🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

11. في النبيذ في الرصاص من كرهه
سیسہ میں نبیذ جو لوگ اس کو مکروہ سمجھتے ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24433 ترقیم الشثری: -- 25526
٢٥٥٢٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن يزيد عن سفيان (بن) (١) حسين (عن) (٢) الحسن وابن سيرين قال: سالتهما عن النبيذ في الرصاص فكرهاه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) في [ز]: (بن).

حضرت حسن اور ابن سیرین سے، حضرت سفیان بن حسین روایت کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ میں نے ان دونوں سے سیسہ میں نبیذ (پینے کے بارے) میں سوال کیا؟ تو انہوں نے اس کو ناپسند کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25526]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25526، ترقيم محمد عوامة 24433)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24434 ترقیم الشثری: -- 25527
٢٥٥٢٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن المختار قال: سالت انسا (فقلت: القارورة و) (١) الرصاص فقال: لا باس بهما، فقلت: إن الناس يقولون، قال: فدع ما يريبك إلى ما لا يريبك (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (عن القارورة)، وفي [هـ]: (عن القارورة و).
(٢) صحيح؛ المختار ثقة.

حضرت مختار سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس سے سوال کیا۔ میں نے کہا۔ بوتل اور سیسہ کا استعمال کیسا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ان میں کوئی حرج نہیں ہے۔ میں نے کہا۔ لوگ تو کچھ کہتے ہیں۔ انہوں نے جواب دیا۔ جو چیز تمہیں شبہ میں ڈالے اس کو چھوڑ دو اور جو شک میں نہ ڈالے اس کو لے لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25527]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25527، ترقيم محمد عوامة 24434)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24435 ترقیم الشثری: -- 25528
٢٥٥٢٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة (عن ابي سلمة) (١) قال: جئت وهم يذكرون نبيذ الجر عند عكرمة، فساله إنسان عن الرصاص فقال: (ذلك) (٢) اخبث او اشر.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [جـ]: (ذاك)، وفي [ز]: (فذاك).

حضرت ابو سلمہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں آیا تو لوگ حضرت عکرمہ کے پاس گھڑے کی نبیذ کا تذکرہ کر رہے تھے۔ چناچہ ایک آدمی نے حضرت عکرمہ سے سیسہ کے (استعمال کے) بارے میں سوال کیا؟ تو انہوں نے فرمایا: یہ چیز خباثت والی ہے۔ یا فرمایا: یہ چیززیادہ شر پیدا کرنے والی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25528]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25528، ترقيم محمد عوامة 24435)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24436 ترقیم الشثری: -- 25529
٢٥٥٢٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابان بن (صمعة) (١) عن الحسن انه كرهه في الرصاص.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (سمعة)، وفي [ع]: (جمعة).
حضرت ابان بن صمعہ، حضرت حسن کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ سیسہ میں (نبیذ پینے کو) مکروہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25529]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25529، ترقيم محمد عوامة 24436)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں