مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
46. الرجل يضطر إلى الميتة
جو شخص مردار کھانے پر مجبور ہو جائے اس کے لیے کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 25106 ترقیم الشثری: -- 26213
٢٦٢١٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابي حمزة عن إبراهيم في المضطر إلى الميتة قال: ياكل ما يقيمه.
حضرت ابراہیم سے اس آدمی کے بارے میں روایت ہے، جو مردار خوری پر مجبور ہوچکا ہو وہ کہتے ہیں کہ یہ اتنا کھا سکتا ہے جس سے اس کی کمر سیدھی رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26213]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26213، ترقيم محمد عوامة 25106)
ترقیم عوامۃ: 25107 ترقیم الشثری: -- 26214
٢٦٢١٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شريك عن جابر عن ابي جعفر قال: إذا اضطر إلى ما حرم عليه، فما حرم (عليه) (١) فهو له حلال.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (له)، وزاد في [هـ]: (فما حرم عليه).
حضرت ابو جعفر سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جب کوئی آدمی حرام کردہ چیز کی طرف مجبور ہوجائے تو وہ اس کے لئے حلال ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26214]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26214، ترقيم محمد عوامة 25107)
ترقیم عوامۃ: 25108 ترقیم الشثری: -- 26215
٢٦٢١٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن جرير بن حازم عن قيس بن سعد عن عطاء في رجل اكره على لحم الخنزير وشرب الخمر، قال: إن اكل فرخصة، وإن لم ياكل فقتل دخل الجنة.
حضرت عطاء سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا گیا جس کو خنزیر کے گوشت اور شراب کے پینے کے اوپر مجبور کیا گیا ہو؟ تو آپ نے فرمایا: اگر یہ آدمی اس کو کھالے تو اس کو اس کی اجازت ہے اور اگر نہ کھائے اور مرجائے تو جنت میں جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26215]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26215، ترقيم محمد عوامة 25108)