مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
108. في تشميت العاطس، من قال: لا يشمت حتى يحمد الله
چھینکنے والے کو یرحمک اللہ کہہ کر دعا دینے کا بیان اور جو شخص یوں کہتا ہے کہ یرحمک اللہ نہیں کہا جائے گا یہاں تک کہ چھینکنے والا الحمد للہ کہے
ترقیم عوامۃ: 26495 ترقیم الشثری: -- 27652
٢٧٦٥٢ - حدثنا يزيد بن هارون عن سليمان التيمي عن انس بن مالك قال: عطس (رجلان) (١) عند النبي ﷺ فشمت، او شمت احدهما ولم يشمت الآخر، فقيل: يا رسول الله عطس عندك رجلان فشمت احدهما ولم تشمت الآخر، فقال:"إن هذا حمد الله (إن وهذا) (٢) لم يحمد الله" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط]: (رجل).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط]، وفي [هـ]: (إن وهذا).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٢٢١)، ومسلم (٢٩٩١).
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ دو آدمیوں کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس چھینک آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان میں سے ایک کو تو یرحمک اللہ کہہ کر دعا دی اور دوسرے کو یرحمک اللہ نہیں کہا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا گیا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس دو آدمیوں کو چھینک آئی۔ ان میں سے ایک کو تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یرحمک اللہ کہہ کر دعا دی اور دوسرے کو یرحمک اللہ نہیں کہا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس نے الحمد للہ کہا تھا اور اس نے الحمد للہ نہیں کہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27652]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27652، ترقيم محمد عوامة 26495)
ترقیم عوامۃ: 26496 ترقیم الشثری: -- 27653
٢٧٦٥٣ - حدثنا قاسم بن مالك المزني عن عاصم بن كليب عن ابي بردة قال: دخلت على ابي موسى وهو في بيت بنت الفضل، فعطست فلم (يشمتني) (١) وعطست فشمتها؟ (فرجعت إلى امي فاخبرتها، فلما جاءها قالت: عطس عندك ابني فلم تشمته، وعطست فشمتها) (٢) ، قال: إن ابنك عطس ولم يحمد الله فلم اشمته، وعطست وحمدت الله فشمتها، وسمعت رسول الله ﷺ يقول:"إذا عطس احدكم فحمد الله فشمتوه وإذا لم يحمد الله فلا تشمتوه" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (تشمتني).
(٢) سقط ما بين القوسين من: [أ، جـ، ح، ط].
(٣) صحيح؛ قاسم وعاصم ثقتان على الصحيح؛ أخرجه مسلم (٢٩٩٢)، وأحمد (١٩٦٩٦).
حضرت ابو بردہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابو موسیٰ کے پاس آیا اس حال میں کہ آپ بنت فضل کے گھر میں تھے، پس مجھے چھینک آئی تو آپ نے مجھے یرحمک اللہ نہیں کہا اور بنت فضل کو چھینک آئی تو آپ نے اس کو یرحمک اللہ کہا۔ میں اپنی والدہ کے پاس واپس آیا اور میں نے انہیں اس بارے میں بتایا جب وہ آپ کی خد مت میں آئیں تو کہا: بیشک میرے بیٹے کو آپ کے پاس چھینک آئی تو آپ نے اس کو تو یرحمک اللہ نہیں کہا، اور اس لڑکی کو چھینک آئی تو آپ نے اس کو یرحمک اللہ کہا۔ آپ نے فرمایا: تیرے بیٹے کو چھینک آئی اور اس نے الحمد للہ نہیں کہا تو میں نے بھی اسے یرحمک اللہ نہیں کہا، اور اس لڑکی کو چھینک آئی تو اس نے الحمد للہ کہا تو میں نے بھی اسے یرحمک اللہ کے ذریعہ جواب دیا اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ جب تم میں کسی کو چھینک آئے اور وہ الحمد للہ کہے تو تم اسے یرحمک اللہ کہہ کر دعا دو اور جب وہ الحمد للہ نہ کہے تو تم بھی یرحمک اللہ مت کہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27653]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27653، ترقيم محمد عوامة 26496)
ترقیم عوامۃ: 26497 ترقیم الشثری: -- 27654
٢٧٦٥٤ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا محمد بن عمرو عن ابي سلمة عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"من حق المسلم على المسلم تشميت العاطس ⦗٣١٥⦘ إذا حمد الله" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ محمد بن عمرو صدوق، أخرجه ابن ماجه (١٤٣٥)، وبنحوه أحمد (٨٨٤٥)، ومسلم (٢١٦٢)، والبخاري في الأدب، وأخرجه البخاري (١٢٤٠)، ومسلم (٢١٦٢) بلفظ: (حق المسلم على المسلم خمس: يشمته إذا عطس. .).
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مسلمان کا مسلمان پر حق ہے: کہ چھینکنے والا جب الحمد للہ کہے تو اسے یرحمک اللہ کہہ کر دعا دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27654]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27654، ترقيم محمد عوامة 26497)
ترقیم عوامۃ: 26498 ترقیم الشثری: -- 27655
٢٧٦٥٥ - حدثنا (يعلى) (١) بن عبيد عن ابي (منين) (٢) عن ابي حازم عن ابي هريرة قال: كنا جلوسا عند النبي ﷺ فعطس رجل (من القوم) (٣) فحمد الله فقال النبي: (يرحمك الله) ، ثم عطس آخر فسكت، فلم يقل له شيئا فقال: يا رسول الله عطس هذا فقلت له: رحمك الله، وعطست فلم تقل لي شيئا، فقال:"إن هذا حمد الله وانت سكت" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (يعل).
(٢) في [أ، ح، ط]: (متين).
(٣) زيادة من: [ث].
(٤) حسن؛ أبو منين صدوق، أخرجه البخاري في الأدب (٩٣٥)، وإسحاق (٣٦١)، والطحاوي في شرح المشكل (٢/ ٦)، والطبراني في الأوسط (٧٥٨٠)، وبنحوه أحمد (٨٣٤٦)، والبخاري في الأدب (٣٢).
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک آدمی کو چھینک آئی اس نے الحمد للہ کہا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کہا یرحمک اللہ، پھر دوسرے کو چھینک آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاموش رہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے کچھ نہیں فرمایا: اس آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! اس کو چھینک آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو یرحمک اللہ کہہ کر دعا دی اور مجھے چھینک آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے کچھ دعا نہیں دی! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس نے الحمد للہ کہا تھا اور تو خاموش رہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27655]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27655، ترقيم محمد عوامة 26498)
ترقیم عوامۃ: 26499 ترقیم الشثری: -- 27656
٢٧٦٥٦ - حدثنا محمد بن سواء عن غالب قال: كان الحسن وابن سيرين لا يشمتان العاطس حتى يحمد الله.
حضرت غالب فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری اور حضرت ابن سیرین یہ دونوں حضرات چھینکنے والے کو یرحمک اللہ کہہ کر دعا نہیں دیتے تھے یہاں تک کہ وہ الحمد للہ کہہ لیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27656]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27656، ترقيم محمد عوامة 26499)
ترقیم عوامۃ: 26500 ترقیم الشثری: -- 27657
٢٧٦٥٧ - حدثنا عبدة بن سليمان عن عبيد الله قال: عطس (رجل) (١) (عند) (٢) القاسم، فقال له القاسم: قل: الحمد لله، فلما قال شمته.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة من: [ث].
(٢) سقط من: [أ، جـ، ح، ز، ط].
حضرت عبید اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی کو حضرت قاسم کے پاس چھینک آئی، تو حضرت قاسم نے اس سے فرمایا: الحمد للہ کہو، جب اس نے کہا تو آپ نے اسے یرحمک اللہ کہہ کر دعا دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27657]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27657، ترقيم محمد عوامة 26500)