🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

3. من رخص (في) لبس الحرير في الحرب إذا كان له عذر، (ومن كرهه)
جو حضرات دوران جنگ عذر والے شخص کو ریشم پہننے کی اجازت دیتے ہیں اور جو حضرات اس کوناپسند کرتے ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25160 ترقیم الشثری: -- 26269
٢٦٢٦٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ريحان بن سعيد عن مرزوق بن (عمرو) (١) ⦗٤٨٦⦘ قال: (٢) ابو فرقد: (٣) رايت على (تجافيف) (٤) ابي موسى الديباج والحرير (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (عمر).
(٢) في [أ، جـ، ح، ز]: زيادة (قال).
(٣) في [ز]: زائدة (قال).
(٤) في [ط]: (نجائب)، وفي [جـ]: (محامب)، وفي [ز]: (تحاسب)، وفي [هـ]: (مجانب).
(٥) مجهول؛ لجهالة مرزوق بن عمرو.

حضرت مرزوق بن عمرو سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو فرقد کہتے ہیں میں نے حضرت ابو موسیٰ کی زین پر دیباج اور ریشم دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26269]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26269، ترقيم محمد عوامة 25160)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25161 ترقیم الشثری: -- 26270
٢٦٢٧٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن هشام قال: كان (ابي له) (١) (يلمق) (٢) من ديباج يلبسه في الحرب.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (لأبي)، وفي [ط]: (أبو).
(٢) في [أ، ح، ط]: (يلمو).

حضرت ہشام سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میرے والد کے پاس ایک قباء تھی، جو دیباج سے تیار شدہ تھی جس کو وہ جنگ میں پہنتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26270]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26270، ترقيم محمد عوامة 25161)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25162 ترقیم الشثری: -- 26271
٢٦٢٧١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص (١) عن ليث عن عطاء قال: لا باس به إذا كان جبة او سلاح.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: زيادة (عن هشام).
حضرت لیث، حضرت عطاء کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: اگر یہ جُبہ یا اسلحہ ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26271]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26271، ترقيم محمد عوامة 25162)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25163 ترقیم الشثری: -- 26272
٢٦٢٧٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد عن حجاج عن عطاء قال: لا باس بلبس الحرير في الحرب.
حضرت عطاء سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ دوران جنگ ریشم پہننے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26272]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26272، ترقيم محمد عوامة 25163)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25164 ترقیم الشثری: -- 26273
٢٦٢٧٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا (سعيد) (١) عن قتادة ان انس بن مالك انباهم ان رسول الله ﷺ رخص للزبير ابن العوام ولعبد الرحمن بن عوف في قميصين من حرير من وجع كان بهما حكة (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في صحيح مسلم (٢٠٧٦)، وسنن ابن ماجة (٣٥٩٢)، والاستذكار ٨/ ٣٢٠ من طريق المؤلف عن محمد بن بشر، وجاء في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (شعبة)، وقد أخرجه مسلم ٢٠٧٦/ ٢٥ عن المصنف عن وكيع عن شعبة به.
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٩١٩)، ومسلم (٢٠٧٦).

حضرت قتادہ سے روایت ہے کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے انہیں خبر دی کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت زبیر بن عوام اور حضرت عبد الرحمن بن عوف کو ریشم کی قمیصیں پہننے کی اجازت دی بوجہ ان کو خارش کی بیماری کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26273]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26273، ترقيم محمد عوامة 25164)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25165 ترقیم الشثری: -- 26274
٢٦٢٧٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن مصعب عن الاوزاعي عن الوليد ابن هشام قال: (كتبت) (١) إلى (ابن محيريز) (٢) (اساله) (٣) عن لبس (اليلامق) (٤) والحرير في (دار) (٥) الحرب قال: فكتب ان كن اشد (ما) (٦) كانت كراهة (لما) (٧) (يكره) (٨) عند القتال حين تعرض نفسك للشهادة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (كتب).
(٢) في [أ، ح، هـ]: (محمد بن)، وفي [ز]: (محيريز).
(٣) في [ح]: (أسلمه).
(٤) في [ح، هـ]: (الملامق).
(٥) سقط من [هـ]: (دار).
(٦) في [أ، ح، ط، هـ]: (مما).
(٧) في [ط، هـ]: (لا).
(٨) في [جـ]: (تكره).

حضرت ولید بن ہشام سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن محیریز کو خط لکھا اور میں نے ان سے دارالحرب میں قباء اور ریشم پہننے کے بارے میں سوال کیا؟ راوی کہتے ہیں پس انہوں نے لکھا جس چیز کو تم ناپسند کرتے ہو اس کو تم قتال کے وقت جبکہ تم اپنے آپ کو شہادت کے لئے پیش کرتے ہو اور زیادہ ناپسند کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26274]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26274، ترقيم محمد عوامة 25165)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25166 ترقیم الشثری: -- 26275
٢٦٢٧٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابي مكين عن عكرمة انه كرهه في الحرب، وقال: ارجى ما يكون للشهادة.
حضرت ابو مکین، حضرت عکرمہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ اس کو جنگ میں بھی ناپسند کرتے تھے اور کہتے تھے۔ میں امید کرتا ہوں کہ یہ شہادت کے لئے نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26275]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26275، ترقيم محمد عوامة 25166)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25167 ترقیم الشثری: -- 26276
٢٦٢٧٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن ابي عدي عن ابن عون قال: سالت محمدا عن لبس الديباج في الحرب، فقال: من اين كانوا يجدون الديباج.
حضرت ابن عون سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد سے جنگ کے دوران دیباج پہننے سے متعلق سوال کا ا؟ تو انہوں نے فرمایا: وہ لوگ دیباج کہاں سے لیں گے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26276]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26276، ترقيم محمد عوامة 25167)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25168 ترقیم الشثری: -- 26277
٢٦٢٧٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن (حصين) (١) عن الشعبي عن سويد بن (غفلة) (٢) قال: شهدنا اليرموك، (قال) (٣) : فاستقبلنا عمر وعلينا ⦗٤٨٨⦘ الديباج والحرير، فامر (فرمينا) (٤) بالحجارة، قال: فقلنا: ما بلغه عنا؟ قال: فنزعناه، وقلنا: كره (زينا) (٥) ، فلما (استقبلنا) (٦) رجب بنا (وقال) (٧) : إنكم جئتموني في زي اهل الشرك، إن الله لم يرض لمن قبلكم الديباج و (لا) (٨) الحرير (٩) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (حسين).
(٢) في [ز]: (علقمة).
(٣) في [جـ، ز]: (قال) زائدة.
(٤) في [ز]: (برمينا).
(٥) في [أ، ح]: (رنبا).
(٦) في [أ]: (استقلنا)، وفي [ز]: (استقبلناه).
(٧) في [جـ، ز]: (فقال).
(٨) سقط من: [ط، هـ].
(٩) صحيح.

حضرت سوید بن غفلہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ یرموک میں حاضر تھے۔ راوی کہتے ہیں ہمارا سامنا حضرت عمر سے ہوگیا۔ جبکہ ہم پر دیباج اور ریشم تھا تو حضرت عمر نے ہمیں پتھر مارنے کا حکم دیا۔ ہم نے (دل میں) کہا انہیں ہمارے طرف سے کیا بات پہنچی ہے؟ راوی کہتے ہیں پھر ہم نے اس لباس کو اتار دیا اور ہم نے کہا: انہیں ہماری ہیئت پسند نہیں آئی۔ پھر جب ہمارا سامنا حضرت عمر سے ہوا تو انہوں نے ہمیں مرحبا کہا اور فرمایا: تم لوگ میرے پاس (پہلے) اہل شرک کی ہیئت میں آئے تھے۔ یقینا اللہ تعالیٰ تم سے پہلوں کے لئے بھی دیباج اور ریشم سے راضی نہ تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26277]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26277، ترقيم محمد عوامة 25168)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25169 ترقیم الشثری: -- 26278
٢٦٢٧٨ - (حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن معمر عن الزهري عن انس قال: رايت على زينب بنت) (١) رسول الله ﷺ قميص حرير سيراء (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين المعكوفين في: [ح].
(٢) صحيح؛ أخرجه النسائي ٨/ ١٩٧، وابن ماجه (٣٥٩٨)، والحاكم ٤/ ٤٥، وعبد الرزاق (١٩٩٤٥)، وابن سعد ٨/ ٣٤، والطحاوي ٤/ ٢٥٤، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢٩٧٢)، والطبراني ٢٢/ (١٠٦٥)، كما أخرجه البخاري (٥٨٤٢) فقال: أم كلثوم بدل زينت.

حضرت انس سے روایت ہے کہتے ہیں کہ میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیٹی حضرت زینب کو خالص ریشم کی قمیص پہنے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26278]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26278، ترقيم محمد عوامة 25169)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں