مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
424. فيمن لا تجوز له (الشهادة)
جس کی گواہی قبول نہیں ہے
ترقیم عوامۃ: 23310 ترقیم الشثری: -- 24347
٢٤٣٤٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن محمد بن زيد عن طلحة بن عبد الله بن عوف قال: امر النبي ﷺ (١) مناديا فنادى حتى انتهى إلى الثنية: الا! لا تجوز شهادة خصم ولا ظنين وان اليمين على المدعى عليه (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) مرسل؛ طلحة تابعي، أخرجه أبو داود في المراسيل (٣٩٦)، ومسدد كما في المطالب العالية (٢١٩٥)، وأبو عبيد في الغريب ٢/ ١٥٥، والبيهقي ١٠/ ٢٠١، وأخرجه عبد الرزاق (١٥٣٦٥) من حديث أبي هريرة.
حضرت طلحہ بن عبد اللہ بن عوف سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منادی کو ندا لگانے کا حکم فرمایا۔ اس نے لوگوں کو آواز دی یہاں تک کہ ثنیۃ کی طرف پہنچے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لوگو! آگاہ رہو مدمقابل اور مشکوک کی گواہی قابل قبول نہیں، اور بیشک قسم تو مدعیٰ علیہ پر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24347]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24347، ترقيم محمد عوامة 23310)
ترقیم عوامۃ: 23311 ترقیم الشثری: -- 24348
٢٤٣٤٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الاجلح عن الشعبي عن شريح قال: (ارد) (١) شهادة (ستة) (٢) : الخصم، (و) (٣) المريب، ودافع المغرم، والشريك لشريكه، والاجير لمن استاجره، والعبد لسيده.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (أردد).
(٢) في [ز]: (خمسة).
(٣) سقط من [هـ].
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ میں چھ آدمیوں کی گواہی کو رد کرتا ہوں۔ خصم کی، شکّی کی، اور ایسے آدمی کی کہ جس نے تاوان دینا ہو۔ شریک کی شریک کے حق میں، اجیر کی مستاجر کے حق میں اور غلام کی آقا کے حق میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24348]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24348، ترقيم محمد عوامة 23311)
ترقیم عوامۃ: 23312 ترقیم الشثری: -- 24349
٢٤٣٤٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: لا يجوز في الطلاق (شهادة) (١) ظنين ولا متهم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ طلاق کے معاملہ میں شکّی (ناقابل اعتبار) اور متہم بالکذب کی گواہی جائز نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24349]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24349، ترقيم محمد عوامة 23312)
ترقیم عوامۃ: 23313 ترقیم الشثری: -- 24350
٢٤٣٥٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن اشعث عن ابن سيرين قال: قال شريح: لا اجيز شهادة: خصم، ولا مريب، ولا دافع مغرم، ولا الشريك لشريكه، ولا الاجير لمن استاجره، ولا العبد لسيده.
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ میں چھ آدمیوں کی گواہی کو رد کرتا ہوں۔ خصم کی، شکّی کی، ایسے شخص کی کہ جس نے تاوان دینا ہو۔ شریک کی شریک کے حق میں، اجیر کی مستاجر کے حق میں اور غلام کی آقا کے حق میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24350]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24350، ترقيم محمد عوامة 23313)