🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

118. من كره المعاريض، ومن كان يحب ذلك
جو توریہ کو مکروہ سمجھتا ہے اور جو اس کو پسند کرتا ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26618 ترقیم الشثری: -- 27775
٢٧٧٧٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الله بن بكر السهمي قال: سمعت حبيب بن شهيد يذكر عن معاوية بن قرة ان عمر بن الخطاب قال: ما يسرني ان لي بما اعلم من معاريض القول مثل اهلي ومالي (او لا يحسبون اني اود ان لي مثل اهلي ومالي؛ وودت ان لي مثل اهل ومالي) (١) ثم مثل اهلي ومالي (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) منقطع؛ معاوية بن قرة لا يروي عن عمر.

حضرت عمر فرماتے ہیں کہ کلام کا جو ہیر پھیر میں جانتا ہوں مجھے پسند نہیں کہ میرے لیے اس جتنا مال اور عیال ہوں مجھے پسند نہیں اور لوگ یہ گمان نہیں کرتے کہ میں خواہش کرتا ہوں کہ میرے لیے میرے اہل اور عیال کے مثل ہو اور میں خواہش کرتا ہوں کہ میرے لیے میرے اہل اور مال کے مثل ہو پھر میرے اہل اور مال کا مثل ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27775]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27775، ترقيم محمد عوامة 26618)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26619 ترقیم الشثری: -- 27776
٢٧٧٧٦ - حدثنا معاذ بن معاذ (عن) (١) التيمي عن ابي عثمان قال: قال عمر: إن في المعاريض ما يكف او يعف الرجل عن (الكذب) (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [أ، ح، ط]: (الضرب).
(٣) صحيح.

حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: کہ تو ریہ آدمی کو جھوٹ سے بچاتا ہے یا یوں فرمایا: کہ جھوٹ کی شرمندگی سے بچاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27776]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27776، ترقيم محمد عوامة 26619)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26620 ترقیم الشثری: -- 27777
٢٧٧٧٧ - حدثنا عقبة بن خالد عن شعبة عن قتادة عن مطرف بن (١) الشخير عن عمران بن حصين قال: إن في المعاريض لمندوحة عن الكذب (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زاد في [هـ]: (عبد اللَّه بن).
(٢) صحيح.

حضرت مطرف بن شخیر فرماتے ہیں کہ حضرت عمران بن حصین نے ارشاد فرمایا: کہ تو ریہ کے ذریعہ جھو ٹ سے بچا جاسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27777]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27777، ترقيم محمد عوامة 26620)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26621 ترقیم الشثری: -- 27778
٢٧٧٧٨ - حدثنا جرير عن منصور قال: بلغني عن ابن عباس انه قال: ما احب (ان) (١) لي بالمعاريض كذا وكذا (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط].
(٢) مجهول؛ لجهالة الراوي عن ابن عباس.

حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: کہ میں پسند نہیں کرتا کہ میرے لیے تو ریہ کے عوض اتنا اور اتنا مال ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27778]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27778، ترقيم محمد عوامة 26621)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26622 ترقیم الشثری: -- 27779
٢٧٧٧٩ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: كان لهم كلام يتكلمون (به) (١) (يدراون) (٢) به عن انفسهم مخافة الكذب.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) سقط من: [جـ].

حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: کہ صحابہ ایسا کلام کرتے تھے کہ اس کلام کے ذریعے خود سے جھوٹ کے خدشہ کو دور کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27779]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27779، ترقيم محمد عوامة 26622)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26623 ترقیم الشثری: -- 27780
٢٧٧٨٠ - حدثنا ابن علية عن حبيب بن شهيد عن عمرو بن سعيد قال: قال: حميد بن عبد الرحمن (١) : ما احب ان لي بنصيبي من المعاريض مثل اهلي ومالي، ولعلكم (ترون) (٢) اني لا احب ان لي مثل اهلي ومالي، (و) (٣) وددت ان لي مثل اهلي ومالي.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: زيادة (قال).
(٢) في [أ، هـ]: (تروون).
(٣) سقط من: [جـ، م].

حمید بن عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ میں خواہش نہیں ہے کہ میرے لیے کلام کے ہیر پھیر مں و میرے مال اور میرے اہل کے مثل ہو۔ تمہارا خیال ہے کہ میں پسند نہیں کرتا کہ میرے لیے میرے اہل اور میرے مال کے مثل ہو اور میری خواہش ہے کہ میرے لیے میرے اہل اور میرے مال کے مثل ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27780]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27780، ترقيم محمد عوامة 26623)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں