🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

22. من قال: (يؤكل) الثوم
جو حضرات کہتے ہیں کہ تھوم کھایا جائے گا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24956 ترقیم الشثری: -- 26062
٢٦٠٦٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن عاصم عن عيسى بن حطان عن مصعب (بن) (١) سعد عن ابيه انه كان إذا اشتكى (صدره) (٢) صنع له الحسو فيه الثوم فيحسوه (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) في [ح]: (صدري).
(٣) حسن؛ عيسى بن حطان صدوق.

حضرت مصعب بن سعد، اپنے والد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ان کے سینہ میں جب شکایت ہوتی تو ان کے لئے تھوم کا سوپ تیار کرلیا جاتا تھا وہ اس کو تھوڑا تھوڑا پیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26062]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26062، ترقيم محمد عوامة 24956)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24957 ترقیم الشثری: -- 26063
٢٦٠٦٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن عاصم عن عبد الله بن الحارث عن نافع ادن ابن عمر كان إذا اشتكى صدره صنع له الحساء فيه الثوم (فيحسوه) (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (فتحسوه)، وفي [ع]: (فيحشوه).
(٢) صحيح.

حضرت نافع سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے سینہ میں جب شکایت ہوتی تو ان کے لئے تھوم کا سوپ بنایا جاتا تھا جس کو وہ آہستہ آہستہ پیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26063]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26063، ترقيم محمد عوامة 24957)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24958 ترقیم الشثری: -- 26064
٢٦٠٦٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن الاوزاعي عن ابي عبيد (حاجب) (١) سليمان عن نعيم بن (سلامة) (٢) قال: دخلت على عمر بن عبد العزيز فوجدته ياكل ثوما مسلوقا بملح وزيت.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ع، هـ]: (صاحب).
(٢) في [ط، هـ]: (سلام).

حضرت نعیم بن سلامہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت عمر بن عبد العزیز کے ہاں گیا تو میں نے ان کو نمک اور زیتون کے تیل کے ساتھ ملا ہوا صاف کیا ہو اتھوم کھاتے پایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26064]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26064، ترقيم محمد عوامة 24958)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24959 ترقیم الشثری: -- 26065
٢٦٠٦٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا مروان بن معاوية عن عمران بن (حدير) (١) قال: سئل عكرمة عنه فقال: إنا لناكله الاسبوع (او) (٢) الاسبوعين، (ولكنا) (٣) نخرج من المدينة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (جدير).
(٢) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (أو) بدل (و).
(٣) في [ز]: (ولا كنا).

حضرت عمران بن جبیر سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت عکرمہ سے اس کے بارے میں سوال ہوا؟ تو انہوں نے فرمایا: ہم اس کو ہفتہ، دو ہفتہ بعدکھاتے ہیں۔ لیکن (پھر) ہم مدینہ سے باہر نکل جاتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26065]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26065، ترقيم محمد عوامة 24959)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24960 ترقیم الشثری: -- 26066
٢٦٠٦٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا خلف بن خليفة عن منصور عن ابن سيرين انه كان لا يرى بالثوم والبصل (نيئا) (١) باسا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
حضر ت منصور، حضرت ابن سیرین کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ کچے تھوم اور پیاز میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26066]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26066، ترقيم محمد عوامة 24960)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24961 ترقیم الشثری: -- 26067
٢٦٠٦٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن ابي جعفر قال: إنا لناكل الثوم والبصل والكراث.
حضرت ابو جعفر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ یقینا ہم لوگ تھوم، پیاز اور کر اث (ایک تیز بُو والی سبزی) کھایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26067]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26067، ترقيم محمد عوامة 24961)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24962 ترقیم الشثری: -- 26068
٢٦٠٦٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (١) جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: لا باس بالثوم في (الطبيخ) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: زيادة (وكيع عن سفيان قال: حدثنا).
(٢) في [ط، هـ]: (البطيخ).

حضرت ابراہیم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ پختہ سالن میں تھوم ہو تو کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26068]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26068، ترقيم محمد عوامة 24962)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24963 ترقیم الشثری: -- 26069
٢٦٠٦٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن ابن عون عن محمد قال: قال عمر: (من اكل) (١) من هاتين الشجرتين (شيئا) (٢) فليذهب (ريحهما) (٣) (بنضجهما) (٤) ، - (يعني) (٥) البصل والكراث- (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) سقط من: [ز].
(٣) في [أ، ح، ط]: (ريحها).
(٤) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (نضيجًا).
(٥) في [ط]: (بياض).
(٦) منقطع؛ محمد بن سيرين لا يروي عن عمر.

حضرت محمد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر کا ارشاد ہے۔ جو شخص ان دو درختوں سے کھائے تو اس کو چاہیئے کہ وہ ان کی بُو کو پکا کر ختم کرلے یعنی پیاز اور کر اث (ایک سبزی) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26069]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26069، ترقيم محمد عوامة 24963)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24964 ترقیم الشثری: -- 26070
٢٦٠٧٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن هشام عن محمد قال: ما اعلم باكل الثوم باسا إلا ان يكره رجل (ريحه) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (رايحه).
حضرت محمد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں تھوم کھانے میں کوئی حرج نہیں جانتا اِلَّا یہ کہ آدمی اس کی بُو کو ناپسند کرتا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26070]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26070، ترقيم محمد عوامة 24964)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24965 ترقیم الشثری: -- 26071
٢٦٠٧١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن نافع عن ابن عمر انه كان (ينضجه) (١) في القدور وياكله (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (ينطمه)، وفي [جـ]: (ينطه).
(٢) صحيح.

حضرت نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ تھوم کو ہانڈیوں میں پکاتے اور پھر کھاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26071]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26071، ترقيم محمد عوامة 24965)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں