🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

85. في الراكب يسلم على الماشي
سوار کا پیدل چلنے والے کو سلام کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26389 ترقیم الشثری: -- 27541
٢٧٥٤١ - حدثنا ابو الاحوص عن عاصم عن محمد قال: يسلم الراكب على الماشي، (و) (١) الماشي على (القاعد) (٢) فإذا التقيا بدا آخرهما.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (أو).
(٢) في [ط]: (القد).

حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ اما م محمد نے ارشاد فرمایا: سوار پیدل چلنے والے کو سلام کرے گا، اور پیدل چلنے والا بیٹھے ہوئے کو سلام کرے گا اور جب دو شخص ایک ہی حالت میں ملیں تو ان میں سے بہتر ہی سلام میں پہل کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27541]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27541، ترقيم محمد عوامة 26389)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26390 ترقیم الشثری: -- 27542
٢٧٥٤٢ - حدثنا محمد بن فضيل عن (حصين) (١) قال: كنت انا والشعبي فلقينا رجلا راكبا، فبداه الشعبي (بالسلام) (٢) ، فقلت: اتبداه ونحن راجلان وهو راكب؟ فقال: لقد رايت شريحا يسلم على الراكب.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (حسين).
(٢) في [ط]: (السلام).

حضرت حصین فرماتے ہیں کہ میں اور امام شعبی ایک سوار آدمی سے ملے تو امام شعبی نے سلام میں پہل کی، میں نے عرض کیا۔ آپ سلام میں پہل کررہے ہیں حالانکہ ہم دونوں پیدل ہیں اور وہ سوار ہے؟ آپ نے فرمایا: میں نے حضرت شریح کو دیکھا تھا کہ آپ نے سوار کو سلام کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27542]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27542، ترقيم محمد عوامة 26390)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26391 ترقیم الشثری: -- 27543
٢٧٥٤٣ - حدثنا (معتمر) (١) عن برد عن مكحول وسليمان بن موسى قالا: يسلم (الصغير على الكبير) (٢) ، والقائم على القاعد، ويسلم الراكب على الماشي، والقليلون على الكثيربن.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [أ، ط، هـ]: (الكبير على الصغير).

حضرت برد فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول اور حضرت سلیمان بن موسیٰ ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا: چھوٹا بڑے کو سلام کرے گا، اور کھڑا شخص بیٹھے ہوئے کو سلام کرے گا، اور سوار شخص پیدل چلنے والے کو سلام کرے گا، اور تھوڑے لوگ زیادہ لوگوں کو سلام کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27543]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27543، ترقيم محمد عوامة 26391)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں