🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

465. شاهد الزور ما يصنع به؟
جھوٹے گواہ کے ساتھ کیسا معاملہ کیا جائے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23499 ترقیم الشثری: -- 24550
٢٤٥٥٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا شعبة عن عاصم (بن) (١) عبيد الله عن (عبد الله بن) (٢) عامر بن ربيعة قال: شهدت عمر بن الخطاب اقام (شاهد) (٣) زور عشية في إزار ينكت نفسه (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، ز، جـ].
(٣) في [أ، ح، ط]: (شاهدا).
(٤) ضعيف؛ لضعف عاصم بن عبيد اللَّه.

حضرت عبد اللہ بن عامر بن ربیعہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے جھوٹے گواہ کو شام کے وقت ایک چادر میں کھڑا کیا ہوا تھا اس کو ملامت کر رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24550]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24550، ترقيم محمد عوامة 23499)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23500 ترقیم الشثری: -- 24551
٢٤٥٥١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن ابي الحصين قال: كان شريح يبعث بشاهد الزور إلى مسجد قومه او إلى سوقه (١) : إنا قد (زيفنا) (٢) شهادة هذا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (يقول).
(٢) في [أ، ح، ط]: (دفعنا).

حضرت شریح رحمہ اللہ جھوٹے گواہ کو مسجد یا بازار میں بھیج کر یہ اعلان کرواتے کہ: ہم نے اس کی گواہی کو رد کردیا ہے (یہ جھوٹا ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24551]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24551، ترقيم محمد عوامة 23500)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23501 ترقیم الشثری: -- 24552
٢٤٥٥٢ - حدثنا ابو بكر قال: (حدثنا وكيع قال:) (١) حدثنا المسعودي عن ابي حصين قال: جلس إلي القاسم (فقال) (٢) : اي شيء كان يصنع شريح بشاهد الزور إذا اخذه، قال: قلت كان يكتب اسمه عنده، (فإن) (٣) كان من العرب بعث به إلى مسجد قومه، وإن كان من الموالي بعث به إلى سوقه، يعلمهم ذلك منه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [هـ، ط، ز].
(٢) سقط من: [ط].
(٣) في [ز]: (فإذا).

حضرت ابو حصین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم رحمہ اللہ میرے پاس تشریف فرما تھے، فرمایا: حضرت شریح جب جھوٹے گواہ کو پکڑتے تو اس کے ساتھ کیا معاملہ فرماتے، میں نے عرض کیا: اس کا نام اپنے پاس لکھ دیتے اور پھر اگر وہ عرب میں سے ہوتا تو اس کو مسجد بھیج دیتے، اور اگر وہ موالی میں سے ہوتا تو اس کو بازار میں بھیج دیتے اس کے متعلق لوگوں کو بتاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24552]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24552، ترقيم محمد عوامة 23501)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23502 ترقیم الشثری: -- 24553
٢٤٥٥٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: (حدثنا) (١) سفيان عن الجعد بن ذكوان قال: شهدت شريحا ضرب شاهد الزور خفقات، ونزع عمامته عن راسه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
حضرت جعد فرماتے ہیں کہ میں حضرت شریح کے پاس موجود تھا، آپ نے جھوٹے گواہ کے سر سے عمامہ اتروا کر اس کو خفقات مروائے (خفقات سے مراد کوئی ایسا آلہ ہے ک ہ جس سے مارا جاتا تھا۔ ممکن ہے اس سے مراد جوتے ہوں)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24553]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24553، ترقيم محمد عوامة 23502)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23503 ترقیم الشثری: -- 24554
٢٤٥٥٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) سفيان عن عبد الكريم (الجزري) (٢) قال: شهد فوم عند عمر بن عبد العزيز على هلال رمضان، فاتهمهم فضربهم سبعين (سبعين) (٣) ، وابطل شهادتهم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [هـ، أ، ح].
(٢) في [أ، ح، ط]: (الجريرى)، وفي [ز]: (الحربى).
(٣) سقط من: [ز].

حضرت عبد الکریم الجزری رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ حضرت عمر بن عبد العزیز کے پاس کچھ لوگوں نے رمضان کے چاند کی گواہی دی، آپ نے ان کو جھوٹا قرار دیا اور ان سب کو ستر ستر کوڑے مارے اور ان کی شہادت کو باطل قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24554]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24554، ترقيم محمد عوامة 23503)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23504 ترقیم الشثری: -- 24555
٢٤٥٥٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري قال: شاهد الزور يعزر.
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جھوٹے گواہ کی تعزیر کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24555]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24555، ترقيم محمد عوامة 23504)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23505 ترقیم الشثری: -- 24556
٢٤٥٥٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن يونس عن الحسن قال: شاهد الزور يضرب شيئا ويعرف الناس ويقال: إن هذا (يشهد) (١) بزور.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (شهد).
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جھوٹے گواہ کو مارا جائے گا، اور لوگوں میں اس کو مشہور کیا جائے گا، اور اعلان کیا جائے گا کہ یہ جھوٹاگواہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24556]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24556، ترقيم محمد عوامة 23505)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23506 ترقیم الشثری: -- 24557
٢٤٥٥٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عباد عن اشعث عن الشعبي قال: شاهد الزور يضرب ما دون اربعين: خمسة وثلاثين، ستة وثلاثين، سبعة وثلاثين.
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جھوٹے گواہ کو چالیس سے کم، پینتیس یا چھتیس یا سینتیس کوڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24557]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24557، ترقيم محمد عوامة 23506)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23507 ترقیم الشثری: -- 24558
٢٤٥٥٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا المحاربي عن عبد الله بن سعيد (ان) (١) عمر ابن عبد العزيز جلد شاهد الزور سبعين سوطا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عن).
حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے جھوٹے گواہ کو ستر کوڑے مارے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24558]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24558، ترقيم محمد عوامة 23507)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23508 ترقیم الشثری: -- 24559
٢٤٥٥٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا المحاربي عن الجعد ابي عثمان قال: كان شريح إذا اتي بشاهد الزور خفقه خفقات ونزع عمامته.
حضرت شریح کے پاس جب جھوٹا گواہ آتا تو آپ اس کا عمامہ اتروا کر اس کو جوتے لگواتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24559]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24559، ترقيم محمد عوامة 23508)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں