مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
416. من رخص فيه وفعله
کسی شخص نے شرعی احکام میں موجود آسانی کو قبول کیا اور اس کے مطابق عمل کیا
ترقیم عوامۃ: 23275 ترقیم الشثری: -- 24309
٢٤٣٠٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن منصور عن إبراهيم انه باع بنت جارية له، قال منصور: فقلت له: (اليس) (١) كانوا يكرهون التفريق، قال: بلى! ولكن امها رضيت وقد وضعتها موضعا (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (أليسوا).
(٢) في [هـ]: زيادة (صالحًا).
حضرت ابراہیم نے اپنی باندی کی بیٹی کو فروخت کردیا، حضرت منصور فرماتے ہیں کہ میں نے ان سے کہا کہ کیا ماں اور بیٹی کے درمیان جدائیگی کو ناپسند نہیں کیا گیا؟ حضرت ابراہیم نے فرمایا: لیکن اس کی ماں راضی تھی ان سے، اس کی جگہ ایک اور بھی جن دی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24309]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24309، ترقيم محمد عوامة 23275)
ترقیم عوامۃ: 23276 ترقیم الشثری: -- 24310
٢٤٣١٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا إسرائيل عن جابر عن عامر وعطاء ومحمد بن علي قالوا: لا باس ان يفرق بين المولدات.
حضرت عامر، حضرت عطاء اور حضرت محمد بن علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ماں اور اولاد کے درمیان فروخت کرتے وقت تفریق کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24310]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24310، ترقيم محمد عوامة 23276)
ترقیم عوامۃ: 23277 ترقیم الشثری: -- 24311
٢٤٣١١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن هشام عن الحسن قال: لا باس به إذا (اوصف) (١) او اوصفت.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (أوصفت).
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ بچے اگر حد بلوغ کو پہنچ گئے ہوں تو پھر کوئی حرج نہیں ہے۔ حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ قیدیوں کے درمیان جدائی نہیں کریں گے، اور اگر بچے ماؤں سے بےنیاز ہوں تو پھر کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24311]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24311، ترقيم محمد عوامة 23277)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 24312
٢٤٣١٢ - وقال وكيع: السبي لا يفرق بينهم، فاما المولدات إذا استغنين عن امهاتهن فلا باس (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: زيادة (به).
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24312، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 23278 ترقیم الشثری: -- 24313
٢٤٣١٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شريك عن جابر عن عامر وابي جعفر انهما كرها التفريق بين السبايا، فاما (المولدون) (١) فلا باس.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (مولدين)، وفي [ز]: (مولدات).
حضرت عامر اور حضرت ابو جعفر قیدیوں کے درمیان تفریق کرنے کو ناپسند کرتے تھے، البتہ نومولود بچوں کے ساتھ ایسا کرنے میں حرج نہ سمجھے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24313]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24313، ترقيم محمد عوامة 23278)