🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

12. في الثياب الصفر للرجال
مردوں کے لئے زرد کپڑوں کے بارے میں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25243 ترقیم الشثری: -- 26354
٢٦٣٥٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام (عن) (١) (سعيد) (٢) عن يحيى بن عبد الله بن مالك ان النبي ﷺ كان يصبغ ثيابه بالزعفران حتى العمامة (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (بن).
(٢) في [هـ]: (سعد).
(٣) معضل: يحيى من تابعي التّابعين، وأخرجه ابن سعد (١/ ٤٥٢).

حضرت یحییٰ بن عبد اللہ بن مالک سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے کپڑوں کو زعفران سے رنگا کرتے تھے یہاں تک کہ عمامہ کو بھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26354]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26354، ترقيم محمد عوامة 25243)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25244 ترقیم الشثری: -- 26355
٢٦٣٥٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن حصين عن عمر بن جاوان عن الاحنف بن قيس قال: جاء عثمان وعليه ملية له صفراء، قد قنع بها راسه (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لجهالة عمر بن جاوان، أخرجه الضياء في المختارة (٣٥٠)، والنسائي (٦/ ٢٣٣)، وابن أبي عاصم في السنة (١٣٠٣).
حضرت احنف بن قیس سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عثمان تشریف لائے اور آپ پر آپ کی چادر پیلے رنگ کی تھی جس سے آپ نے اپنے سر کو ڈھانپا ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26355]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26355، ترقيم محمد عوامة 25244)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25245 ترقیم الشثری: -- 26356
٢٦٣٥٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن الاعمش عن إبراهيم التيمي عن عمرو بن ميمون ان عمر كان عليه يوم اصيب ثوب اصفر (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع حكمًا؛ لحال إبراهيم التميمي.
حضرت عمرو بن میمون سے روایت ہے کہ جس دن حضرت عمر پر حملہ ہوا اس دن آپ نے پیلے کپڑے پہنے ہوئے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26356]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26356، ترقيم محمد عوامة 25245)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25246 ترقیم الشثری: -- 26357
٢٦٣٥٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن الاعمش عن ابي ظبيان قال: رايت على علي قميصا وإزارا اصفر (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت ابو ظبیان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ پر پیلے رنگ کی قمیص اور ازار دیکھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26357]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26357، ترقيم محمد عوامة 25246)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25247 ترقیم الشثری: -- 26358
٢٦٣٥٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام بن عروة عن رجل من ولد الزبير يقال له عباد بن حمزة، ان الزبير بن العوام كانت عليه عمامة صفراء (معتجرا) (١) بها، فنزلت الملائكة وعليهم عمائم صفر (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (متعجرًا)، وفي [ز]: (معتجر)، والمعتجفي: من يغطي رأسه بعمامته دون ذقنه.
(٢) مرسل؛ عباد ليس صحابيًا، أخرجه أحمد في فضائل الصحابة (١٢٦٨)، والحاكم ٣/ ٣٦١، وابن جرير في التفسير ٤/ ٨٣، وسعيد بن منصور (٢٥٣٠)، وابن سعد ٢/ ٢٦، وابن أبي حاتم (٤١١٣)، وابن شاهين في شرح مذاهب أهل السنة (١٦١)، وابن عساكر ١٨/ ٣٥٤.

حضرت زبیر کی اولاد میں سے عباد بن حمزہ نامی شخص سے روایت ہے کہ حضرت زبیر بن عوام کے سر پر پیلے رنگ کا عمامہ یوں بندھا ہو اتھا کہ ٹھوڑی سے نیچے اس کا کوئی حصہ نہیں تھا تو فرشتے اترے اور انہوں نے بھی پیلے رنگ کی پگڑیاں باندھی ہوئی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26358]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26358، ترقيم محمد عوامة 25247)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25248 ترقیم الشثری: -- 26359
٢٦٣٥٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني قال: رايت على ابن الحنفية مطرفا اصفر.
حضرت شیبانی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہابن الخنفیہ پر پیلے رنگ کی چادر دیکھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26359]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26359، ترقيم محمد عوامة 25248)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25249 ترقیم الشثری: -- 26360
٢٦٣٦٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا مروان بن معاوية عن إسماعيل بن ابي خالد قال: رايت علي مصعب بن سعد إزارا اصفر وهو يجلس مع المساكين.
حضرت اسماعیل بن خالد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مصعب بن سعید (کے جسم) پر پیلے رنگ کی ازار دیکھی جبکہ وہ مساکین کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26360]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26360، ترقيم محمد عوامة 25249)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25250 ترقیم الشثری: -- 26361
٢٦٣٦١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن ابي (ظبيان) (١) قال: رايت على علي إزارا اصفر (و) (٢) خميصة (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (المنهال).
(٢) في [أ، ح، هـ]: (أو).
(٣) صحيح.

حضرت ابو ظبیان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ پر پیلے رنگ کی ازار دیکھی جو نشانات والی روئی سے بنی ہوئی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26361]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26361، ترقيم محمد عوامة 25250)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25251 ترقیم الشثری: -- 26362
٢٦٣٦٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن عمرو بن (مروان) (١) قال: رايت على إبراهيم إزارا اصفر.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (مرزوق).
حضرت عمرو بن مرزوق سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم پر زرد رنگ کا ازار دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26362]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26362، ترقيم محمد عوامة 25251)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25252 ترقیم الشثری: -- 26363
٢٦٣٦٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن (حنش) (١) بن الحارث قال: رايت على إبراهيم رداء اصفر وثوبا اصفر.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (جحش)، وفي [س]: (حبيش).
حضرت حنش بن حارث سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم پر زرد رنگ کی چادر اور زرد کپڑا دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26363]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26363، ترقيم محمد عوامة 25252)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں