مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
2. في لبس (الحرير) وكراهية لبسه
ریشم پہننے کے بارے میں اور اس کے پہننے میں کراہت کے بارے میں
ترقیم عوامۃ: 25143 ترقیم الشثری: -- 26252
٢٦٢٥٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن عاصم عن ابي عثمان عن عمر انه كان ينهى عن الحرير والديباج إلا ما كان هكذا، (واشار) (١) بإصبعه ثم الثانية ثم الثالثة ثم الرابعة وقال: كان رسول الله ﷺ (٢) ينهانا عنه (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: (ثم أشار)، وفي [ح]: (أو أشار).
(٢) في [هـ]: زاد (وآله).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٨٢٩)، ومسلم (٢٠٦٩)، ومن طريق المؤلف ابن ماجة (٢٨٢٠).
حضرت ابو عثمان، حضرت عمر کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ آپ ریشم اور دیباج سے منع کیا کرتے تھے مگر اتنی مقدار، اس کے بعد راوی اپنی ایک انگلی پھر دوسری انگلی پھر تیسری انگلی اور پھر چوتھی انگلی سے اشارہ کیا اور فرمایا، جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں اس سے منع کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26252]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26252، ترقيم محمد عوامة 25143)
ترقیم عوامۃ: 25144 ترقیم الشثری: -- 26253
٢٦٢٥٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن الاعمش عن عبد الله بن مرة عن ابي كنف قال: انطلقت مع عبد الله حتى اتيت داره، فاتاه بنون له عليهم قمص حرير فخرقها، وقال: انطلقوا إلى امكم (فلتكسكم) (١) غير هذا (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (ملتكسكم).
(٢) مجهول؛ لجهالة أبي كنف.
حضرت ابو کنف سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ کے ساتھ چلا یہاں تک کہ میں ان کے گھر آپہنچا، پس آپ کے پاس آپ کے بیٹے آئے اور ان کے جسم پر ریشم کی قمیصیں تھیں۔ حضرت عبد اللہ نے انہیں پھاڑ دیا، اور فرمایا: تم اپنی والدہ کے پاس چلے جاؤ تاکہ وہ تمہیں اس کے علاوہ لباس پہنائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26253]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26253، ترقيم محمد عوامة 25144)
ترقیم عوامۃ: 25145 ترقیم الشثری: -- 26254
٢٦٢٥٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن فضيل بن غزوان عن المهاجر بن شماس عن عمه قال: راى ابن مسعو ابنا له، عليه قميص من حرير، فشقه وقال: إنما هذا للنساء (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لجهالة عم المهاجر.
حضرت مہاجر بن شماس اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ نے اپنے ایک بیٹے کو اس طرح دیکھا کہ اس پر ریشم کی قمیص تھی تو آپ نے قمیص کو پھاڑ دیا اور فرمایا: یہ صرف عورتوں کے لئے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26254]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26254، ترقيم محمد عوامة 25145)
ترقیم عوامۃ: 25146 ترقیم الشثری: -- 26255
٢٦٢٥٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان (عن سليمان) (١) ابن (ابي) (٢) المغيرة العبسي عن سعيد بن جبير قال: قدم حذيفة بن اليمان من سفر وقد كسي ولده (الحرير) (٣) ، فنزع منه ما كان على ذكور ولده، وترك منه ما كان على بناته (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) سقط من: [أ، جـ، ح، ز، ط].
(٣) سقط من: [أ، جـ، ح، ز، ط].
(٤) صحيح.
حضرت سعید بن جبیر سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بن یمان ایک سفر سے واپس تشریف لائے۔ اور ان کے بچوں کو ریشم پہنایا ہوا تھا، پس انہوں نے اپنی اولاد میں سے مذکر اولاد پر سے وہ کپڑے اتار دئیے اور اپنی مؤنث اولاد کے جسم پر وہ کپڑے رہنے دئیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26255]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26255، ترقيم محمد عوامة 25146)
ترقیم عوامۃ: 25147 ترقیم الشثری: -- 26256
٢٦٢٥٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن سعد بن إبراهيم عن ابيه قال: دخل عبد الرحمن بن عوف -ومعه ابن له- على عمر، عليه قميص حرير، فشق القميص (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت سعد بن ابراہیم، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن عوف، اپنے بیٹے کے ہمراہ … حضرت عمر کے پاس گئے اور بیٹے نے ریشم کی قمیص پہنی ہوئی تھی تو حضرت عمر نے وہ قمیص پھاڑ دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26256]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26256، ترقيم محمد عوامة 25147)
ترقیم عوامۃ: 25148 ترقیم الشثری: -- 26257
٢٦٢٥٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (عبيد) (١) بن سعيد (عن شعبة) (٢) عن ⦗٤٨٢⦘ خليفة بن كعب انه قال: (قال) (٣) : سمعت (عبد الله) (٤) بن الزبير يخطب، قال: قال: الا، لا (تلبسوا) (٥) نساءكم الحرير، فإني سمعت عمر بن الخطاب يقول: قال رسول الله صلى الله عليه (٦) وسلم:"لا تلبسوا الحرير فإنه من لبسه في (الدنيا) (٧) لم يلبسه في الآخرة" (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عبيدة).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط].
(٣) سقط من: [جـ، ز].
(٤) في [ط]: زيادة (اللَّه).
(٥) سقط من: [ز]، وفي [ط]: (تلبسون).
(٦) في [أ]: زيادة (وآله).
(٧) في [أ]: (الدنى).
(٨) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٨٣٤)، ومسلم (٢٠٦٩).
حضرت خلیفہ بن کعب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبدا للہ بن زبیر کو خطبہ دیتے ہوئے سُنا۔ انہوں نے کہا خبردار! تم اپنی عورتوں کو (بھی) ریشم نہ پہناؤ، کیونکہ میں نے حضر ت عمر بن خطاب کو کہتے سُنا ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم ریشم نہ پہنو کیونکہ جو دنیا میں پہن لے گا وہ آخرت میں اس کو نہیں پہنے گا۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26257]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26257، ترقيم محمد عوامة 25148)
ترقیم عوامۃ: 25149 ترقیم الشثری: -- 26258
٢٦٢٥٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان (عن محمد بن إسحاق عن يزيد بن ابي حبيب) (١) عن عبد العزيز بن ابي الصعبة عن ابي افلح الهمداني عن عبد الله بن (زرير) (٢) الغافقي سمعته يقول: سمعت علي بن ابي طالب يقول اخذ رسول الله ﷺ حريرا بشماله وذهبا بيمينه ثم رفع بهما يديه (فقال) (٣) :"إن (هذين) (٤) حرام على ذكور امتي (حل) (٥) لإناثهم" (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن محمد عن حبيب عن يزيد بن أبي إسحاق).
(٢) في [أ]: (درين)، وفي [ح]: (رزين)، وفي [جـ، ز]: (زرين)، وفي [ط]: (ررين).
(٣) في [جـ]: (قال).
(٤) في [ط]: (هذا).
(٥) في [ز]: (حلال).
(٦) حسن؛ أبو الأفلح صدوق، فما قال الذهبي، وقد حسن حديثه ابن المديني، وصرح ابن إسحاق بالسماع فما عند عبد بن حميد (٨٠)، والحديث أخرجه أحمد (٧٥٠)، وابن ماجه (٣٥٩٥)، والنسائي ٨/ ١٦٠، وأبو يعلى (٢٧٢)، والبزار (٨٨٦)، والطحاوي ٤/ ٢٥٠، والضياء (٥٨٨)، وابن عبد البر في التمهيد ١٤/ ٢٤٨، وبنحوه أبو داود (٤٠٥٤)، وابن حبان (٥٤٣٤).
حضرت عبد اللہ بن زریر غافقی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب کو کہتے ہوئے سُنا کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے بائیں ہاتھ پر ریشم اور اپنے دائیں ہاتھ میں سونے کو پکڑا پھر ان دونوں کو لے کر اپنے ہاتھ اوپر اٹھائے اور فرمایا: ”یہ دونوں میری امت کے مردوں پر حرام ہیں اور ان کی عورتوں کے لئے حلال ہیں۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26258]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26258، ترقيم محمد عوامة 25149)
ترقیم عوامۃ: 25150 ترقیم الشثری: -- 26259
٢٦٢٥٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عفان قال: اخبرنا (حماد بن سلمة) (١) قال: اخبرنا (انس) (٢) بن سيرين عن ابي مجلز عن حفصة (ان) (٣) (عطارد) (٤) (بن حاجب) (٥) جاء بثوب ديباج كساه إياه كسرى فقال عمر: الا (اشتريه) (٦) لك يا رسول الله قال:"إنما يلبسه من لا خلاق له" (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) تكررت في: [ح].
(٢) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(٣) في [أ، ح، ط، هـ]: (عن).
(٤) في [ط]: (عطارر).
(٥) في [ط]: (ابن حماجب).
(٦) في [ز]: (أسر).
(٧) صحيح؛ أخرجه النسائي في الكبرى (٩٦١٦)، وإسحاق (١٩٨٩)، والطبراني في الكبير ٢٣/ (٣٥٧).
حضرت حفصہ سے روایت ہے کہ عطارد بن حاجب دیباج کا ایک کپڑا لے کر آئے جو انہیں کسریٰ نے پہنایا تھا تو حضرت عمر نے کہا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! میں یہ کپڑا آپ کے لئے خرید لوں؟ ّ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اس کپڑے کو صرف وہی پہنتا ہے جس کا (آخرت میں) کوئی حصہ نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26259]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26259، ترقيم محمد عوامة 25150)
ترقیم عوامۃ: 25151 ترقیم الشثری: -- 26260
٢٦٢٦٠ - (حدثنا) (١) ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا حماد بن سلمة عن ابي التياح عن حفص الليثي عن عمران بن حصين ان النبي الله ﷺ نهى عن الحنتم والتختم بالذهب والحرير (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) تكررت في: [ح].
(٢) مجهول؛ لجهالة حفص الليثي، أخرجه أحمد (١٩٩٨٠)، والترمذي (١٨٣٨)، والنسائي ٨/ ١٧٠، وابن حبان (٥٤٠٦)، والطيالسي (٨٤٣)، والطحاوي ٤/ ٢٤٦، والطبراني ١٨/ (٤٩٢)، والمزي ٧/ ٢١.
حضرت عمران بن حصین سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حنتم (ہرے رنگ کے گھڑے)، سونے کی انگوٹھی اور ریشم پہننے سے منع کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26260]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26260، ترقيم محمد عوامة 25151)
ترقیم عوامۃ: 25152 ترقیم الشثری: -- 26261
٢٦٢٦١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن الإفريقي عن عبد الرحمن بن رافع عن عبد الله بن عمرو قال: خرج إلينا رسول ﷺ وفي (إحدى) (١) يديه ثوب من حرير، وفي الاخرى ذهب فقال:"إن هذين محرم على ⦗٤٨٤⦘ ذكور امتي حل لإناثهم" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (أحد).
(٢) ضعيف؛ لضعف عبد الرحمن بن رافع الأفريقي، أخرجه الطحاوي في شرح المشكل (٤٨١٩)، وابن ماجه (٣٥٩٧)، والطيالسي (٢٣٦٧)، وابن وهب في الجامع (٦٠٨)، والطبراني ١٣/ (١٢٦).
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس اس حالت میں تشریف لائے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک ہاتھ میں ریشم کا کپڑا تھا اور دوسرے ہاتھ میں سونا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بلاشبہ یہ دونوں چیزیں میری امت کے مردوں پر حرام کردہ ہں ح اور ان کی عورتوں کے لئے حلال ہیں۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26261]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26261، ترقيم محمد عوامة 25152)