🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

425. في شهادة الولد لوالده
بیٹے کی باپ کے حق میں گواہی
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23314 ترقیم الشثری: -- 24351
٢٤٣٥١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن جابر عن عامر عن شريح قال: لا تجوز شهادة الابن لابيه، ولا الاب لابنه، ولا المراة لزوجها، ولا الزوج لامراته.
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ بیٹے کی با پ کے حق، میں باپ کی بیٹے کے حق میں، بیوی کی شوہر کے حق میں اور شوہر کی بیوی کے حق میں گواہی قبول نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24351]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24351، ترقيم محمد عوامة 23314)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23315 ترقیم الشثری: -- 24352
٢٤٣٥٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: لا تجوز شهادة الوالد لولده (ولا الولد لوالده) (١) ، ولا المراة لزوجها، ولا الزوج لامراته، ولا العبد لسيده، ولا السيد لعبده، ولا الشريك لشريكه، ولا كل واحد منهما لصاحبه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ والد کی گواہی بیٹے کے حق میں، بیٹے کی گواہی والد کے حق میں، عورت کی شوہر کے حق میں، خاوند کی بیوی کے حق میں، غلام کی آقا کے حق میں، آقا کی غلام کے حق میں، شریک کی گواہی شریک کے حق میں اور اسی طرح ہر ساتھی کی اپنے ساتھی کے حق میں گواہی قبول نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24352]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24352، ترقيم محمد عوامة 23315)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23316 ترقیم الشثری: -- 24353
٢٤٣٥٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن ابي زائدة عن اشعث عن عامر انه كان لا يجيز شهادة الرجل لابيه، ولا شهادة المراة لزوجها، وكان يجيز شهادة الرجل لابنه، وشهادة الرجل لامراته.
حضرت عامر بیٹے کی گواہی والد کے حق میں جائز نہ سمجھتے تھے۔ بیوی کی گواہی خاوند کے حق میں جائز نہ سمجھتے تھے۔ والد کی گواہی بیٹے کے حق میں جائز قبول سمجھتے تھے۔ اور خاوند کی گواہی بیوی کے حق میں قبول فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24353]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24353، ترقيم محمد عوامة 23316)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23317 ترقیم الشثری: -- 24354
٢٤٣٥٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن عبد الله الانصاري عن اشعث عن الحسن انه كان يقول: لا (تجوز) (١) شهادة الرجل لابنه، ولا شهادة الابن لابيه، ولا شهادة الزوج لزوجته، ولا شهادة الزوجة لزوجها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: (تجيز).
حضرت حسن فرماتے ہیں والد کی گواہی بیٹے کے حق میں، اور بیٹے کی گواہی والد کے حق میں، اور خاوند کی گواہی بیٹے کے حق میں، اور بیوی کی گواہی خاوند کے حق میں قبول نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24354]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24354، ترقيم محمد عوامة 23317)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23318 ترقیم الشثری: -- 24355
٢٤٣٥٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن (شبيب) (١) ابن غرقدة قال: شهدت شريحا اجاز شهادة زوج لامراته، فقيل له: إنه زوج، فقال: ومن يشهد للمراة إلا زوجها؟.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (شعيب).
حضرت شبیب فرماتے ہیں کہ میں حضرت شریح کی خدمت میں حاضر تھا آپ نے خاوند کی گواہی بیوی کے حق میں قبول فرمائی، آپ کو کہا گیا کہ یہ تو اس کا خاوند ہے، آپ نے فرمایا: بیوی کے حق میں اس کے خاوند کے علاوہ اور کون گواہی دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24355]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24355، ترقيم محمد عوامة 23318)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23319 ترقیم الشثری: -- 24356
٢٤٣٥٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: كان ابن ابي ليلى يجيز شهادة الزوج لامراته، ولا يجيز شهادة المراة لزوجها.
حضرت ابن ابی لیلی خاوند کی گواہی بیوی کے حق میں قبول فرماتے تھے، اور بیوی کی گواہی خاوند کے حق میں قبول نہ فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24356]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24356، ترقيم محمد عوامة 23319)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23320 ترقیم الشثری: -- 24357
٢٤٣٥٧ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو نعيم عن ابي (جناب) (١) (عن عون) (٢) عن شريح انه اجاز شهادة زوج واب] (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح، هـ]: (حباب).
(٢) في [ز]: (أبي عون عن)، وسقط من [ح، ط، هـ].
(٣) تكرر الخبر في: [ط، هـ].

حضرت شریح والد اور خاوند کی گواہی قبول فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24357]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24357، ترقيم محمد عوامة 23320)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23321 ترقیم الشثری: -- 24358
٢٤٣٥٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (شبابة) (١) عن ابن ابي ذئب عن سليمان بن ابي سليمان قال: شهدت (لابي) (٢) عند ابي بكر (٣) بن حزم فاجاز شهادتي.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (سبابة).
(٢) في [هـ]: (لأمي).
(٣) في [هـ]: زيادة (بن محمد بن عمرو).

حضرت سلیمان بن ابو سلیمان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوبکر بن حزم کے پاس اپنے والد کی گواہی دی، انہوں نے میری گواہی کو قبول فرما لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24358]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24358، ترقيم محمد عوامة 23321)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں