🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

36. من رخص أن يمشي في نعل واحدة حتى يصلح الأخرى
جو حضرات ٹوٹا جوتا درست کرنے تک ایک جوتے میں چلنے کی اجازت دیتے ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25427 ترقیم الشثری: -- 26545
٢٦٥٤٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن يزيد بن ابي زياد عن رجل من مرينة قال: رايت عليا يمشي في نعل واحدة بالدائن كان يصلح شسعه (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لإبهام الراوي عن علي.
قبیلہ مزینہ کے ایک آدمی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو مقام مدائن میں اکیلے جوتے میں چلتے دیکھا۔ اور وہ اپنا تسمہ ٹھیک کر رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26545]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26545، ترقيم محمد عوامة 25427)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25428 ترقیم الشثری: -- 26546
٢٦٥٤٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (ابن) (١) إدريس عن ليث عن نافع عن ابن عمر انه كان لا يرى باسا ان يمشي في نعل واحدة إذا انقطع شسعه ما بينه وبين ان يصلح شسعه (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط].
(٢) ضعيف؛ لضعف ليث.

حضرت نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ جب تسمہ ٹوٹ جائے تو وہ اکیلے جُوتے میں چلنے میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔ اتنی دیر جتنی دیر میں اپنے تسمہ کو درست کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26546]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26546، ترقيم محمد عوامة 25428)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25429 ترقیم الشثری: -- 26547
٢٦٥٤٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عبد الرحمن بن القاسم عن ابيه عن عائشة كانت تمشي في خف (واحد) (١) (وتقول) (٢) : (لاخيفن) (٣) ابا هريرة (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (واحدة).
(٢) في [ح، ط]: (ويقول).
(٣) في [ط]: (الأحمصن)، وفي [أ، ح]: (لأحمقن)، وفي [س]: (لأحنقن).
(٤) صحيح؛ أخرجه الفاكهي في أخبار مكة ٤/ ٢٢٦ (٢٥٣٨)، وانظر: العلل للترمذي ١/ ٢٩٢.

حضرت عبد الرحمن بن قاسم، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ایک موزے میں چلا کرتی تھیں اور کہتی تھیں۔ میں ضرور بالضرور ابوہریرہ کو غصہ دلاؤں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26547]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26547، ترقيم محمد عوامة 25429)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25430 ترقیم الشثری: -- 26548
٢٦٥٤٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن زيد بن محمد انه راى سالم بن عبد الله يمشي في نعل واحدة.
حضرت شعبہ، حضرت زید بن محمد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت سالم بن عبد اللہ کو ایک جوتے میں چلتے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26548]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26548، ترقيم محمد عوامة 25430)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں