مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
21. من رخص في تعليق التعاويذ
جن لوگوں نے تعویذات لٹکانے کی اجازت دی ہے
ترقیم عوامۃ: 24009 ترقیم الشثری: -- 25089
٢٥٠٨٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عقبة بن خالد عن شعبة عن ابي عصمة قال: سالت سعيد بن المسيب عن التعويذ فقال: لا باس (به) (١) إذا كان في اديم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
حضرت ابو عصمہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب سے تعویذ کے بارے میں سوال کیا؟ تو انہوں نے فرمایا: جب تعویذ چمڑے میں بند ہو تو پھر کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25089]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25089، ترقيم محمد عوامة 24009)
ترقیم عوامۃ: 24010 ترقیم الشثری: -- 25090
٢٥٠٩٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن عبد الملك عن عطاء في الحائض يكون عليها التعويذ قال: إن كان في اديم فلتنزعه وإن كان في قصبة فضة فإن شاءت وضعته، وإن شاءت لم تضعه.
حضرت عطاء سے اس حائضہ کے بارے میں جس نے تعویذ لٹکایا ہو، روایت ہے، فرماتے ہیں کہ اگر تعویذ چمڑے میں ہو تو عورت کو چاہیئے کہ اس کو اتار دے اور اگر چاندی کے خول میں ہو تو پھر چاہے تو اتار دے اور چاہے نہ اتارے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25090]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25090، ترقيم محمد عوامة 24010)
ترقیم عوامۃ: 24011 ترقیم الشثری: -- 25091
٢٥٠٩١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن (ثوير) (١) قال: كان مجاهد يكتب (للصبيان) (٢) التعويذ فيعلقه عليهم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (نور).
(٢) في [أ، ح، ط]: (للناس).
حضرت ثویر سے روایت ہے کہتے ہیں کہ حضرت مجاہد، لوگوں کو تعویذ لکھ کردیتے تھے اور پھر وہ تعویذ لوگوں کو پہناتے بھی تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25091]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25091، ترقيم محمد عوامة 24011)
ترقیم عوامۃ: 24012 ترقیم الشثری: -- 25092
٢٥٠٩٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبيد الله عن (حسن) (١) عن جعفر عن ابيه: انه كان لا يرى باسا ان يكتب القرآن في اديم ثم يعلقه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (حسين).
حضرت جعفر، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ اس بات میں کوئی حرج محسوس نہیں کرتے تھے کہ قرآن مجید کو چمڑے میں لکھا جائے اور پھر اس کو (گلے میں) لٹکایا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25092]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25092، ترقيم محمد عوامة 24012)
ترقیم عوامۃ: 24013 ترقیم الشثری: -- 25093
٢٥٠٩٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبدة (عن) (١) محمد بن إسحاق عن عمرو ابن شعيب عن ابيه عن جده قال: قال رسول الله ﷺ:"إذا فزع احدكم (في) (٢) نومه، فليقل (٣) : اعوذ بكلمات الله (التامة) (٤) من غضبه وسوء عقابه، و (من) (٥) شر عباده، ومن شر الشياطين و (ما) (٦) يحضرون، فكان عبد الله (يعلمها) (٧) ولده من (ادرك) (٨) منهم، ومن لم يدرك كتبها وعلقها عليه" (٩) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (بن).
(٢) في [جـ]: (من).
(٣) في [هـ]: زيادة (بسم اللَّه).
(٤) في [ط، هـ]: (التامات).
(٥) سقط من: [جـ].
(٦) في [هـ]: (أن).
(٧) في [ط]: (بعلمها).
(٨) في [ط]: (أدركت).
(٩) منقطع حكمًا؛ ابن إسحاق مدلس، أخرجه أحمد (٦٦٩٦)، وأبو داود (٣٨٩٣)، والترمذي (٣٥٢٨)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (٧٦٦)، وابن السني (٧٥٣)، والبخاري في خلق أفعال العباد ص ٨٩، والطبراني في الدعاء (١٠٨٦)، والبيهقي في الآداب (٩٩٣).
حضرت عمرو بن شعیب، اپنے والد اور دادا سے روایت کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی آدمی اپنی نیند میں ڈر جائے تو اسے چاہیئے کہ وہ (یوں) کہے::: میں اللہ تعالیٰ کے کلمات تامہ کے ساتھ، اللہ کے غصہ اور بُری سزا سے پناہ مانگتا ہوں اور اس کے بندوں کے شر سے اور شیطانوں کے شر سے اور جو کچھ حاضر ہیں ان کے شر سے بھی پناہ مانگتا ہوں۔“ چناچہ حضرت عبد اللہ، یہ کلمات اپنے سمجھدار بچوں کو سکھا دیتے تھے اور جو بچے ناسمجھ تھے، ان کے لئے یہ کلمات حضرت عبد اللہ لکھ کر ان کے (گلوں میں) لٹا دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25093]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25093، ترقيم محمد عوامة 24013)
ترقیم عوامۃ: 24014 ترقیم الشثری: -- 25094
٢٥٠٩٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن إسماعيل بن مسلم عن ابن سيرين: انه كان لا يرى باسا بالشيء من القرآن.
حضرت ابن سیرین کے بارے میں روایت ہے کہ وہ قرآن کے کسی حصہ (کو تعویذ بنانے) پر کوئی حرج محسوس نہیں کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25094]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25094، ترقيم محمد عوامة 24014)
ترقیم عوامۃ: 24015 ترقیم الشثری: -- 25095
٢٥٠٩٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عفان قال: حدثنا وهيب قال: حدثنا ايوب انه راى في عضد عبيد الله بن عبد الله بن عمر خيطا.
حضرت ایوب بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت عبید اللہ بن عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ہاتھ (کلائی) میں دھاگہ بندھا ہوا دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25095]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25095، ترقيم محمد عوامة 24015)
ترقیم عوامۃ: 24016 ترقیم الشثری: -- 25096
٢٥٠٩٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا حسن عن ليث عن عطاء قال: لا باس ان يعلق القرآن.
حضرت عطاء سے روایت ہے کہتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں ہے کہ آدمی قرآن مجید کو (لکھ کر) لٹکائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25096]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25096، ترقيم محمد عوامة 24016)
ترقیم عوامۃ: 24017 ترقیم الشثری: -- 25097
٢٥٠٩٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم عن ابان بن (تغلب) (١) عن يونس ابن (خباب) (٢) قال: سالت ابا جعفر عن التعويذ يعلق على الصبيان فرخص فيه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح، ط، هـ]: (ثعلب).
(٢) في [ز، ط]: (حبان)، وفي [هـ]: (حباب).
حضرت یونس بن خباب سے روایت ہے کہتے ہیں کہ میں نے ابو جعفر سے اس تعویذ کے بارے میں سوال کیا جو بچوں پر لٹکائے جاتے ہیں؟ تو انہوں نے اس کی اجازت دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25097]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25097، ترقيم محمد عوامة 24017)
ترقیم عوامۃ: 24018 ترقیم الشثری: -- 25098
٢٥٠٩٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا إسحاق الازرق عن (جويبر) (١) عن الضحاك (انه) (٢) لم يكن يرى باسا ان (يعلق) (٣) الرجل الشيء من كتاب الله إذا وضعه عند (الغسل) (٤) وعند الغائط.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح]: (حوبير)، وفي [ط]: (جوبر).
(٢) في [جـ، ز]: زيادة (أنه).
(٣) في [ز]: (يتعلق).
(٤) في [أ، جـ، ح]: (الحبل).
حضرت ضحاک کے بارے میں روایت ہے کہ وہ اس بات میں کوئی حرج نہیں محسوس کرتے تھے کہ آدمی کتاب اللہ میں سے کچھ (لکھ کر) لٹکائے بشرطیکہ غسل اور قضائے حاجت کے وقت اس کو اتار دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25098]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25098، ترقيم محمد عوامة 24018)