🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

12. في الخمر يتداوي (به) والسكر
شراب اور عرقِ کھجور کے ذریعہ علاج کرنے کے بار ے میں (احادیث)
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23957 ترقیم الشثری: -- 25035
٢٥٠٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (شبابة قال: حدثنا) (١) شعبة عن سماك عن علقمة بن وائل عن ابيه ان رجلا من جعفى يقال له: سويد بن طارق سال النبي ﷺ عن الخمر فنهاه عنها، فقال: يا رسول الله، إنما (نصنعها) (٢) للدواء، فقال: رسول الله ﷺ:"إنها داء وليست بدواء" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [أ، ح، هـ]: (نصفها).
(٣) حسن؛ سماك صدوق، أخرجه مسلم (١٩٨٤)، وأحمد (١٨٧٨٧).

حضرت علقمہ بن وائل، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جعفی کا ایک شخص جس کو سوید بن طارق کہا جاتا تھا۔ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شراب کے بارے میں سوال کیا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو اس سے منع کردیا۔ اس نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہم تو اس کو دوائی کے لئے بناتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ ”یہ تو بیماری ہے۔ یہ دوائی نہیں ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25035]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25035، ترقيم محمد عوامة 23957)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23958 ترقیم الشثری: -- 25036
٢٥٠٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن ابي وائل ان رجلا اصابه الصفر (١) ، (فنعت) (٢) له السكر، فسال عبد الله عن ذلك فقال: إن الله لم يجعل شفاءكم فيما حرم عليكم (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) الصفر: مرض في الكبد تصفر له العين.
(٢) في [ز]: (فبعث).
(٣) صحيح.

حضرت ابو وائل سے روایت ہے کہ ایک آدمی کو پیٹ کا وہ مرض لاحق ہوا جس میں چہرہ زرد ہوجاتا ہے تو کسی نے اس کے سامنے عرق کھجور کی تعریف کی۔ اس مریض نے حضرت عبد اللہ سے اس کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے جس چیز کو تم پر حرام کیا ہے اس چیز میں تمہاری شفا نہیں رکھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25036]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25036، ترقيم محمد عوامة 23958)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23959 ترقیم الشثری: -- 25037
٢٥٠٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا خلف بن خليفة عن ابي هاشم عن نافع قال: كانت لابن عمر (بختية) (١) ، وانها مرضت، فوصف لي ان (نداويها) (٢) بالخمر، فداويتها ثم قلت لابن عمر: إنهم وصفوا لي ان اداويها بالخمر، قال: ففعلت؟ قلت لا، -وقد كنت فعلت- قال: اما إنك لو فعلت (عاقبتك) (٣) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (نجيبة).
(٢) في [ز]: (داويها)، وفي [جـ]: (أداويها).
(٣) في [هـ]: (لعاقبتك).
(٤) حسن؛ خلف صدوق.

حضرت نافع سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس ایک بختی اونٹ تھا۔ وہ بیمار ہوگیا، مجھے کسی نے کہا کہ میں اس کا شراب کے ذریعہ علاج کروں۔ چناچہ میں نے اس کا علاج کیا۔ پھر میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا۔ لوگوں نے مجھے کہا ہے کہ میں اس کا شراب کے ذریعہ علاج کروں! حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے پوچھا۔ پھر تم نے کیا؟ میں نے کہا۔ نہیں۔ حالانکہ میں تو علاج کرچکا تھا۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا۔ اگر تم نے یہ کام کیا ہوتا تو میں تمہیں سزا دیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25037]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25037، ترقيم محمد عوامة 23959)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23960 ترقیم الشثری: -- 25038
٢٥٠٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يؤيد بن هارون قال: (اخبرنا) (١) ابن عون عن الحسن قال: قال ابن عامر (او) (٢) ابن زياد: لا اوتي باحد سقى صبيا خمرا إلا جلدته قال ابن عون: وحفظي: ابن زياد.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (أنبأنا).
(٢) في [أ، جـ، ز، هـ]: (و).

حضرت حسن سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ ابن عامر اور ابن زیاد نے کہا کہ: میرے پاس کوئی ایسا آدمی لایا گیا جس نے کسی بچے کو شراب پلائی ہو تو میں اس کو ضرور کوڑے لگاؤں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25038]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25038، ترقيم محمد عوامة 23960)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23961 ترقیم الشثری: -- 25039
٢٥٠٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن عبد الله (عن) (١) نافع عن ابن عمر انه كان يكره ان تسقى البهائم الخمر (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (بن).
(٢) حسن؛ عبد اللَّه هو ابن عثمان بن خثيم صدوق.

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں منقول ہے کہ وہ اس بات کو (بھی) ناپسند کرتے تھے کہ جانوروں کو شراب پلائی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25039]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25039، ترقيم محمد عوامة 23961)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23962 ترقیم الشثری: -- 25040
٢٥٠٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم (عن) (١) عبيدة عن إبراهيم انه كان يكره ان (يتداوى) (٢) بالخمر، وبدم (الحلم) (٣) وبالنار.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (بن).
(٢) في [جـ]: (يتداويها).
(٣) في [ط]: (الحكم).

حضرت ابراہیم کے بارے میں منقول ہے کہ وہ اس بات کو ناپسند سمجھتے تھے کہ شراب اور چیچڑ کے خون کے ساتھ اور آگ کے ذریعہ سے علاج کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25040]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25040، ترقيم محمد عوامة 23962)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23963 ترقیم الشثری: -- 25041
٢٥٠٤١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن (الحكم) (١) بن عطية قال: سمعت (الحسن) (٢) وسئل عن صبي يشتكي نعت له (نقطة) (٣) من خمر، قال: لا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (الحكم).
(٢) في [ط]: (الحسين).
(٣) في [أ، ح، هـ]: (قطرة).

حضرت حکم بن عطہڈ سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ حضرت حسن سے سوال کیا گیا کہ ایک بچہ تکلیف میں مبتلا ہے، کیا اسے شراب کا ایک قطرہ دیا جاسکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25041]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25041، ترقيم محمد عوامة 23963)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23964 ترقیم الشثری: -- 25042
٢٥٠٤٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معاوية (بن) (١) هشام عن ابن ابي ⦗١٢٨⦘ ذئب عن الزهري ان عائشة كانت تقول: من تداوى بالخمر فلا (شفاه) (٢) الله (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) في [ز]: (شاه).
(٣) منقطع؛ الزهري لا يروي عن عائشة.

حضرت زہری سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہا کرتی تھیں کہ جو شخص شراب کے ذریعہ سے علاج کرے تو اللہ تعالیٰ اس کو شفا ہی نصیب نہ کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25042]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25042، ترقيم محمد عوامة 23964)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23965 ترقیم الشثری: -- 25043
٢٥٠٤٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن ابي عدي عن ابن عون عن عامر قال: قال ابن عمر: من سقى صبيا خمرا جلدنا الذي سقاه (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت عامر سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عامر نے فرمایا: جو شخص کسی بچے کو شراب پلائے گا تو ہم پلانے والے کو کوڑے ماریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25043]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25043، ترقيم محمد عوامة 23965)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23966 ترقیم الشثری: -- 25044
٢٥٠٤٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبدة (عن) (١) مسعر عن سعد بن إبراهيم ان ابن عمر كره ان (يداوى) (٢) دبر الإبل بالخمر (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (بن).
(٢) في [هـ]: (يتداوى)، وفي [س]: (تداوى).
(٣) منقطع؛ إبراهيم لا يروي عن ابن عمر.

حضرت سعد بن ابراہیم سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ اونٹ کی پشت پر جو زخم لگا ہے اس کا علاج شراب سے کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25044]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25044، ترقيم محمد عوامة 23966)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں