مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
7. في الحمر الأهلية
پالتو گدھوں کے بارے میں
ترقیم عوامۃ: 24810 ترقیم الشثری: -- 25912
٢٥٩١٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الله بن نمير قال: (حدثنا) (١) محمد بن إسحاق عن عبد الله بن عمرو بن ضمرة الفزاري عن عبد الله بن ابي سليط عن ابيه ⦗٣٨٧⦘ ابي سليط وكان بدريا قال: لقد اتانا نهي رسول الله ﷺ عن اكل الحمر، ونحن بخيبر وإن القدور لتفور بها، (فاكفاناها) (٢) على وجوهها (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (أنا).
(٢) في [هـ]: (فكفأناها).
(٣) مجهول؛ لجهالة عبد اللَّه بن عمرو الضمري وعبد اللَّه بن أبي سليط، أخرجه أحمد (١٥٤٥٨)، وأخرجه من طريق المؤلف: ابن أبي عاصم في الآحاد (١٩٦٨)، والدولابي في الكنى ١/ ٣٦، والطبراني (٥٨٠).
حضرت عبد دللہ بن ابی سلیط، اپنے والد حضرت ابو سلیط … جو کہ بدری صحابی ہیں…سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی گدھوں کے گوشت کے بارے میں نہی ہمارے پاس پہنچی جبکہ ہم مقام خیبر میں تھے۔ اور ہانڈیاں گدھوں کے گوشت کے ساتھ ابل رہی تھیں۔ پس ہم نے ان ہانڈیوں کو اوندھے منہ گرا دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25912]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25912، ترقيم محمد عوامة 24810)
ترقیم عوامۃ: 24811 ترقیم الشثری: -- 25913
٢٥٩١٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عمرو بن دينار عن جابر قال: نهى رسول الله ﷺ عن لحوم الحمر (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٥٢٤)، ومسلم (١٩٤١).
حضرت جابر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گدھوں کے گوشت سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25913]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25913، ترقيم محمد عوامة 24811)
ترقیم عوامۃ: 24812 ترقیم الشثری: -- 25914
٢٥٩١٤ - [حدثنا ابو خالد الاحمر عن ابن جريج عن ابي الزبير عن جابر قال: نهى رسول الله ﷺ عن الحمر] (١) الاهلية (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ما بين المعكوفتين سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) حسن؛ أبو خالد صدوق، صرح ابن جريج بالتحديث عن مسلم، وأخرجه مسلم (٩٩٤١)، وأحمد (١٤٩٠٢).
حضرت جابر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پالتو گدھوں کے گوشت سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25914]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25914، ترقيم محمد عوامة 24812)
ترقیم عوامۃ: 24813 ترقیم الشثری: -- 25915
٢٥٩١٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن عبد الله والحسن ابني محمد عن ابيهما ان عليا قال: لابن عباس اما علمت ان رسول الله ﷺ نهى عن المتعة وعن لحوم الحمر الاهلية (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥١١٥)، ومسلم (١٤٠٧).
حضرت محمد کے دو بیٹے۔ حضرت عبد اللہ اور حضرت حسن، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا۔ کیا آپ کو اس بات کا علم نہیں ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے متعہ اور پالتوگدھوں کے گوشت سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25915]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25915، ترقيم محمد عوامة 24813)
ترقیم عوامۃ: 24814 ترقیم الشثری: -- 25916
٢٥٩١٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن ابي إسحاق عن البراء قال: اصاب الناس يوم خيبر جوع شديد، فاصابوا حمرا اهلية فطبخوا منها، فامر رسول الله ﷺ بالقدور فاكفئت (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٩٣٨)، وأحمد (١٨٥٧٣).
حضرت براء سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ خیبر کے دن لوگوں کو شدید بھوک لگی پس انہیں پالتو گدھے ملے اور انہوں نے ان کو پکانا شروع کیا۔ لیکن جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہانڈیوں کے بارے میں حکم دیا۔ پس انہیں انڈیل دیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25916]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25916، ترقيم محمد عوامة 24814)
ترقیم عوامۃ: 24815 ترقیم الشثری: -- 25917
٢٥٩١٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا عبيد الله عن نافع عن ابن عمر عن النبي ﷺ انه نهى عن لحوم الحمر الاهلية يوم خيبر (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٢١٧)، ومسلم (٥٦١).
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیبر کے دن پالتو گدھوں کے گوشت سے منع فرما دیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25917]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25917، ترقيم محمد عوامة 24815)
ترقیم عوامۃ: 24816 ترقیم الشثری: -- 25918
٢٥٩١٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب عن معاوية بن صالح قال: حدثني الحسن بن جابر عن المقدام بن معد يكرب (الكندي) (١) ان رسول الله ﷺ حرم اشياء، حتى ذكر: الحمر الإنسية (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (بياض).
(٢) حسن؛ الحسن بن جابر صدوق، أخرجه أحمد (١٧١٩٣)، وابن ماجه (٣١٩٣)، والحاكم ١/ ١٠٩، وأبو داود (٤٦٠٤)، وابن حبان (٢٠)، والطبراني (٢٠/ ٦٦٨)، والبيهقي في الدلائل ٦/ ٥٤٩، والسنن ٩/ ٣٣٢، والدارقطني ٤/ ٢٨٧، والخطيب في الفقيه ١/ ٨٩، وابن عبد البر في التمهيد ١/ ١٤٩، وابن زنجويه في الأموال (٦٢٠).
حضر ت مقدام بن معد یکرب سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چند اشیاء کو حرام کیا یہاں تک کہ آپ نے پالتو گدھوں کا بھی ذکر فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25918]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25918، ترقيم محمد عوامة 24816)
ترقیم عوامۃ: 24817 ترقیم الشثری: -- 25919
٢٥٩١٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (١) هشام بن حسان عن محمد بن سيرين عن انس بن مالك قال: لما كان يوم خيبر ذبح الناس الحمر، (فاغلوا) (٢) بها القدور، فامر رسول الله ﷺ ابا طلحة فنادى: إن الله ورسوله (ينهاكم) (٣) عن لحوم الحمر الاهلية فإنها رجس (فاكفئت) (٤) القدور (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: (نا).
(٢) في [ط]: (فأعلوا).
(٣) في [جـ، ع]: (ينهيانكم).
(٤) في [أ، ح، ط]: (فألقيت).
(٥) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٩٩١)، ومسلم (١٩٤٠).
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جب غزوہ خیبر کا دن تھا۔ لوگوں نے گدھوں کو ذبح کیا۔ پس ہانڈیوں میں گوشت ابلنے لگا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابو طلحہ کو حکم دیا پس انہوں نے آواز دی، بیشک اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تمہیں پالتو گدھوں سے منع کردیا ہے۔ کیونکہ یہ نجس ہیں۔ چناچہ ہانڈیوں کو انڈیل دیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25919]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25919، ترقيم محمد عوامة 24817)
ترقیم عوامۃ: 24818 ترقیم الشثری: -- 25920
٢٥٩٢٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن عبد الرحمن بن يزيد بن جابر قال: (اخبرنا) (١) القاسم ومكحول عن ابي امامة ان رسول الله ﷺ نهى يوم خيبر عن ⦗٣٨٩⦘ اكل الحمار الاهلي (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (أنا).
(٢) ضعيف؛ عبد الرحمن بن يزيد قال أهل الحديث: صوابه ابن تميم لا ابن جابر، وأخرجه الطبراني (٧٥٩٥)، وفي مسند الشاميين (٣٤٣٠)، والروياني (١٢٣٤).
حضرت ابو امامہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیبر کے دن پالتو گدھے کے کھانے سے منع کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25920]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25920، ترقيم محمد عوامة 24818)
ترقیم عوامۃ: 24819 ترقیم الشثری: -- 25921
٢٥٩٢١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني قال: سالت عبد الله بن ابي اوفى عن لحوم الحمر الاهلية فقال: اصابتنا مجاعة يوم خيبر ونحن مع رسول الله ﷺ وقد (اصبنا) (١) للقوم حمرا خارجة من المدينة، فنحرناها وإن قدورنا لتغلي إذ نادى منادي رسول الله ﷺ: ان (اكفئوا) (٢) القدور، ولا تطعموا من لحوم الحمر شيئا (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (أضبا).
(٢) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (ألقوا).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣١٥٥)، ومسلم (١٩٣٧).
حضرت شیبانی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن ابی اوفیٰ سے پالتو گدھوں کے بارے میں سوال کیا؟ تو انہوں نے فرمایا: ہمیں خیبر کے دن سخت بھوک لگی۔ اور ہم جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ تھے۔ ہمیں لوگوں کے شہر سے باہر نکلے ہوئے گدھے مل گئے۔ پس ہم نے انہیں ذبح کردیا۔ ہماری ہانڈیاں اس وقت ابل رہی تھیں کہ جب جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منادی نے ندا لگا دی۔ ہانڈیاں الٹ دو۔ اور گدھوں کے گوشت میں سے کچھ بھی نہ کھاؤ۔ پس ہم نے پوچھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں کیا حرام قرار دیا تھا؟ راوی کہتے ہیں۔ ہم باہم بات کرتے تھے اور کہتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو ہمیشہ کے لئے حرام قرار دے دیا ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو اس لیے حرام قرار دیا کہ یہ خمس میں نہیں دیے جاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25921]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25921، ترقيم محمد عوامة 24819)