🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

109. كم يشمت؟
کتنی مرتبہ یرحمک اللہ کہا جائے گا؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26501 ترقیم الشثری: -- 27658
٢٧٦٥٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن النعمان (بن) (١) سالم عن (خالد عن) (٢) عبد الله بن (عمرو) (٣) ان رجلا عطس عنده فشمته، ثم عطس فشمته، ثم عاد في الثالثة فقال: إنك مضنوك (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) سقط من: [أ، ح، ز، ط، هـ]؛ وهو خالد بن أبي مسلم، انظر: الجرح والتعديل (٣/ ٣٥٤)، والتاريخ الكبير (٣/ ١٧٢).
(٣) في [أ، ح، ز، هـ]: (عمر).
(٤) مجهول؛ لجهالة خالد، أخرجه أبو عبيد في غريب الحديث (٥/ ٣٠١: ٩٢٢)، ط: مجمع اللغة بالقاهرة.

حضرت نعمان بن سالم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے پاس ایک آدمی کو چھینک آئی تو آپ نے اسے یرحمک اللہ کہہ کر دعا دی، پھر اسے دوبارہ چھینک آئی تو آپ نے پھر یرحمک اللہ کہا، پھر اسے تیسری بار چھینک آئی تو آپ نے فرمایا: بیشک تو زکام میں مبتلا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27658]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27658، ترقيم محمد عوامة 26501)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26502 ترقیم الشثری: -- 27659
٢٧٦٥٩ - حدثنا وكيع عن فطر عن ابي إسحاق عن الحارث عن علي قال: شمت العاطس (ما) (١) بينك (وبينه) (٢) ثلاثا، فإن زاد فهو (ربح) (٣) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [ز]: (وبين).
(٣) في [ث]: (ردح)، وكذلك في: [أ، جـ، ح، ط].
(٤) ضعيف؛ لضعف الحارث.

حضرت حارث فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: تم چھینکنے والے کو یرحمک اللہ کہو جب وہ تمہارے سامنے تین مرتبہ چھینکے اگر وہ زیادہ چھینکتا ہے تو یہ بیماری ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27659]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27659، ترقيم محمد عوامة 26502)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26503 ترقیم الشثری: -- 27660
٢٧٦٦٠ - حدثنا زيد بن الحباب عن عكرمة بن عمار قال: حدثني إياس بن سلمة بن الاكوع ان اباه (حدثه) (١) ان رجلا عطس عند النبي ﷺ فقال:"رحمك الله"، ثم عطس الثانية فقال:"هو مزكوم" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح]: (معاوية).
(٢) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٩٩٣)، وأحمد (١٦٥٠١).

حضرت ایاس بن سلمہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت سلمہ بن اکوع نے ارشاد فرمایا: کہ ایک آدمی کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس چھینک آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یرحمک اللہ، پھر دوسری مرتبہ اسے پھر چھینک آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ تو زکام میں مبتلا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27660]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27660، ترقيم محمد عوامة 26503)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26504 ترقیم الشثری: -- 27661
٢٧٦٦١ - حدثنا يزيد بن هارون عن محمد بن إسحاق عن مصعب بن ⦗٣١٧⦘ عبد الرحمن بن ذؤيب قال: عطس رجل عند (ابن) (١) الزبير فشمته، ثم عطس فشمته، ثم عطس (في) (٢) الثالثة فشمته، ثم عطس في الرابعة فقال له ابن الزبير: إنك مضنوك (فامتخط) (٣) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) (في) زيادة من: [جـ، ز].
(٣) في [أ، ط، هـ]: (فامتخطه).
(٤) مجهول؛ لجهالة مصعب بن عبد الرحمن.

حضرت مصعب بن عبد الرحمن بن ذؤیب فرماتے ہیں کہ ایک آدمی کو حضرت ابن زیبر کے پاس چھینک آئی تو آپ نے اسے یرحمک اللہ کہہ کر دعا دی۔ اسے پھر چھینک آئی، تو آپ نے دوبارہ یرحمک اللہ کہہ کر دعا دی اسے تیسری مرتبہ پھر چھینک آئی تو آپ نے اسے یرحمک اللہ کہہ کر دعا دی، پھر جب چوتھی مرتبہ اسے چھینک آئی تو حضرت عبد اللہ بن زبیر نے اس سے فرمایا: بیشک تم تو زکام میں مبتلا ہو تم اپنی ناک صاف کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27661]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27661، ترقيم محمد عوامة 26504)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26505 ترقیم الشثری: -- 27662
٢٧٦٦٢ - حدثنا جرير بن عبد الحميد عن مغيرة عن الشعبي قال: قال (عمرو) (١) ابن العاص: إذا عطس احدكم ثلاث مرات فشمتوه، (وإن) (٢) زاد فلا (تشمتوه) (٣) ، فإنما هو داء يخرج من راسه (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عمر).
(٢) في [أ، جـ، ح، ز]: (فإن).
(٣) في [ث]: (تشمته).
(٤) منقطع؛ الشعبي لم يذكر له رواية عن عمرو بن العاص.

امام شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت عمرو بن العاص نے ارشاد فرمایا: جب تم میں کسی کو تین مرتبہ چھینک آئے تو تم اسے یرحمک اللہ کہہ کر دعا دو، اور اگر زیادہ مرتبہ آئے تو اسے یرحمک اللہ مت کہو کیونکہ یہ تو بیماری ہے جو اس کے سر سے نکلتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27662]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27662، ترقيم محمد عوامة 26505)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26506 ترقیم الشثری: -- 27663
٢٧٦٦٣ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (١) محمد بن إسحاق عن محمد بن جعفر بن الزبير ان رجلا عطس عند النبي ﷺ فشمته ثم عطس فشمته ثم عطس (فشمته ثم عطس) (٢) الرابعة فقال له النبي ﷺ:"إنك مضنوك (فامتخط) (٣) " (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: (أخبرنا).
(٢) سقط من: [أ، ح، ز، ط، هـ].
(٣) في [أ، ط، هـ]: (فامتخطه).
(٤) مرسل، ومنقطع حكمًا؛ محمد بن جعفر تابعي، وابن إسحاق مدلس.

حضرت محمد بن جعفر بن زبیر فرماتے ہیں کہ ایک آدمی کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس چھینک آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے یرحمک اللہ کہہ کر دعا دی پھر اسے چھینک آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یرحمک اللہ کہہ کر دعا دی، اسے پھر چھینک آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یرحمک اللہ کہہ کر دعا دی، پھر جب چوتھی مرتبہ اسے چھینک آئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا: تم تو زکام میں مبتلا ہو، جاؤ جا کر اپنی ناک صاف کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27663]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27663، ترقيم محمد عوامة 26506)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26507 ترقیم الشثری: -- 27664
٢٧٦٦٤ - حدثنا إسحاق (١) الازرق عن هشام عن الحسن في الرجل يعطس مرارا، قال: شمته مرة واحدة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ث]: (ابن).
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے اس شخص کے بارے میں جسے بار بار چھینک آرہی ہو یوں ارشاد فرمایا: کہ تم اسے ایک مرتبہ ہی یرحمک اللہ کہہ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27664]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27664، ترقيم محمد عوامة 26507)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26508 ترقیم الشثری: -- 27665
٢٧٦٦٥ - حدثنا جرير عن منصور عن مجاهد قال: يجزئه ان يشمته مرة واحدة (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زاد في [ث]: ([٣٢٣] حدثنا أبو خالد الأحمر عن يوسف بن حبيب عن حبيب بن يسار عن زيد بن أرقم قال: عطس رجل عند النبي ﷺ فشمته ثم عاد فشمته ثم عاد فشمته ثم عاد فلقال: "حصرت ونفرت").
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضر ت مجاہد نے ارشاد فرمایا: ایسے شخص کو ایک مرتبہ یرحمک اللہ کہہ دینا کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27665]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27665، ترقيم محمد عوامة 26508)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں