🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

33. من رخص في الشرب في النفس الواحد
جو حضرات ایک سانس میں پینے کی رخصت دیتے ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24642 ترقیم الشثری: -- 25736
٢٥٧٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الله بن المبارك عن سالم عن عطاء انه كان لا يرى بالشرب بالنفس الواحد باسا.
حضرت سالم، حضرت عطاء کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ ایک سانس میں پینے میں کوئی حرج محسوس نہیں کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25736]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25736، ترقيم محمد عوامة 24642)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24643 ترقیم الشثری: -- 25737
٢٥٧٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل عن عبد الله بن يزيد قال: لم ار احدا كان اعجل إفطارا (من) (١) سعيد بن المسيب، كان لا ينتظر مؤذنا، ويؤتى بقدح من ماء فيشربه بنفس واحد لا يقطعه حتى يفرغ منه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (عن).
حضرت عبد اللہ بن یزید سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب سے زیادہ افطار میں جلدی کرنے والا کسی کو نہیں دیکھا۔ آپ مؤذن کا انتظار نہیں کرتے تھے۔ (یعنی وقت ہوجانے کے بعد) ان کے پاس پانی کا ایک پیالہ لایا جاتا تھا پس وہ اس کو ایک ہی سانس میں اس طرح پی لیتے تھے کہ پینے کے دوران ختم ہونے تک سانس نہیں توڑتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25737]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25737، ترقيم محمد عوامة 24643)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24644 ترقیم الشثری: -- 25738
٢٥٧٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الثقفي عن ايوب قال: نبئت عن ميمون بن مهران قال: رآني عمر بن عبد العزيز وانا اشرب، فجعلت اقطع شرابي واتنفس فقال: إنما (نهي) (١) ان تتنفس في الإناء، فإذا لم تتنفس (في الإناء) (٢) فاشربه إن شئت بنفس واحد.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ، ح]: (هي).
(٢) سقط من: [جـ، ز].

حضرت ایوب سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ مجھے حضرت میمون بن مہران کے بارے میں خبر ملی کہ وہ فرماتے ہیں۔ حضرت عمر بن عبد العزیز نے اس حالت میں دیکھا کہ میں پانی پی رہا تھا۔ پھر پانی پیتے ہوئے رُک جاتا اور سانس لیتا تو انہوں نے فرمایا صرف اس بات سے روکا گیا ہے کہ برتن کے اندر سانس لیا جائے۔ پس اگر تم برتن کے اندر سانس نہیں لیتے تو پھر تم اگر چاہو تو ایک ہی سانس میں پانی پی لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25738]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25738، ترقيم محمد عوامة 24644)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24645 ترقیم الشثری: -- 25739
٢٥٧٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن ابن طاوس قال: رآني ابي ونحن نشرب بنفس واحد (فنهاني او نهانا) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: (فنهانا أو نهاني).
حضرت ابو طاؤس سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں۔ مجھے میرے والد صاحب نے اس حالت میں دیکھا کہ ہم ایک سانس میں پانی پی رہے تھے، پس انہوں نے ہمیں منع کر دیا… یا راوی کہتے ہیں …انہوں نے مجھے منع کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25739]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25739، ترقيم محمد عوامة 24645)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24646 ترقیم الشثری: -- 25740
٢٥٧٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الثقفي عن خالد عن عكرمة انه كره (الشرب) (١) (٢) بنفس واحد وقال: هو (شرب) (٣) الشيطان.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (الشراب).
(٢) سقط من: [ط].
(٣) في [ز]: (شراب).

حضرت خالد، حضرت عکرمہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ ایک سانس میں پانی پینے کو ناپسند سمجھتے تھے اور فرماتے یہ شیطان کا پینا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25740]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25740، ترقيم محمد عوامة 24646)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں