🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

571. في الرجل يعطي (الإنسان) الشيء فيضيع
کوئی شخص کسی کو کچھ دے اور وہ اس سے ضائع ہو جائے تو اس کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23691 ترقیم الشثری: -- 24765
٢٤٧٦٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير (عن مغيرة) (١) عن فضيل قال: ⦗٤٧⦘ اعطاني إنسان دينارا اشتري له (به) (٢) برا، فهلك فقلت (للحناط) (٣) : كل مكانه، فذكرته لإبراهيم فقال: ما كان عليك.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) سقط من [ز، ط، هـ].
(٣) في [ح]: (للخياط).

حضرت فضیل فرماتے ہیں کہ مجھے ایک شخص نے دینار دیا تاکہ میں اس کے لئے گندم خریدوں، وہ مجھ سے ضائع (ہلاک) ہوگیا، میں نے گندم والے سے کہا کہ اس کی جگہ مجھے اور گندم تول دے، میں نے حضرت ابراہیم سے اس کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا: تجھ پر لازم نہیں تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24765]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24765، ترقيم محمد عوامة 23691)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23692 ترقیم الشثری: -- 24766
٢٤٧٦٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن عمران (الخياط) (١) قال: اعطتني امراة دراهم اشتري لها (بها) (٢) فهلك منها مثقال، فذكرته لإبراهيم فقال: اجعل مكانه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (الحناط).
(٢) في [أ، ح، هـ]: (بابًا).

حضرت عمران الخیاط فرماتے ہیں کہ مجھے ایک خاتون نے دراہم دئیے تاکہ میں اس کے لئے ان کے بدلہ کچھ خریدوں، ان میں سے کچھ ضائع ہوگئے، میں نے حضرت ابراہیم سے اس کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا اس کی جگہ (اُس کے بدلہ) دراہم دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24766]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24766، ترقيم محمد عوامة 23692)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23693 ترقیم الشثری: -- 24767
٢٤٧٦٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معتمر وابو اسامة عن هشام عن الحسن قال: ليس على الرسول ضمان.
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ قاصد پر ضمان نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24767]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24767، ترقيم محمد عوامة 23693)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23694 ترقیم الشثری: -- 24768
٢٤٧٦٨ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن القاسم عن علي وعبد الله قالا: ليس على مؤتمن ضمان] (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من [أ، هـ، ح، ط].
(٢) ضعيف منقطع؛ لضعف جابر الجعفي، والقاسم بن عبد الرحمن لا يروي عن علي، ولا عن جده عبد اللَّه بن مسعود.

حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں جس کے امانت رکھوائی جائے اس پر ضمان نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24768]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24768، ترقيم محمد عوامة 23694)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23695 ترقیم الشثری: -- 24769
٢٤٧٦٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عمر عن ابن جريج عن عطاء قال: ليس على المؤتمن غرم إلا ان يخالف.
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ معتمد علیہ پر ضمان نہیں ہے سوائے اس کے جس کی وہ خلاف کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24769]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24769، ترقيم محمد عوامة 23695)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں