه أحدهما
غلام دو شخصوں کے درمیان مشترک ہو پھر اُن میں سے ایک اُس کو آزاد کر دے
ترقیم عوامۃ: 22284 ترقیم الشثری: -- 23245
٢٣٢٤٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد السلام عن يزيد بن عبد الرحمن (الدالاني) (١) عن إبراهيم (الصائغ) (٢) عن نافع عن ابن عمر في عبد بين اثنين فاعتق احدهما نصيبه، قال: عليه ان يعتق بقيته، فإن لم يكن عنده سعى العبد في بقية (ثمنه) (٣) ، وكانوا شركاء في الولاء (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (الدلالي).
(٢) في [هـ]: (الصانع).
(٣) في [ظ]: (قيمته)، وفي [ع]: (نفسه)، وفي [س]: (بقيته).
(٤) حسن؛ الدالاني صدوق.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ غلام دو شخصوں کے درمیان مشترک ہو پھر ان میں سے ایک اس کو آزاد کر دے تو فرماتے ہیں کہ اس پر لازم ہے کہ باقی غلام کو بھی آزاد کرے (خرید کر) اگر اس کے پاس کچھ نہ ہو تو غلام اپنی گردن کے بدلہ میں سعی کرے۔ پھر وہ دونوں اس غلام کی ولاء میں شریک ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23245]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23245، ترقيم محمد عوامة 22284)
ترقیم عوامۃ: 22285 ترقیم الشثری: -- 23246
٢٣٢٤٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن اشعث عن الحسن قال: إن كان موسرا ضمن، وكان الولاء له، وإن كان معسرا سعى العبد، وكان الولاء بينهما.
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آزاد کرنے والا مالک اگر مالدار ہے تو ساتھی کے لئے قیمت کا ضامن ہوگا اور غلام کی ولاء اسی کو ملے گی۔ اور اگر وہ غریب ہے تو غلام خود کوشش کرے گا (بقیہ قیمت کی) اور ولاء ان دونوں کو ملے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23246]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23246، ترقيم محمد عوامة 22285)
ترقیم عوامۃ: 22286 ترقیم الشثری: -- 23247
٢٣٢٤٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن ابي زائدة عن زكريا عن عامر قال: يسعى العبد والولاء يكون للذي اعتق.
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ غلام دوسرے مالک کے لئے قیمت میں خود کوشش کرے گا، اور ولاء اس کو ملے گی جس نے اس کو آزاد کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23247]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23247، ترقيم محمد عوامة 22286)
ترقیم عوامۃ: 22287 ترقیم الشثری: -- 23248
٢٣٢٤٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن حماد في عبد كان بين رجلين فاعتقه احدهما قال: الولاء بينهما -يعني- إذا استسعي العبد.
حضرت حماد سے مروی ہے کہ اگر غلام دو مالکوں کے درمیان مشترک ہو اور ان میں سے ایک اس کو آزاد کر دے تو غلام دوسرے کے لئے قیمت میں کوشش کرے گا اور ولاء دونوں کو ملے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23248]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23248، ترقيم محمد عوامة 22287)
ترقیم عوامۃ: 22288 ترقیم الشثری: -- 23249
٢٣٢٤٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر عن علي بن صالح عن مغيرة عن إبراهيم قال: الولاء للذي اعتق، (سعى) (١) العبد او لم يسع (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [جـ]: (لم يسمح).
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں غلام قیمت میں کوشش کرے یا نہ کرے ولاء اسی کو ملے گی جس نے آزاد کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23249]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23249، ترقيم محمد عوامة 22288)