مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
127. في اللعب بأربعة عشر
چودہ گوٹ کھیلنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 26685 ترقیم الشثری: -- 27842
٢٧٨٤٢ - حدثنا وكيع قال: حدثنا إبراهيم بن إسماعيل بن مجمع عن (١) عبيد مولى سلمة بن الاكوع (عن سلمة بن الاكوع) (٢) انه كان ينهى بنيه عن اللعب باربعة عشر اشد النهي (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيد في [هـ]: (يزيد بن).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٣) ضعيف؛ لضعف إبراهيم بن إسماعيل بن مجمع.
حضرت عبید جو حضرت سلمہ بن اکوع کے آزاد کردہ غلام ہیں فرماتے ہیں کہ حضرت سلمہ بن اکوع نے اپنے بیٹوں کو بہت سختی سے چودہ گوٹ کھیلنے سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27842]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27842، ترقيم محمد عوامة 26685)
ترقیم عوامۃ: 26686 ترقیم الشثری: -- 27843
٢٧٨٤٣ - حدثنا وكيع قال: حدثنا إسرائيل عن جابر عن نافع عن ابن عمر [قال: كان ابن عمر ينهى عن اللعب بالشهاردة (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ جابر ضعيف.
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما چودہ گوٹ کھیلنے سے منع فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27843]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27843، ترقيم محمد عوامة 26686)
ترقیم عوامۃ: 26687 ترقیم الشثری: -- 27844
٢٧٨٤٤ - حدثنا وكيع عن العمري عن نافع عن ابن عمر] (١) انه مر على قوم يلعبون باربعة عشر فكسرها على راس احدهم (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [جـ]: ما بين المعكوفين.
(٢) ضعيف؛ لضعف العمري.
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کا گزر چند لوگوں پر ہوا جو چودہ گوٹ کھیل رہے تھے۔ آپ نے اس کو ان میں سے کسی کے سر پر مار کر توڑ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27844]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27844، ترقيم محمد عوامة 26687)
ترقیم عوامۃ: 26688 ترقیم الشثری: -- 27845
٢٧٨٤٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) إبراهيم بن إسماعيل ابن مجمع عن عبد الكريم (ابي) (٢) امية عن ام قثم قالت: دخل علينا علي ونحن نلعب باربعة عشر فقال: ما هذا؟ فقلنا: نحن صيام نتلهى به، قال: افلا اشتري لكم بدرهم جوزا تلهون به وتدعونها، قال: فاشترى لنا بدرهم جوزا (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) في [أ، ط، هـ]: (بن).
(٣) مجهول؛ لجهالة أم قثم، أخرجه ابن سعد (٨/ ٤٦٦).
حضرت عبد الکریم بن ابی امیہ فرماتے ہیں کہ حضرت اُم قثم نے ارشاد فرمایا: کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ ہم پر داخل ہوئے اس حال میں کہ ہم چودہ گوٹ کھیل رہے تھے؟ آپ نے پوچھا: یہ کیا کر رہے ہو؟! ہم نے کہا: کہ ہم روزے سے ہیں تو اس کے ساتھ ہم اپنا دل بہلا رہے ہیں! آپ نے فرمایا: کیا میں تمہارے لیے ایک درھم کے اخروٹ نہ خرید لوں تم اس کے ساتھ دل بھی بہلانا اور تم اس کی دعوت بھی کرنا؟ راوی فرماتے ہیں کہ آپ نے پھر ہمارے لیے ایک درہم کے اخروٹ خریدے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27845]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27845، ترقيم محمد عوامة 26688)
ترقیم عوامۃ: 26689 ترقیم الشثری: -- 27846
٢٧٨٤٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن بسام عن ابي جعفر قال: (كان) (١) علي بن الحسين يلاعب اهله بالشهاردة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ بن حسین اپنی گھر والی کے ساتھ چودہ گوٹ کھیلتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27846]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27846، ترقيم محمد عوامة 26689)
ترقیم عوامۃ: 26690 ترقیم الشثری: -- 27847
٢٧٨٤٧ - حدثنا زيد بن الحباب قال: حدثني الضحاك بن عثمان قال: اخبرني نافع ان ابن عمر دخل على جاريتين له (تلعبان) (١) بالشهاردة فضربهما (بها) (٢) حتى تكسرت (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (يلعبان).
(٢) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(٣) حسن؛ الضحاك بن عثمان صدوق.
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اپنی دو باندیوں پر داخل ہوئے اس حال میں کہ وہ چودہ گوٹ کھیل رہی تھیں۔ آپ نے اسی سے ان دونوں کو مارا یہاں تک کہ وہ ٹوٹ گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27847]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27847، ترقيم محمد عوامة 26690)
ترقیم عوامۃ: 26691 ترقیم الشثری: -- 27848
٢٧٨٤٨ - حدثنا صفوان بن عيسى عن (يزيد) (١) بن ابي عبيد قال: كان سلمة ابن الاكوع ينهى بنيه ان يلعبوا باربعة عشر، ويقول: إنهم يكذبون فيها ويفجرون (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (زيد).
(٢) صحيح.
حضرت یزید بن ابی عبید فرماتے ہیں کہ حضر ت سلمہ بن اکوع اپنے بیٹوں کو چودہ گوٹ کھیلنے سے منع کرتے تھے اور فرماتے کہ یہ لوگ اس میں جھوٹ بولتے ہیں اور جھوٹی قسمیں اٹھاتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27848]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27848، ترقيم محمد عوامة 26691)
ترقیم عوامۃ: 26692 ترقیم الشثری: -- 27849
٢٧٨٤٩ - حدثنا ابو اسامة عن إسماعيل بن عبد الملك عن (سعيد) (١) بن جبير انه كره اللعب بالشهاردة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (سعد).
حضرت اسماعیل بن عبد الملک فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر چودہ گوٹ کھیلنے کو مکروہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27849]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27849، ترقيم محمد عوامة 26692)