🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

10. من كره المعصفر للرجال
جو لوگ مردوں کے لئے معصفر کو ناپسند کرتے ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25223 ترقیم الشثری: -- 26332
٢٦٣٣٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن علي بن مبارك عن يحيى بن ابي كثير عن محمد بن إبراهيم (عن) (١) (خالد) (٢) بن معدان عن (جبير بن نفير) (٣) الحضرمي عن عبد الله بن عمرو قال: رآني النبي ﷺ وعلي ثوب معصفر فقال:"القها، فإنها ثياب الكفار" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: (بن).
(٢) في [أ]: (خلد).
(٣) في [جـ]: (حبير بن نفير)، وفي [أ، ح، هـ]: (حسين بن نفيل)، وكذا في: [ز].
(٤) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٠٧٧)، وأحمد (٦٥٣٦).

حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے اس حالت میں دیکھا کہ مجھ پر معصفر (زرد رنگا ہوا کپڑا) کپڑا تھا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم اس کو اتار دو اس لیئے کہ یہ کفار کا کپڑا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26332]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26332، ترقيم محمد عوامة 25223)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25224 ترقیم الشثری: -- 26333
٢٦٣٣٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن اسامة بن زيد عن عبد الله بن حنين قال: سمعت عليا يقول: نهاني رسول الله ﷺ ولا اقول: نهاكم- عن لبس المعصفر (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ أسامة بن زيد صدوق، أخرجه مسلم (٤٨٠)، وأحمد (١٠٩٨)، ومن طريق المؤلف ابن ماجة (٣٦٠٢).
حضرت عبد اللہ بن حنین سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو کہتے سُنا کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے منع فرمایا تھا لیکن میں تمہیں منع نہیں کرتا۔ معصفر کے پہننے سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26333]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26333، ترقيم محمد عوامة 25224)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25225 ترقیم الشثری: -- 26334
٢٦٣٣٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد عن حجاج عن ابي بكر بن حفص عن (ابن) (١) حنين عن ابن عباس عن النبي ﷺ قال:" (لا تلبسوا) (٢) ثوبا احمر (متوردا) (٣) " (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (أبي).
(٢) في [هـ]: زيادة (وآله).
(٣) في [ح، هـ]: (مبرورًا)، وفي [جـ، ز، ط]: (مبرودًا).
(٤) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس، أخرجه النسائي ٨/ ١٩١، وأبو عوانة ١/ ٤٩٣ (١٨٣٥)، وابن عبد البر في الاستذكار ٨/ ٣٠١.

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اور تم گلاب کی طرح کا سُرخ رنگ کپڑا نہ پہنو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26334]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26334، ترقيم محمد عوامة 25225)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25226 ترقیم الشثری: -- 26335
٢٦٣٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا محمد (عن) (١) عمرو (بن) (٢) شعيب عن ابيه عن جده قال: اقبلنا مع رسول الله صلى الله عليه (٣) وسلم من (ثنية) (٤) (اذاخر) (٥) فالتفت إلي وعلي (ريطة) (٦) (مضرجة) (٧) بالعصفر فقال:"ما هذه؟"، فعرفت ما كره، فاتيت اهلي وهم يسجرون تنورهم، فقذفتها فيه، ثم آتيته من الغد فقال:"يا عبد الله ما فعلت الريطة؟" فاخبرته فقال:"الا كسوتها بعض اهلك، فإنه لا باس بذلك للنساء" (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (بن).
(٢) في [ز]: (عن).
(٣) في [أ]: زيادة (وآله).
(٤) في [أ، ح، ط]: (بيته).
(٥) في [أ، ز]: (ذاخر)، وفي [ح، ط]: (راخز).
(٦) في [أ، ح، ز، ط]: (رابطة).
(٧) في [ط]: (مفرجة).
(٨) ضعيف؛ لضعف محمد، أخرجه أحمد (٦٨٥٢)، وأبو داود (٤٠٦٦)، والحاكم ٤/ ١٩٠، وابن ماجه (٣٦٠٣)، والبيهقي في شعب الإيمان (٦٣٢٣)، والطبراني في مسند الشاميين (١٥٤٠)، وابن عبد البر في التمهيد ٤/ ١٩٣.

حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد، اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ وہ کہتے ہیں ہم لوگ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ اذاخر کی گھاٹی سے آئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میری طرف دیکھا۔ اور (اس وقت) مُجھ پر ایک گلاب کے رنگ سے کچھ تیز عصفر کی رنگی ہوئی چادر تھی۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ کیا ہے؟ اس سے میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناپسندیدگی کو پہچانا، تو میں اپنے گھر والوں کے پاس آیا۔ وہ لوگ (اس وقت) تندور کو گرما رہے تھے۔ پس میں نے وہ چادر تندور میں پھینک دی۔ پھر میں دوسرے دن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا۔ اے عبد اللہ! چادر کا کیا ہوا؟ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وہ بات بتائی، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم نے وہ چادر اپنے گھر والوں میں سے کسی کو کیوں نہیں پہنا دی۔ کیونکہ عورتوں کے لئے اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26335]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26335، ترقيم محمد عوامة 25226)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25227 ترقیم الشثری: -- 26336
٢٦٣٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي (عن) (١) يزيد بن ابي زياد عن الحسن ابن سهيل عن ابن عمر قال: نهى رسول الله ﷺ عن (٢) (المفدم) (٣) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (بن).
(٢) في [جـ، ز]: زيادة (القسية).
(٣) في [ط]: (العسه)، وفي [أ، ح]: (العين).
(٤) مجهول؛ لجهالة الحسن بن سهيل، أخرجه أحمد (٥٧٥١)، وابن ماجه (٣٦٠١)، والطحاوي في شرح المشكل (٣٢٤٨)، وانظر: المطالب العالية (٢٢٧٦).

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قسّیّۃ (مصر کے علاقہ میں بنائے جانے والے کپڑے جن پر ترنج کی شکلیں ہوتی ہیں) اور مُفَدّم سے منع کیا۔ راوی یزید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن (استاد) سے کہا مفدّم کیا ہوتا ہے؟ انہوں نے جواب دیا خوب تیز عصفر کا رنگ کیا ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26336]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26336، ترقيم محمد عوامة 25227)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 26337
٢٦٣٣٧ - قال يريد: قلت للحسن: ما المقدم؟ قال: المشبع (بالعصفر) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: (بالمعصفر).
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26337، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25228 ترقیم الشثری: -- 26338
٢٦٣٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ايوب عن تميم الخزاعي قال: حدثتنا عجوز لنا قالت: كانت ارى عمر إذا راى على رجل ثوبا معصفرا (ضربه) (١) وقال: ذروا هذه (البراقات) (٢) للنساء (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ساقطة من: [ط].
(٢) في [أ، ح]: (الرافات)، وفي [ط]: (الرايات).
(٣) مجهول؛ لجهالة العجوز.

حضرت تمیم خزاعی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہمیں ہماری ایک بڑھیا نے یہ بات بیان کی۔ کہتی ہیں کہ میں حضرت عمر کو دیکھا کرتی تھی کہ وہ جب کسی مرد کو عصفر کپڑا پہنے ہوئے دیکھتے تو اس کو مارتے اور فرماتے یہ چمک دمک والی چیزیں عورتوں کے لیئے چھوڑ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26338]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26338، ترقيم محمد عوامة 25228)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25229 ترقیم الشثری: -- 26339
٢٦٣٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن فضيل عن نافع عن ابن عمر راى علي بن له معصفرا فنهاه (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت نافع سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنے ایک بیٹے (کے جسم) پر معصفر کپڑا دیکھا تو آپ نے اس کو منع کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26339]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26339، ترقيم محمد عوامة 25229)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25230 ترقیم الشثری: -- 26340
٢٦٣٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ليث عن عطاء وطاوس ومجاهد انهم كانوا يكرهون التضريج فما فوقه للرجال.
حضرت لیث، حضرت عطاء، حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ مردوں کے لئے گلاب سے زیادہ تیز رنگ (عصفر) مکروہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26340]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26340، ترقيم محمد عوامة 25230)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25231 ترقیم الشثری: -- 26341
٢٦٣٤١ - [حدثنا ابو بكر قال: اخبرنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري انه كان يكره المعصفر للرجال] (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ح، هـ].
حضرت معمر، حضرت زہری کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ مردوں کے لئے معصفر کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26341]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26341، ترقيم محمد عوامة 25231)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں