🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

434. في إنفاق الدرهم الزيف
کھوٹے سکّوں کو خرچ کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23356 ترقیم الشثری: -- 24396
٢٤٣٩٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن ابي فروة سمع ابن ابي ليلى قال: قال عمر: من زافت عليه ورقه فلا (يحالف) (١) الناس انها طيبة، ولكن ليخرج بها إلى السوق فليقل: من يبيعني هذه الدراهم الزيوف بنحو ثوب او حاجة من حاجته (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح]: (يخالف).
(٢) صحيح؛ وثبت سماع ابن أبي ليلى من عمر.

حضرت عمر رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ جس کے پاس کھوٹے سکّے آئیں تو اس کو لوگوں کو یوں کہہ کر قسم نہیں دینی چاہیئے کہ یہ ٹھیک ہیں۔ اس کو چاہیئے کہ ان کو بازار میں لے جائے اور یوں کہے کہ کون مجھے ان کھوٹے سکوں کے بدلے پرانا کپڑا دے گا، یا کوئی حاجت کی چیز مجھے فروخت کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24396]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24396، ترقيم محمد عوامة 23356)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23357 ترقیم الشثری: -- 24397
٢٤٣٩٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن ابيه عن رجل من السمانين قال: قال علي: إذا كان لاحدكم (دراهم) (١) لا (تنفق) (٢) عنه (فليبتع ⦗٤٩٢⦘ بها) (٣) ذهبا (وليبتع) (٤) بالذهب ما ينفق عنه (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: (درهم).
(٢) في [أ، هـ]: (ينفق).
(٣) في [هـ]: (فليبتاع لها).
(٤) في [ح، هـ]: (فليبتاع).
(٥) مجهول؛ لإبهام الرجل.

حضرت علی رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ اگر تم میں سے کسی کے پاس کھوٹے سکے ہوں تو ان سے سونا خرید لے، اور پھر سونے سے وہ کوئی ایسی شے خرید لے کہ جس میں سے خرچ بھی کرسکے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24397]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24397، ترقيم محمد عوامة 23357)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23358 ترقیم الشثری: -- 24398
٢٤٣٩٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) سلمة بن نبيط عن الضحاك بن (مزاحم) (٢) قال: باع ابن مسعود نفاية بيت المال مرة، ثم لقي عمر فلم يعد لذلك (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [هـ]: (مراحم).
(٣) صحيح.

حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے ایک مرتبہ بیت المال کے کھوٹے دراہم کو فروخت کردیا۔ پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے ملاقات ہوئی تو پھر دوبارہ ایسا نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24398]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24398، ترقيم محمد عوامة 23358)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23359 ترقیم الشثری: -- 24399
٢٤٣٩٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن الاعمش عن إبراهيم ان عمر نهى عبد الله ان يبيع نفاية (بيت) المال (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك عمر.
حضرت ابراہیم سے مروی ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کو بیت المال کے کھوٹے سکّے فروخت کرنے سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24399]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24399، ترقيم محمد عوامة 23359)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23360 ترقیم الشثری: -- 24400
٢٤٤٠٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا مسعر عن عبد الملك بن ميسرة عن حوط العبدي قال: جعلني (عبد الله) (١) على بيت المال، فكنت إذا مر بي درهم زيف [ (كسرته) (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عبيد اللَّه).
(٢) في [جـ، ز]: (كسرته).
(٣) صحيح.

حضرت حوطہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے مجھے بیت المال پر مقرر فرمایا: جب بھی میرے پاس کھوٹے سکّے آتے میں ان کو توڑ دیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24400]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24400، ترقيم محمد عوامة 23360)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23361 ترقیم الشثری: -- 24401
٢٤٤٠١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان (عن) (١) منصور عن ⦗٤٩٣⦘ إبراهيم عن ميمون بن ابي شبيب انه كان إذا مر به درهم زيف] (٢) كسره، ويقول: لا (يغر) (٣) به (المسلمون) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط في [ز].
(٢) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ب، ح، هـ].
(٣) في [أ، ح، ط]: (يقر)، وفي [أ، هـ]: (عينًا).
(٤) في [جـ]: (المسلمين).

حضرت میمون بن ابی شبیب کے پاس جب ایک مرتبہ کھوٹا سکہ آیا تو انہوں نے اس کو توڑ دیا اور فرمایا کہ مسلمانوں کو دھوکہ نہیں دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24401]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24401، ترقيم محمد عوامة 23361)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23362 ترقیم الشثری: -- 24402
٢٤٤٠٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا ابن عون قال: قلت لمحمد بن سيرين: اشتري (بالدرهم) (١) الزيف وابينه، قال: لا باس.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (بالدراهم).
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے عرض کیا کہ میں کھوٹے سکوں کے بدلے کوئی چیز خریدتا ہوں لیکن بتادیتا ہوں کہ یہ سکے کھوٹے ہیں؟ فرمایا کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24402]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24402، ترقيم محمد عوامة 23362)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23363 ترقیم الشثری: -- 24403
٢٤٤٠٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا ابو جعفر الرازي عن الربيع بن انس قال: رايت صفوان بن محرز (١) اتى السوق ومعه (درهم) (٢) زيف فقال: من يبيعني (عنبا) (٣) طيبا بدرهم خبيث، فاشترى ولم يشهد.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زاد في [ح، م، هـ]: (و).
(٢) في [أ، ح، ط]: (دراهم).
(٣) في [أ، هـ]: (عينًا).

حضرت ربیع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت صفوان بن محرز کو دیکھا کہ آپ بازار میں تشریف لائے اور ان کے پاس کھوٹے سکّے تھے۔ اور فرمایا: کون مجھے پاک انگور خبیث (کھوٹے) درہم کے بدلے دے گا؟ پھر آپ نے خریدا اور اس پر گواہی قائم نہ فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24403]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24403، ترقيم محمد عوامة 23363)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23364 ترقیم الشثری: -- 24404
٢٤٤٠٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا الربيع قال: (قلت) (١) للحسن: يا ابا سعيد! (يجتمع) (٢) عندي الدراهم (النحاس) (٣) فابيعها وابينها؟ قال: لا باس.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) تكرار في [ز].
(٢) في [ز]: (يجمع).
(٣) في [هـ]: (البخاس).

حضرت ربیع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن سے عرض کیا کہ اے ابو سعید میرے پاس پیتل کے کچھ دراہم ہیں۔ میں ان کو بیچتا ہوں اور بتا بھی دیتا ہوں کہ یہ کھوٹے ہیں فرمایا کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24404]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24404، ترقيم محمد عوامة 23364)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23365 ترقیم الشثری: -- 24405
٢٤٤٠٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا زياد بن الربيع عن صالح الدهان عن جابر ⦗٤٩٤⦘ ابن زيد انه كان إذا وقع في يده درهم (زيف) (١) كسره وقال: ما يحل ان (يغر) (٢) به مسلم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [أ، هـ، ح].
(٢) في [ح]: (يقر).

حضرت جابر بن زید کے پاس اگر کھوٹے سکّے آتے تو ان کو توڑ دیا کرتے اور فرماتے کہ کسی مسلمان کو دھوکہ دینا جائز نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24405]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24405، ترقيم محمد عوامة 23365)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں