🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

2. من كره أكل الأرنب
جو لوگ خرگوش کھانے کو ناپسند کرتے ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24768 ترقیم الشثری: -- 25867
٢٥٨٦٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم عن عبد الرحمن ابن ابي ليلى انه كره اكلها.
حضرت حکم، حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ خرگوش کھانے کو ناپسند سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25867]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25867، ترقيم محمد عوامة 24768)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24769 ترقیم الشثری: -- 25868
٢٥٨٦٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابي مكين عن عكرمة انه كرهها.
حضرت ابی مکین، حضرت عکرمہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے خرگوش (کھانے) کو ناپسند فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25868]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25868، ترقيم محمد عوامة 24769)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24770 ترقیم الشثری: -- 25869
٢٥٨٦٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن همام عن قتادة عن سعيد بن المسيب عن ابن عمرو او ابن عمر انه كرهها (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت سعید بن مسیب، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما و یا حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ خرگوش (کھانے) کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25869]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25869، ترقيم محمد عوامة 24770)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24771 ترقیم الشثری: -- 25870
٢٥٨٧٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن واضح عن محمد بن إسحاق عن عبد الكريم بن ابي المخارق عن حبان بن (جزء) (١) عن اخيه خزيمة بن (جزء) (٢) قال: قلت يا رسول الله جئتك لاسالك عن (احناش) (٣) الارض ما تقول في الارنب؟ قال: لا آكله ولا احرمه، قلت: فإني آكل (مما) (٤) لم تحرمه، ولم يا ⦗٣٧٧⦘ رسول الله (قال: انبئت) (٥) انها تدمي (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (حرمى)، وفي [جـ، ز]: (جرير).
(٢) في [أ، ح، ط]: (حرمي)، وفي [جـ، ز]: (جرير).
(٣) في [أ، ح، ط]: (أحناس).
(٤) في [أ، ح، هـ]: (ما).
(٥) ما بين المعكوفتين سقط في: [أ، ح، ط]، وفي [هـ]: (قال: نبئت).
(٦) ضعيف منقطع حكمًا؛ لضعف عبد الكريم، وابن إسحاق مدلس، أخرجه ابن ماجه (٣٢٤٥)، والبخاري في التاريخ ٣/ ٢٠٦، والطبراني (٣٧٩٦)، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٤١١)، وابن جرير في مسند عمر من تهذيب الآثار (١١٨٦)، والمزي ٥/ ٣٣٥، وابن عساكر ٣٥/ ٤٥٦.

حضرت حبان بن جزئ، اپنے بھائی حضرت خزیمۃ بن جزء سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا۔ میں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! میں آپ کی خدمت میں اس غرض سے حاضر ہوا ہوں تاکہ میں آپ سے زمین کے قابل شکار کیڑے مکوڑوں کے بارے میں سوال کروں۔ آپ خرگوش کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہ میں اس کو کھاتا ہوں اور نہ اس کو حرام قرار دیتا ہوں۔ میں نے عرض کیا۔ جس چیز کو آپ نے حرام قرار نہیں دیا۔ میں اس کو کھاؤں۔ کیوں۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے بتایا گیا ہے کہ خون ڈالتا ہے۔ (اس کو حیض آتا ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25870]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25870، ترقيم محمد عوامة 24771)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں