🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

12. في الأكل في آنية الكفار
کفار کے برتنوں میں کھانے کے بارے میں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24870 ترقیم الشثری: -- 25973
٢٥٩٧٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن حجاج عن مكحول عن (ابي) (١) إدريس عن ابي ثعلبة الخشني قال: قلت يا رسول الله إنا نغزو (٢) العدو فنحتاج إلى آنيتهم، قال: (فاستغنوا) (٣) عنها ما استطعتم، فإن لم تجدوا غيرها فاغسلوها فكلوا فيها واشربوا (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [ز]: زيادة (أرض).
(٣) في [أ، ح، جـ، ز]: (استغنوا).
(٤) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس، والخبر ورد من طريق غيره، أخرجه البخاري (٥٤٨٨)، ومسلم (١٩٣٠).

حضرت ابو ثعلبہ خشنی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہم دشمن کی سرزمین پر جنگ کرتے ہیں تو ہمیں ان کے برتنوں کی ضرورت پڑتی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس قدر ہو سکے تم ان برتنوں سے مستغنی رہو، اور اگر تم ان برتنوں کے علاوہ کوئی اور برتن نہ پاؤ تو پھر تم انہی کو دھو لو اور ان میں کھاؤ پیو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25973]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25973، ترقيم محمد عوامة 24870)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24871 ترقیم الشثری: -- 25974
٢٥٩٧٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن عياش عن برد عن عطاء عن جابر بن عبد الله قال: كنا نغزو مع رسول الله ﷺ ارض المشركين فلا (نمتنع) (١) ان ناكل في آنيتهم، ونشرب في اسقيتهم (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، ح]: (تمتنع).
(٢) حسن؛ إسماعيل بن عياش وبرد صدوقان، أخرجه أحمد (١٥٠٥٣)، وأبو داود (٣٨٣٨)، والحارث (٦٨/ بغية)، والطحاوي ١/ ٤٧٣، والطبراني في مسند الشاميين (٣٧٥)، والبيهقي ١/ ٣٢.

حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ مشرکین کے علاقہ میں جہاد کرتے تھے۔ اور ہم مشرکین کے کھانے کے برتنوں میں کھانے سے اور پینے کے برتنوں میں پینے سے نہیں رکتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25974]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25974، ترقيم محمد عوامة 24871)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24872 ترقیم الشثری: -- 25975
٢٥٩٧٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: (حدثنا) (١) سفيان عن عروة بن عبد الله القشيري ابي (المهل) (٢) عن ابن سيرين قال: كان اصحاب رسول الله ﷺ يظهرون على المشركين، فياكلون في اوعيتهم، ويشربون في اسقيتهم (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (نا).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (المنهال).
(٣) صحيح.

حضرت ابن سیرین سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ مشرکین پر غالب آتے تھے اور ان کے کھانے کے برتنوں میں کھاتے اور پینے کے برتنوں میں پیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25975]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25975، ترقيم محمد عوامة 24872)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24873 ترقیم الشثری: -- 25976
٢٥٩٧٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا (١) سفيان عن جابر (عن) (٢) عبد الله بن (نجي) (٣) ان حذيفة استسقى (فآتاه) (٤) دهقان (بباطيه) (٥) فيها خمر فغسلها وشرب فيها (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح]: زيادة (عن).
(٢) في [أ، ح، هـ]: (بن).
(٣) في [أ، هـ]: (بكير)، وفي [ز]: (يحيى).
(٤) في [ط]: (فاتا).
(٥) في [ط]: (سليطة)، وفي [ح]: (سلطيه)، وفي [هـ]: (سفطية).
(٦) ضعيف؛ لضعف جابر الجعفي.

حضرت عبد اللہ بن نجی سے روایت ہے کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے پانی مانگا پس ایک دہقان ان کے پاس شراب پینے میں استعمال ہونے والا برتن لایا جس میں شراب تھی۔ تو آپ نے اس کو دھو لیا اور اس میں پانی پی لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25976]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25976، ترقيم محمد عوامة 24873)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24874 ترقیم الشثری: -- 25977
٢٥٩٧٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن عون عن ابن سيرين قال: كانوا يكرهون آنية الكفار، فإن لم يجدوا منها بدا غسلوها وطبخوا فيها (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت ابن عون، حضرت ابن سیرین کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ کفار کے برتنوں (کے استعمال) کو ناپسند کرتے تھے۔ لیکن اگر لوگوں کو اس سے کوئی چارہ نہ ہو تو پھر ان برتنوں کو دھو لیں اور ان میں پکا لیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25977]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25977، ترقيم محمد عوامة 24874)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24875 ترقیم الشثری: -- 25978
٢٥٩٧٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (ابو) (١) اسامة عن هشام عن الحسن قال: إذا احتجتم إلى قدور المجوس وآنيتهم فاغسلوها واطبخوا فيها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (أو).
حضرت حسن سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جب تمہیں مجوسیوں کے برتن اور ہانڈیوں کی ضرورت پیش آئے۔ تو تم ان کو دھو لو اور ان میں پکا لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25978]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25978، ترقيم محمد عوامة 24875)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24876 ترقیم الشثری: -- 25979
٢٥٩٧٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن (عمر) (١) بن الوليد (الشني) (٢) قال: سالت سعيد بن جبير عن قدور المجوس فقال: اغسلها (واطبخ) (٣) فيها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (عمرو).
(٢) في [أ، ط، ح، ز]: (السبني)، وفي [هـ]: (البني).
(٣) في [ط]: (وطبخ).

حضرت عمر بن الولید بن شعبی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر سے پوچھا۔ مجوسیوں کی ہانڈیوں کے بارے میں؟ تو انہوں نے کہا۔ تم ان کو دھو لو اور ان میں پکا لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25979]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25979، ترقيم محمد عوامة 24876)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں