🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

10. فيما فسر من الظروف، وما هي؟
برتنوں کی جو تفسیر کی گئی ہے اور یہ برتن کون سے ہیں؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24425 ترقیم الشثری: -- 25518
٢٥٥١٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن إسماعيل بن سميع عن مسلم البطين قال: سالت ابا عمرو الشيباني عن الجعة، قال: شراب (يصنع) (١) (باليمن) (٢) من الشعير

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (يضع).
(٢) في [هـ]: (باليمين)، وفي [ط]: (بالتمن).

حضرت مسلم بطین سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابو عمرو شیبانی سے جعہ کے بارے میں پوچھا؟ انہوں نے جواباً ارشاد فرمایا: یمن کا ایک مشروب ہے جو جَو سے بنایا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25518]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25518، ترقيم محمد عوامة 24425)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24426 ترقیم الشثری: -- 25519
٢٥٥١٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن محمد بن ابي إسماعيل عن عمارة بن عاصم عن انس قال: الحنتم: جرار (حمر) (١) كانت تاتينا من مصر (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (خمر).
(٢) مجهول؛ لجهالة عمارة بن عاصم.

حضر ت انس سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ حنتم ایک سرخ گھڑا ہے جو کہ ہمارے پاس مصر سے آتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25519]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25519، ترقيم محمد عوامة 24426)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24427 ترقیم الشثری: -- 25520
٢٥٥٢٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن نمير ووكيع عن الصلت بن بهرام قال: (سالت) (١) إبراهيم عن الحنتم (فقال) (٢) : كانت (جرار) (٣) ⦗٢٨٤⦘ (حمر) (٤) مقيرة يؤتى بها من الشام يقال لها: الحنتم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (أسالت).
(٢) في [أ، ح، هـ]: (قال).
(٣) في [جـ]: (جرارًا).
(٤) في [أ، ب، ط، هـ]: (خمر).

حضرت صلت بن بہرام سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے حنتم کے بارے میں سوال کیا؟ تو انہوں نے فرمایا: یہ سرخ رنگ کے تارکول ملے ہوئے گھڑے ہوتے تھے۔ جو شام کے علاقہ سے لائے جاتے تھے۔ ان کو حنتم کہا جاتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25520]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25520، ترقيم محمد عوامة 24427)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24428 ترقیم الشثری: -- 25521
٢٥٥٢١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن ابي الحارث التيمي عن ام معبد: (قال: قلت) (١) : ما قال في هذه الاوعية؟ (فقالت) (٢) : على (الخبير) (٣) سقطت، اما الحناتم فحناتم العجم التي يدخل فيها الرجل فيكنسها كنسا: ظروف الخمر، واما (الدباء) (٤) فالقرع، واما المزفت (فالزقاق) (٥) المقيرة اجوافها الملونة اشعارها بالقار: ظروف الخمر، واما النقير فالنخلة الثابتة عروقها في الارض، المنقورة نقرا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (قالت: قلت)، وفي [أ، هـ]: (قال: قالت).
(٢) في [ز]: (فقال).
(٣) في [ح]: (الخيير).
(٤) في [ح]: (الديا).
(٥) في [ط]: (والزقاق).

حضرت ابو الحارث تیمی، حضرت ام معبد سے روایت کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا۔ ان برتنوں کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا فرمایا ہے؟ انہوں نے جواباً فرمایا: تم ایک باخبر کے پاس آئے ہو (یعنی واقف سے سوال کیا ہے۔) بہرحال: حناتم: عجم کے حناتم یہ وہ برتن تھے جن میں آدمی داخل ہوجاتا تھا اور ان کو صاف کرتا تھا۔ شراب کے برتن اور دُبَّاء: یہ کدو (کا مصنوعی برتن) ہے۔ اور مزفّت: یہ وہ مشکیزہ ہے جس کے اندر تارکول ملا ہو اور اس کا ظاہر بھی تارکول سے رنگین ہوتا۔ شراب کے برتن۔ اور نقیر: یہ وہ درخت کا تنا ہے جس کی رگں زمین میں ہی ہوں۔ اور اس کو اندر سے خالی کرکے برتن بنالیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25521]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25521، ترقيم محمد عوامة 24428)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24429 ترقیم الشثری: -- 25522
٢٥٥٢٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن مسلم عن عبد الرحمن بن ابي ليلى قال: إنما كانت الحناتم (جرارا حمرا) (١) مزفتة يؤتى بها من مصر، وليست بالجرار الخضر.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (جرار الخمر).
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ حناتم، سرخ رنگ کے گھڑے ہوتے تھے جنہیں تارکول ملا ہوتا تھا اور یہ مُلکِ مصر سے لائے جاتے تھے اور یہ سبز رنگ کے گھڑے نہیں ہوتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25522]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25522، ترقيم محمد عوامة 24429)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24430 ترقیم الشثری: -- 25523
٢٥٥٢٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم عن عبد الرحمن ابن ابي ليلى قال: الحنتم جرار خضر كان (يجاء) (١) بها من مصر فيها الخمر.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (يؤتى)، وفي [ز]: (كأنها).
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حَنْتَمْ سبز رنگ کا گھڑا ہوتا تھا جس میں شراب ہوتی تھی اور وہ گھڑا مصر سے لایا جاتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25523]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25523، ترقيم محمد عوامة 24430)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24431 ترقیم الشثری: -- 25524
٢٥٥٢٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن ابي بشر عن سعيد بن جبير قال: الحنتم الجرار كلها.
حضرت سعید بن جبیر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حَنْتَمْ تما م گھڑے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25524]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25524، ترقيم محمد عوامة 24431)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24432 ترقیم الشثری: -- 25525
٢٥٥٢٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن ابي إسحاق الشيباني قال: قلت لابي (بردة) (١) ما البتع؟ قال: نبيذ العسل، والمزر نبيذ الشعير.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (برزه).
حضرت ابو اسحاق شیبانی سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو بردہ سے پوچھا۔ بِتْعْ کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: شہد کی نبیذ ہوتی ہے۔ اور مِرْزْ، جَو کی نبیذ کو کہا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25525]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25525، ترقيم محمد عوامة 24432)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں