مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
384. الرجل يسأل (عندك) الشهادة فيقول: لا
کوئی شخص پوچھے کہ تیرے پاس گواہ ہیں؟ وہ کہے کہ نہیں
ترقیم عوامۃ: 23052 ترقیم الشثری: -- 24078
٢٤٠٧٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن جابر عن عامر في الرجل يقول للرجل: عندك شهادة؟ فيقول: لا، ثم يجيء فيشهد، (قال) (١) : (هي) (٢) (جائزة) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز] (فقال).
(٢) سقط من: [جـ، ز].
(٣) في [جـ]: (جائز).
حضرت عامر سے مروی ہے کہ اگر کوئی شخص دوسرے سے پوچھے تیرے پاس گواہ ہیں؟ وہ کہے کہ نہیں۔ پھر وہ خود آ کر اس کے حق میں گواہی دے۔ انہوں نے جواب دیا کہ یہ گواہی جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24078]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24078، ترقيم محمد عوامة 23052)
ترقیم عوامۃ: 23053 ترقیم الشثری: -- 24079
٢٤٠٧٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن جعفر بن محمد قال: شهد القاسم بن محمد بشهادة عند ابان بن عثمان لرجل، فجعل الرجل يذكره شيئا في شهادته، فيقول: لا اذكره ولا احفظ إلا هذا، ثم خرج فذكر والقوم قعود فقال: إن هذا سالني شيئا في شهادتي كانت لا اذكره له، وإني قد ذكرته وإني اشهد ان ما (قال) (١) حق وانا اشهد به.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (قالوا).
حضرت جعفر فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم بن محمد حضرت ابان بن عثمان کے پاس ایک شخص کی گواہی کے لئے حاضر ہوئے، اس شخص نے آپ کو گواہی میں ایک بات یاد دلائی، آپ فرمانے لگے کہ مجھے یاد نہیں آ رہا اور میں نے اس کے علاوہ یا د بھی نہیں کیا، پھر نکلے اور آپ کو یاد آگیا ابھی لوگ بیٹھے ہوئے تھے۔ آپ نے فرمایا: اس نے مجھ سے گواہی کے متعلق کچھ سوال کیا تھا جو مجھے یاد نہیں تھا اور اب مجھے یاد آگیا ہے، میں گواہی دیتا ہوں جو اس نے کہا وہ سچ ہے اور میں اس پر گواہی دیتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24079]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24079، ترقيم محمد عوامة 23053)