مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
530. في رجل دفع إلى رجل مالا مضاربة
کوئی شخص دوسرے کو مال بطور مضاربت دے
ترقیم عوامۃ: 23623 ترقیم الشثری: -- 24691
٢٤٦٩١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا قبيصة قال: حدثنا هارون البربري قال: سالت الحكم و (حمادا) (١) عن رجل دفع إلى رجل مالا مضاربة (واشهد) (٢) عليه ⦗٢٥⦘ به، فجاء الرجل يريد ان ياخذ (منه) (٣) ماله، فقال: (قد) (٤) دفعته إليك، فقال الحكم: عليه البينة انه دفعه إليه كما اشهد عليه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (حماد).
(٢) في [جـ]: (فاشهد).
(٣) في [ز]: ساقطة.
(٤) سقط من: [ز].
حضرت ہارون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے دریافت کیا کہ ایک شخص نے دوسرے کو مال بطور مضاربت دیا، اور اس پر گواہ قائم کیے، پھر وہ شخص اُ س سے مال وصول کرنے آیا، تو اس نے کہا کہ میں نے تو مال دے دیا تھا۔ حکم فرماتے ہیں کہ وہ اس بات پر گواہ قائم کرے گا کہ اس نے مال واپس کردیا ہے۔ جس طرح صاحب مال نے اس پر گواہ قائم کیے تھے۔ اور امام محمد فرماتے ہیں کہ جس طرح دوسرے معاملات میں اس کی تصدیق کی جاتی ہے اسی طرح معاملہ میں بھی اس کی تصدیق کی جائے گی۔ (یعنی گواہ کا مطالبہ نہیں کیا جائے گا)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24691]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24691، ترقيم محمد عوامة 23623)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 24692
٢٤٦٩٢ - وقال حماد: يصدق فيه كما يصدق في مثله.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24692، ترقيم محمد عوامة ---)