مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
35. في المشي في النعل الواحدة من كرهه
ایک جوتے میں چلنے کے بارے میں، جو حضرات اس کو مکروہ سمجھتے ہیں
ترقیم عوامۃ: 25421 ترقیم الشثری: -- 26539
٢٦٥٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الله بن إدريس عن ابن عجلان عن سعيد بن ابي (سعيد) (١) عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"لا يمش احدكم في نعل واحدة، ولا في خف (واحد) (٢) ، ليخلعها جميعا او ليمش فيهما جميعا" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (سعد).
(٢) في [أ، ح، ط]: (واحدة).
(٣) حسن؛ ابن عجلان صدوق، أخرجه ابن ماجه (٣٦١٧)، وأصله عند البخاري (٥٨٥٥)، ومسلم (٢٠٩٧).
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے۔ یہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص ایک جُوتے میں نہ چلے اور نہ ہی ایک موزے میں چلے۔ یا تو دونوں کو اتار دے (اور چلے) یا دونوں پہن کر چلے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26539]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26539، ترقيم محمد عوامة 25421)
ترقیم عوامۃ: 25422 ترقیم الشثری: -- 26540
٢٦٥٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن الاعمش عن (ابي) (١) رزين عن ابي هريرة، قال: خرج إلينا يضرب بيده (على) (٢) جبهته ثم قال: إنكم ⦗١٥⦘ تحدثون اني اكذب على رسول الله ﷺ (٣) اشهد لسمعت رسول الله ﷺ يقول:"إذا انقطع شسع احدكم فلا يمش في الاخرى حتى يصلحها" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (ابن).
(٢) في [أ، ط]: (حتى).
(٣) في [هـ]: زيادة (لتهتدوا وأضل).
(٤) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٠٩٨)، وأحمد (٩٤٨٣)، وأصله عند البخاري (٥٨٥٥).
حضرت ابو رزین، حضرت ابوہریرہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ ہماری طرف اس حالت میں تشریف لائے کہ آپ اپنا ہاتھ پیشانی پر مار رہے تھے اور فرمایا: تم لوگ یہ باتیں کرتے ہو کہ میں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جھوٹ بولتا ہوں۔ میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سُنا ہے کہ ”جب تم میں سے کسی کا تسمہ ٹوٹ جائے تو وہ دوسرے جوتے میں نہ چلے یہاں تک کہ اس (ٹوٹے تسمہ والے) کو ٹھیک کرلے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26540]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26540، ترقيم محمد عوامة 25422)
ترقیم عوامۃ: 25423 ترقیم الشثری: -- 26541
٢٦٥٤١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن ابي عدي عن ابن عون عن محمد في الذي يمشي في نعل واحدة قال: يكرهونه، ويقولون: لا ولا خطوة.
حضرت ابن عون، حضرت محمد سے اس آدمی کے بارے میں جو ایک جوتے میں چلتا ہے۔ روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: پہلے لوگ اس کو ناپسند کرتے تھے اور کہتے تھے۔ نہ چلے اور ایک قدم بھی نہ چلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26541]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26541، ترقيم محمد عوامة 25423)
ترقیم عوامۃ: 25424 ترقیم الشثری: -- 26542
٢٦٥٤٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن إبراهيم (بن) (١) طهمان عن ابي الزبير عن جابر قال: لا يمشي في النعل الواحدة (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (بن)، وفي غيرها (عن).
(٢) صحيح؛ أخرجه مرفوعًا مسلم (٢٠٩٩)، وأحمد (١٤٩٥١).
حضرت جابر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ تم اکیلے جُوتے میں ہرگز نہ چلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26542]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26542، ترقيم محمد عوامة 25424)
ترقیم عوامۃ: 25425 ترقیم الشثری: -- 26543
٢٦٥٤٣ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن الاعمش عن ابي صالح عن ابي هريرة قال: إذا انقطع شسع احدكم فلا يمشي النعل الواحدة] (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٨٥٥)، ومسلم (٢٠٩٧).
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جب تم میں سے کسی کا تسمہ ٹوٹ جائے تو وہ اکیلے جُوتے میں نہ چلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26543]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26543، ترقيم محمد عوامة 25425)
ترقیم عوامۃ: 25426 ترقیم الشثری: -- 26544
٢٦٥٤٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو داود الحفري عن سفيان عن عبد الملك قال: رايت سعيد بن جبير انقطع شسعه فخلع نعله حتى اصلحه.
حضر ت عبد الملک سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کو دیکھا کہ ان کا تسمہ ٹوٹ گیا تو انہوں نے اپنے جُوتے اتار دئیے یہاں تک کہ انہوں نے اس (ٹوٹے ہوئے جوتے کو) درست کرلیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26544]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26544، ترقيم محمد عوامة 25426)