مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
9. في لبس المعصفر (للرجال) ومن رخص فيه
مردوں کے لئے معصفر (زرد رنگ) کپڑا پہننے کے بارے میں، اورجو حضرات اس میں رخصت کے قائل ہیں
ترقیم عوامۃ: 25207 ترقیم الشثری: -- 26316
٢٦٣١٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شريك عن ابي إسحاق عن البراء قال: ما رايت اجمل من رسول الله ﷺ (مترجلا) (١) في حلة حمراء (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (مرجلًا).
(٢) حسن؛ شريك صدوق، صرح أبو إسحاق بالسماع عن الشيخين، أخرجه البخاري (٣٥٤٩)، ومسلم (٢٣٣٧).
حضرت براء سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے سرخ جوڑے میں بال بنایا ہوا کوئی شخص جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بڑھ کر جمال والا نہیں دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26316]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26316، ترقيم محمد عوامة 25207)
ترقیم عوامۃ: 25208 ترقیم الشثری: -- 26317
٢٦٣١٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن عبد الرحمن بن إسحاق قال: حدثني ابي قال: رايت نافع بن جبير بالعرج وعليه معصفر.
حضرت عبد الرحمن بن اسحق سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع بن جبیر کو مقام عرج میں اس حالت میں دیکھا کہ ان پر معصفر (یعنی زرد رنگ کیا ہوا) کپڑا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26317]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26317، ترقيم محمد عوامة 25208)
ترقیم عوامۃ: 25209 ترقیم الشثری: -- 26318
٢٦٣١٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن العوام قال: رايت على إبراهيم التيمي وإبراهيم النخعي على كل واحد منهما ملحفة حمراء.
حضرت عوام سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم تیمی اور حضرت ابراہیم نخعی دونوں پر سُرخ رنگ کا لحاف دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26318]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26318، ترقيم محمد عوامة 25209)
ترقیم عوامۃ: 25210 ترقیم الشثری: -- 26319
٢٦٣١٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبيد الله بن موسى عن عمرو بن عثمان عن موسى بن طلحة ان طلحة كان يلبس (العصفر) (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (العصفر).
(٢) صحيح.
حضرت موسیٰ بن طلحہ سے روایت ہے کہ حضرت طلحہ، معصفر (زرد رنگ کیا ہوا) کپڑا پہنا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26319]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26319، ترقيم محمد عوامة 25210)
ترقیم عوامۃ: 25211 ترقیم الشثری: -- 26320
٢٦٣٢٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن عمرو بن عثمان قال: رايت على ابي جعفر ملحفة حمراء.
حضرت عمرو بن عثمان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر پر سُرخ رنگ کی چادر دیکھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26320]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26320، ترقيم محمد عوامة 25211)
ترقیم عوامۃ: 25212 ترقیم الشثری: -- 26321
٢٦٣٢١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن العلاء بن عبد الكريم قال: رايت على إبراهيم ثوبا معصفرا.
حضرت علاء بن عبد الکریم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم پر معصفر (زرد رنگ کیا ہوا) کپڑا پہنے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26321]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26321، ترقيم محمد عوامة 25212)
ترقیم عوامۃ: 25213 ترقیم الشثری: -- 26322
٢٦٣٢٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن ابن عون عن محمد كان لا يرى باسا بلبس الرجل الثوب المصبوغ بالعصفر (و) (١) الزعفران.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (أو).
حضرت ابن عون، حضرت محمد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ آدمی کے لئے عصفر یا زعفران سے رنگے ہوئے کپڑے کو پہننے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26322]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26322، ترقيم محمد عوامة 25213)
ترقیم عوامۃ: 25214 ترقیم الشثری: -- 26323
٢٦٣٢٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن مالك بن مغول قال: رايت على الشعبي ملحفة حمراء.
حضرت مالک بن مغول سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی پر سُرخ رنگ کی چادر دیکھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26323]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26323، ترقيم محمد عوامة 25214)
ترقیم عوامۃ: 25215 ترقیم الشثری: -- 26324
٢٦٣٢٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن حماد بن زيد عن عاصم بن (بهدلة) (١) قال: ادرك اقواما كانوا يتخذون هذا الليل جملا يلبسون المعصفر منهم (زر، و) (٢) ابو وائل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (بهذله).
(٢) سقط من: [هـ]، وفي [أ، ح]: (رزق).
حضرت عاصم بن بہدلہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے ایسے لوگوں کو پایا ہے جو راتوں کو خوب عبادت کرتے تھے۔ وہ بھی معصفر کپڑا پہنا کرتے تھے۔ انہی میں سے حضرت زر اور حضرت ابو وائل بھی تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26324]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26324، ترقيم محمد عوامة 25215)
ترقیم عوامۃ: 25216 ترقیم الشثری: -- 26325
٢٦٣٢٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن نصر بن (اوس) (١) قال: رايت (على) (٢) علي (بن) (٣) (الحسين) (٤) ملحفة حمراء.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (أويس).
(٢) سقط من: [ز].
(٣) سقط من: [ز].
(٤) في [ز]: (حسين).
حضرت نصر بن اوس سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ بن حسین پر سُرخ رنگ کی چادر دیکھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26325]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26325، ترقيم محمد عوامة 25216)