🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

34. باب الشيئين يؤكل أحدهما بالآخر
ایسی دو چیزوں کا باب، جن میں سے ایک، دوسرے کے ساتھ کھائی جاتی ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25040 ترقیم الشثری: -- 26147
٢٦١٤٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن إسماعيل بن ابي خالد عن ابيه قال: دخلت على رجل وهو ياكل تمرا ويتمجع لبنا (١) ، فقال: هلم وسم، فإن رسول الله ﷺ كان يسميهما الاطيبين (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: كلما أكل تمرة شرب لبنًا.
(٢) مرسل مجهول؛ أبو خالد مجهول، خبره مرسل، أخرجه أحمد (١٥٨٩٣)، وأخرج نحوه الحاكم ٤/ ١٠٦ من حديث عائشة بإسناد ضعيف جدًا.

حضرت اسماعیل بن خالد، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ کہتے ہیں کہ میں ایک آدمی کی خدمت میں حاضر ہوا اور وہ آدمی کھجور کھاتا تھا اور دودھ کا گھونٹ بھرتا تھا۔ اس نے کہا، آؤ بسم اللہ کرو کیونکہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان دونوں کو پاکیزہ کہا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26147]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26147، ترقيم محمد عوامة 25040)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25041 ترقیم الشثری: -- 26148
٢٦١٤٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن عطاء بن السائب عن ابيه قال: دخلت على علي في يوم شات وفي يده شراب فناولني فقال: اشرب (قلت) (١) وما هو؟ (قال) (٢) : ثلث عسل (وثلث) (٣) سمن وثلث لبن، فقلت: لا اريده، قال: اما إنك لو شربته لم (تزل) (٤) دفيا شبعانا سائر يومك (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (فقلت).
(٢) سقط من: [ز].
(٣) تكررت في: [ز].
(٤) في [هـ]: (تنزل).
(٥) ضعيف؛ عطاء اختلط.

حضرت عطاء بن سائب، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں ایک سرد دن میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ ان کے ہاتھ میں کوئی مشروب تھا۔ انہوں نے وہ مجھے دے دیا اور فرمایا: پیو! میں نے پوچھا یہ کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ایک تہائی شہد ہے، ایک تہائی گھی ہے اور ایک تہائی دودھ ہے۔ میں نے عرض کیا میرا دل اس کو نہیں چاہتا۔ انہوں نے فرمایا تم اس کو اگر پی لو گے تو آج پورا دن گرمی کی حالت میں بھی سیراب رہو گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26148]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26148، ترقيم محمد عوامة 25041)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25042 ترقیم الشثری: -- 26149
٢٦١٤٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن العلاء بن المسيب قال: رايت إبراهيم وخيثمة ياكلان (إلية) (١) بعسل.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) شحم ذنب الشاة.
حضرت علاء بن مسیب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم اور حضرت خیثمہ کو شہد کے ساتھ گوشت کو کھاتے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26149]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26149، ترقيم محمد عوامة 25042)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25043 ترقیم الشثری: -- 26150
٢٦١٥٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا إبراهيم بن سعد عن ابيه عن عبد الله بن جعفر قال: رايت النبي ﷺ ياكل (الرطب) (١) (بالقثاء) (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (المرطب).
(٢) في [أ، ح، ط]: (بالقثا).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٤٤٠)، ومسلم (٢٠٤٣).

حضرت عبد اللہ بن جعفر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ککڑی کے ساتھ کھجور کھاتے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26150]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26150، ترقيم محمد عوامة 25043)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25044 ترقیم الشثری: -- 26151
٢٦١٥١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام عن ابيه ان رسول الله ﷺ كان ياكل (البطيخ) (١) بالرطب (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (الطبيخ).
(٢) مرسل؛ عروة تابعي، أخرجه النسائي في الكبرى (٦٧٢٣)، كما أخرجه مرفوعًا من حديث عائشة أبو داود (٣٨٣٦)، والترمذي (١٨٤٣)، والنسائي (٦٧٢٢)، وابن حبان (٢٥٤٦)، والبيهقي ٧/ ٢٨١، وأبو نعيم ٧/ ٣٦٧، والدولابي ٢/ ٨٣٢.

حضرت ہشام، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، کھجور کے ساتھ تربوز کھایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26151]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26151، ترقيم محمد عوامة 25044)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں