مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
119. ما يكره أن يقول الرجل لأخيه
کسی کا اپنے بھائی کے لیے ان الفاظ کا استعمال کرنا مکروہ ہے
ترقیم عوامۃ: 26624 ترقیم الشثری: -- 27781
٢٧٧٨١ - حدثنا ابن فضيل عن العلاء بن المسيب عن ابيه قال: لا تقل لصاحبك يا حمار يا كلب يا خنزير فيقول لك يوم القيامة: اتراني خلقت كلبا او حمارا او خنزيرا.
حضرت علاء بن مسیب فرماتے ہیں کہ حضرت مسیب نے ارشاد فرمایا: کہ تم اپنے ساتھی کو یوں مت کہو۔ اے گدھے، اے کتے، اے خنزیر، پس وہ قیامت کے دن تمہیں یوں کہے گا۔ تمہارا میرے بارے میں کیا خیال ہے کیا مجھے کتا یا گدھا یا خنزیر پیدا کیا گیا تھا؟ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27781]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27781، ترقيم محمد عوامة 26624)
ترقیم عوامۃ: 26625 ترقیم الشثری: -- 27782
٢٧٧٨٢ - حدثنا جرير عن ليث عن مجاهد قال: استسقى موسى لقومه فقال: اشربوا يا حمير قال: فقال الله له: لا تسم عبادي حميرا.
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم کے لیے پانی مانگا پھر ان سے کہا: اے گدھو! پیو اس پر اللہ رب العزت نے ان سے فرمایا: میرے بندوں کو گدھے کے نام سے مت پکارو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27782]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27782، ترقيم محمد عوامة 26625)
ترقیم عوامۃ: 26626 ترقیم الشثری: -- 27783
٢٧٧٨٣ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن إبراهيم قال: كانوا يقولون: إذا قال الرجل للرجل: يا حمار، يا كلب، يا خنزير، قال الله له يوم القيامة: اتراني (خلقت) (١) كلبا او حمارا او خنزيرا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في النسخ، ولعلها: (خلقته).
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: کہ جب کوئی شخص کسی کو یوں کہتا: اے گدھے، اے کتے، اے خنزیر، تو صحابہ اس شخص کو کہا کرتے تھے۔ کہ اللہ قیامت کے دن تمہیں یوں فرمائیں گے: کہ تمہارا میرے بارے میں کیا خیال ہے کہ میں نے اس کو کتا یا گدھا یا خنزیر پیدا کیا تھا؟ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27783]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27783، ترقيم محمد عوامة 26626)
ترقیم عوامۃ: 26627 ترقیم الشثری: -- 27784
٢٧٧٨٤ - حدثنا علي بن مسهر عن داود بن ابي هند عن بكر بن (عبد الله) (١) المزني عن علقمة بن عبد الله ان ابن عمر قال لرجل كلم صاحبه يوم الجمعة والإمام يخطب: اما انت فحمار واما صاحبك فلا جمعة له (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عبد).
(٢) صحيح.
حضرت علقمہ بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ ایک دن جمعہ کے خطبہ کے دوران ایک شخص دوسرے سے باتیں کر رہا تھا۔ نماز سے فارغ ہونے کے بعد حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس سے کہا کہ تم گدھے ہو اور تمہارے اس ساتھی کا جمعہ نہیں ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27784]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27784، ترقيم محمد عوامة 26627)