مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
12. في الثياب الصفر للرجال
مردوں کے لئے زرد کپڑوں کے بارے میں
ترقیم عوامۃ: 25253 ترقیم الشثری: -- 26364
٢٦٣٦٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن مالك بن مغول عن اكيل قال: ما رايت إبراهيم في صيف قط إلا وعليه ملحفة صفراء وإزار اصفر.
حضرت اکیل سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم کو سردیوں میں جب بھی دیکھا تو آپ پر زرد رنگ کی چادر اور زرد رنگ کا ازار ہوتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26364]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26364، ترقيم محمد عوامة 25253)
ترقیم عوامۃ: 25254 ترقیم الشثری: -- 26365
٢٦٣٦٥ - (و) (١) قال: حدثنا مالك بن مغول قال: رايت حمادا يصلي وعليه إزار اصفر.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: قال ابن نمير، كما في طبقات ابن سعد (٦/ ٣٣٣)، وفي [أ، ح]: (حدثنا أبو بكر)، وفي [هـ]: (حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير).
حضرت مالک بن مغول بیان کرتے ہیں کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد کو نماز پڑھتے دیکھا جبکہ ان (کے جسم) پر زرد رنگ کا ازار تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26365]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26365، ترقيم محمد عوامة 25254)
ترقیم عوامۃ: 25255 ترقیم الشثری: -- 26366
٢٦٣٦٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حسين بن علي قال: رايت على عبد الله بن (الحسن) (١) ملحفة صفراء يحتبي بها في المسجد الحرام.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: (الحسين).
حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن حسن پر ایک زرد رنگ کی چادر دیکھی جس کے ذریعہ انہوں نے مسجد حرام میں (اپنے) گھٹنوں اور کمر کو باندھا ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26366]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26366، ترقيم محمد عوامة 25255)
ترقیم عوامۃ: 25256 ترقیم الشثری: -- 26367
٢٦٣٦٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن ابي ليلى عن محمد بن عبد الرحمن عن محمد بن شرحبيل عن قيس بن سعد قال: اتانا النبي ﵇ (١) فوضعنا له ماء يتبرد به، فاغتسل، ثم اتيته بملحفة صفراء فرايت اثر الورس على عكنه (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: ﷺ.
(٢) مجهول؛ لجهالة محمد بن شرحبيل، أخرجه أحمد (٢٣٨٤٤)، وابن ماجه (٤٦٦)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (٣٢٤)، وابن السني (٦٨٨)، وأبو يعلى (١٤٣٥)، والطبراني ١٨/ (٨٩٠).
حضرت قیس بن سعد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے پانی رکھا جس سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ٹھنڈک حاصل کرنی تھی۔ چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غسل کیا پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس زرد رنگ کی چادر لایا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیٹ کی سلوٹ پر ورس (بوٹی) کا اثر دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26367]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26367، ترقيم محمد عوامة 25256)