مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
66. في الذي يبدأ بالسلام
اس شخص کا بیان جو سلام میں پہل کرے
ترقیم عوامۃ: 26269 ترقیم الشثری: -- 27415
٢٧٤١٥ - حدثنا عبد الله بن (بكر) (١) السهمي عن حاتم بن ابي صغيرة عن عطية وكان كاتبا لعبد الله بن مطرف بن الشخير قال: سمعت عبد الله بن مطرف بن الشخير يقول: ما على (٢) الارض رجل يبدا (آخر) (٣) بالسلام إلا كان ذلك صدقة عليه إلى يوم القيامة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (بكير).
(٢) في [ز]: زيادة (وجه).
(٣) في [ز]: (الآخر).
حضرت عطیہ جو حضرت عبد اللہ بن مطرف بن الشخیر کے کاتب ہیں فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن مطرف بن الشخیر کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا: نہیں ہے زمین پر کوئی شخص جو سلام میں پہل کرے مگر یہ قیامت کے دن اس شخص کے لیے صدقہ بن جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27415]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27415، ترقيم محمد عوامة 26269)
ترقیم عوامۃ: 26270 ترقیم الشثری: -- 27416
٢٧٤١٦ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن زيد بن وهب عن عبد الله قال: إن الرجل إذا مر بالقوم فسلم عليهم فردوا عليه كان له فضل درجة عليهم؛ لانه اذكرهم السلام (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت زید بن وھب فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جو شخص کسی قوم پر گزرا اور اس نے ان کو سلام کیا پھر ان لوگوں نے اس کو سلام کا جواب دیا تو اس شخص کو ان لوگوں پر ایک درجہ فضیلت حاصل ہوگی اس لیے کہ اس نے ان کو سلام یا د دلایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27416]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27416، ترقيم محمد عوامة 26270)
ترقیم عوامۃ: 26271 ترقیم الشثری: -- 27417
٢٧٤١٧ - حدثنا وكيع عن المسعودي عن علي بن الاقمر عن ابي عاصم قال: قال عبد الله: البادئ بالسلام يربى على صاحبه في الاجر (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لجهالة أبي عاصم.
حضرت ابو عاصم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: سلام میں پہل کرنے والا اپنے ساتھی سے اجر میں بڑھا ہوا ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27417]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27417، ترقيم محمد عوامة 26271)
ترقیم عوامۃ: 26272 ترقیم الشثری: -- 27418
٢٧٤١٨ - حدثنا وكيع عن (ابن) (١) عون عن الشعبي عن شريح قال: ما التقى رجلان قط إلا كان اولاهما بالله الذي يبدا بالسلام.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (أبي).
امام شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے ارشاد فرمایا: کبھی بھی دو مسلمان آپس میں ملاقات نہیں کرتے مگر ان دونوں میں اللہ کے قریب وہ شخص ہوگا جو سلام میں پہل کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27418]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27418، ترقيم محمد عوامة 26272)