مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
375. رجل اشترى دابة فسافر عليها ثم وجد بها عيبا
کوئی شخص جانور خرید کر اُس پر سواری کرے پھر بعد میں اس میں عیب پائے
ترقیم عوامۃ: 23003 ترقیم الشثری: -- 24023
٢٤٠٢٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن علية عن ايوب عن ابن سيرين قال: اشترى رجل من رجل دابة فسافر عليها، فلما رجع وجد بها عيبا فخاصمه إلى شريح فقال (١) : انت اذنت له في ظهرها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (له).
حضرت ابن سیرین سے مروی ہے کہ ایک شخص نے دوسرے سے جانور خریدا پھر اس پر سفر کیا، جب واپس آیا تو اس میں عیب پایا، وہ جھگڑا لے کر حضرت شریح کے پاس آیا، آپ نے فرمایا: تو نے اس پر سواری کر کے بیع کی اجازت دے دی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24023]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24023، ترقيم محمد عوامة 23003)
ترقیم عوامۃ: 23004 ترقیم الشثری: -- 24024
٢٤٠٢٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن غيلان عن الحكم في رجل اشترى دابة (فاهزلها) (١) ثم وجد بها عيبا، قال: يردها (ويرد) (٢) معها ما بين (الهزال) (٣) (والسمن) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (فهزلها).
(٢) في [هـ]: (فيرد).
(٣) في [هـ]: (الهزول)، وفي [ز]: (الهزل).
(٤) في [أ، ح، ط]: (إلى الثمن)، وفي [جـ، ز]: (إلى السمن).
حضرت حکم اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جس نے جانور خریدا پھر اس کو لاغر کردیا پھر اس میں عیب پایا، آپ نے فرمایا: اس کو واپس کر دے گا اور موٹے اور کمزور جانور کی قیمتوں میں جو فرق ہے وہ بھی واپس کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24024]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24024، ترقيم محمد عوامة 23004)