مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
14. في الجبن وأكله
پنیر اور اس کے کھانے والے کے بارے میں
ترقیم عوامۃ: 24911 ترقیم الشثری: -- 26017
٢٦٠١٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن الزبرقان عن ابي رزين قال: لا باس بالجبن.
حضرت ابو رزین سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ پنیر میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26017]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26017، ترقيم محمد عوامة 24911)
ترقیم عوامۃ: 24912 ترقیم الشثری: -- 26018
٢٦٠١٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن الاعمش عن عمارة عن ابي بكر بن عبد الرحمن بن الحارث قال: كانوا يتزودون الجبن في اسفارهم (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت ابوبکر بن عبد الرحمن بن حارث سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ لوگ اپنے سفروں میں پنیر کو زاد راہ کے طور پر لے جاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26018]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26018، ترقيم محمد عوامة 24912)
ترقیم عوامۃ: 24913 ترقیم الشثری: -- 26019
٢٦٠١٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن عمرو بن منصور عن الشعبي قال: اتي النبي ﷺ في غزوة تبوك بجبنة، فقيل: إن هذا طعام يصنعه المجوس، فقال:" (اذكروا) (١) اسم الله عليه وكلوه" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (اذكر).
(٢) مرسل؛ الشعبي تابعي، أخرجه عبد الرزاق (٨٧٩٥)، كما أخرجه متصلًا من حديث ابن عمر: أبو داود (٣٨١٩)، وابن حبان (٥٢٤١)، والطبراني في الأوسط (٧٠٨٤)، والبيهقي ١٠/ ٦، والمزي ٢٢/ ٣٤٨.
حضرت شعبی سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں غزوہ تبو ک کے موقع پر پنیر لایا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا گیا۔ یہ وہ کھانا ہے جس کو مجوسی لوگ تیار کتے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس پر اللہ کا نام لو اور اس کو کھاؤ۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26019]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26019، ترقيم محمد عوامة 24913)
ترقیم عوامۃ: 24914 ترقیم الشثری: -- 26020
٢٦٠٢٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن عبيد (الله) (١) بن عمر عن سالم انه كان ياكل الجبن الكوفي.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، حضرت سالم کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ کوفی پنیر کھایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26020]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26020، ترقيم محمد عوامة 24914)
ترقیم عوامۃ: 24915 ترقیم الشثری: -- 26021
٢٦٠٢١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن عثمان الشحام قال: (حدثنا) (١) (النوشجان) (٢) ابو المغيرة (قال) (٣) : سالت ابن عباس عن الجبن فقال: ما ياتينا من العراق (فاكهة) (٤) اعجب إلينا من الجبن (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (نا).
(٢) في [ز، ط]: (التوشحان)، وفي [أ]: (البوشحان).
(٣) في [ز]: (تكررت).
(٤) في [ز، ط]: زيادة (فاكهة).
(٥) مجهول؛ لجهالة النوشجان.
حضرت نوشجان ابو المغیرہ بیان کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پنیر کے بارے میں سوال کیا؟ تو انہوں نے فرمایا: ہمیں ملک عراق سے کوئی ایسا میوہ نہیں آتا جو ہمیں اس سے زیادہ پسند ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26021]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26021، ترقيم محمد عوامة 24915)
ترقیم عوامۃ: 24916 ترقیم الشثری: -- 26022
٢٦٠٢٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبيدة بن حميد عن عطاء بن السائب عن (سعيد) (١) بن عبيدة قال: سال رجل ابن عمر عن الجبن فقال له ابن عمر: [وما ⦗٤١٦⦘ الجبن قال: من اللبن فقال له ابن عمر] (٢) : كل الجبن واشربه فقال: (إن) (٣) فيه ميتة فقال (له) (٤) ابن عمر: فلا تاكل الميتة (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في النسخ والمشهور (سعد).
(٢) في [ز، جـ]: زيادة ما بين المعكوفين.
(٣) سقط من: [ز].
(٤) سقط من: [ز].
(٥) ضعيف؛ عطاء اختلط.
حضرت سعید بن عبیدہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے پنیر کے بارے میں سوال کیا؟ تو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس سے پوچھا۔ پنیر کیا ہوتا ہے؟ اس نے کہا۔ دودھ سے بنتا ہے۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس سے کہا۔ پنیر کو کھاؤ بھی اور پیو بھی۔ اس آدمی نے کہا اس میں مردار بھی ہوتا ہے۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ا س سے کہا۔ تم مردار کو نہ کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26022]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26022، ترقيم محمد عوامة 24916)