🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

636. في قطع (الكنف)
جانوروں کے باڑہ (سائبانوں) کو توڑنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23860 ترقیم الشثری: -- 24938
٢٤٩٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس ووكيع عن مسعر عن واصل عن الشعبي عن علي انه كانه (يقطع) (١) الكنف او يامر بقطعها (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (نقطع).
(٢) صحيح.

حضرت علی رضی اللہ عنہ باڑوں (سائبانوں) کو توڑ دیا کرتے تھے، یا پھر توڑنے کا حکم فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24938]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24938، ترقيم محمد عوامة 23860)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23861 ترقیم الشثری: -- 24939
٢٤٩٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ازهر عن ابن عون قال: قال محمد: وددت ان (كل) (١) (كنيف) (٢) قطع، (واولها كنيف) (٣) عبد الله.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [ط]: (كيف).
(٣) في [ط]: (واوكنها كفيف).

حضرت محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرا دل چاہتا ہے کہ تما م باڑہ (سائبانوں) کو توڑ دئیے جائیں اور ان میں سے سب سے پہلے عبد اللہ کے سائبان کو توڑا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24939]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24939، ترقيم محمد عوامة 23861)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23862 ترقیم الشثری: -- 24940
٢٤٩٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن (١) إسماعيل بن مسلم عن الحارث قال: كان شريح لا يدع ظلة (لا) (٢) يمر فيها الفارس برمحه، ويقول: بنيتم على رمح الفارس.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: زيادة (عبد اللَّه).
(٢) سقط من [أ، ز، هـ].

حضرت حارث فرماتے ہیں کہ حضرت شریح رحمہ اللہ ایسا سائبان قائم نہ رہنے دیتے جس کے نیچے سے گھوڑ سوار اپنا نیزہ لے کر گذر نہ جائے، اور فرماتے کہ: تم نے گھوڑ سوار کے نیزے پر عمارت تعمیر کی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24940]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24940، ترقيم محمد عوامة 23862)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں