مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
84. في السلام على أهل (الذمة) ومن قال: (للصعبة) حق
ذمیوں پر سلام کرنے کا بیان اور جو یوں کہے کہ ہم نشینی کا بھی کچھ حق ہے
ترقیم عوامۃ: 26385 ترقیم الشثری: -- 27537
٢٧٥٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن إبراهيم عن علقمة قال: اقبلت مع عبد الله من (السايحين) (١) فصحبه دهاقين من اهل الحيرة، فلما دخلوا الكوفة اخذوا في (طريق) (٢) (غير) (٣) طريقهم، فالتفت إليهم فرآهم ⦗٢٨٧⦘ قد عدلوا فاتبعهم السلام، فقلت: (اتسلم) (٤) على هؤلاء الكفار؟ (فقال) (٥) : نعم، (وإنهم) (٦) صحبوني وللصحبة حق (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (السيلحين).
(٢) في [ط، هـ]: (طريقهم).
(٣) سقط من: [ط].
(٤) في [ط]: (السلام).
(٥) في [ز]: (قال).
(٦) في [جـ، ز]: زيادة (إنهم).
(٧) صحيح.
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ سلیحین مقام سے آ رہا تھا، کہ مقام حیرہ کے کچھ تاجر بھی آپ کے ساتھ ہو لیے، جب یہ لوگ کوفہ میں داخل ہوئے تو انہوں نے اس راستہ کو چھوڑ کر دوسرا راستہ پکڑ لیا تو آپ ان کی طرف متوجہ ہوئے اور آپ نے ان کو دیکھا کہ وہ راستہ سے ہٹ گئے ہیں تو آپ نے ان کو سلام کیا، میں نے پوچھا: کیا آپ نے ان کافروں کو سلام کیا؟ آپ نے فرمایا: بیشک ان لوگوں نے میرا ساتھ اختیار کیا اور ساتھی کا بھی کچھ حق ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27537]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27537، ترقيم محمد عوامة 26385)
ترقیم عوامۃ: 26386 ترقیم الشثری: -- 27538
٢٧٥٣٨ - حدثنا حفص بن غياث عن عاصم عن حماد عن إبراهيم عن علقمة قال: ما زادهم (عبد) (١) الله (على) (٢) الإشارة (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط].
(٢) في [أ، ط، هـ]: (عن).
(٣) صحيح؛ حماد بن أبي سليمان ثقة عند رواية الأكابر عنه.
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ نے فرمایا کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ان کو اشارے سے زیادہ کچھ نہیں کہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27538]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27538، ترقيم محمد عوامة 26386)
ترقیم عوامۃ: 26387 ترقیم الشثری: -- 27539
٢٧٥٣٩ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن (شعيب) (١) بن (الحبحاب) (٢) قال: كنت مع علي بن عبد الله البارقي، فمر علينا يهودي (او) (٣) نصراني عليه (كارة) (٤) من طعام، فسلم علبه علي، فقال شعيب: فقلت: إنه يهودي او نصراني، فقرا على آخر سورة الزخرف: ﴿وقيله يارب إن هؤلاء قوم لا يؤمنون (٨٨) فاصفح عنهم وقل سلام فسوف﴾ [٨٨ - ٨٩] .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (سعيد).
(٢) في [أ، ح، ط]: (الحجاب)، وفي [ز]: (الحبحباب).
(٣) في [ط]: (و).
(٤) سقط من: [ط].
حضرت شعیب بن حبحاب فرماتے ہیں کہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ بن عبد اللہ البارقی کے ساتھ تھا کہ ہمارے پاس سے ایک یہودی یا نصرانی گزرا جس کے پاس کھانے کا بوجھ تھا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس کو سلام کیا۔ اس پر حضرت شعیب کہتے ہیں کہ میں نے فرمایا: یہ تو یہودی یا نصرانی ہے! تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے سورة زخرف کے آخری حصہ کی تلاوت فرمائی۔ ترجمہ: قسم ہے رسول کے اس کہے کی کہ اے رب یہ لوگ ہیں کہ یقین نہیں لاتے، سو تو منہ پھیر لے ان کی طرف سے اور کہہ سلام ہے۔ اب آخر کو وہ معلوم کرلیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27539]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27539، ترقيم محمد عوامة 26387)
ترقیم عوامۃ: 26388 ترقیم الشثری: -- 27540
٢٧٥٤٠ - حدثنا كثير بن هشام عن جعفر بن برقان قال: حدثنا (معمر) (١) قال: بلغني ان ابا هريرة مر على يهودي فسلم (٢) ، فقيل له إنه يهودي، فقال: يا ⦗٢٨٨⦘ يهودي رد على سلامي وادعو لك، قال: قد رددته، (قال) (٣) : اللهم (كثر) (٤) ماله وولده (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) هو البصري، انظر: تهذيب الكمال (٢٨/ ٣٠٣)، وفي [أ، ح، ط، هـ]: (معتمر).
(٢) في [جـ، ز]: زيادة (عليه).
(٣) في [جـ]: (فقال).
(٤) في [أ، جـ، ح، ز]: (أكثر).
(٥) مجهول، لإبهام الراوي عن أبي هريرة.
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ مجھے خبر پہنچی کہ حضرت ابوہریرہ ایک یہودی کے پاس سے گزرے اور اس کو سلام کیا۔ آپ کو بتلایا گیا: یہ تو یہودی ہے! آپ نے فرمایا: اے یہودی مجھے میرا سلام لوٹا دو اور میں تمہارے لیے دعا کرتا ہوں۔ اس یہودی نے کہا کہ تحقیق میں نے اس کو لوٹا دیا۔ آپ نے یوں دعا فرمائی۔ اے اللہ! اس کے مال اور اولاد کو بڑھا دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27540]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27540، ترقيم محمد عوامة 26388)