مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
128. في لعب الصبيان بالجوز
بچوں کے اخروٹ سے کھیلنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 26693 ترقیم الشثری: -- 27850
٢٧٨٥٠ - حدثنا حفص عن ليث عن طاوس قال: كان يكره القمار، ويقول: إنه من الميسر، حتى لعب الصبيان بالجوز والكعاب.
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس سٹے کو مکروہ سمجھتے تھے اور فرماتے ہیں کہ یہ بھی جوا ہے۔ یہاں تک کہ آپ بچوں کے اخروٹ اور چوسر کے مہروں سے کھیلنے کو بھی مکروہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27850]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27850، ترقيم محمد عوامة 26693)
ترقیم عوامۃ: 26694 ترقیم الشثری: -- 27851
٢٧٨٥١ - حدثنا وكيع قال: حدثنا حماد بن نجيح قال: رايت ابن سيرين مر على غلمان يوم العيد (بالمربد) (١) وهم يتقامرون بالجوز، فقال: (يا غلمان) (٢) لا تقامروا، فإن القمار من الميسر.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (بالمريد).
(٢) في [ح]: (يا غلام).
حضرت حماد بن نجیح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین کو دیکھا کہ وہ عید کے دن دو لڑکوں کے پاس سے گزرے تھے جو اونٹوں کے باڑے کے پاس اخروٹ میں سٹہ بازی لگا رہے تھے۔ آپ نے فرمایا: اے بچو! سٹہ مت لگاؤ۔ اس لیے کہ سٹہ بازی بھی جوا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27851]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27851، ترقيم محمد عوامة 26694)
ترقیم عوامۃ: 26695 ترقیم الشثری: -- 27852
٢٧٨٥٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عاصم عن ابن سيرين قال: كل شيء فيه خطر فهو من الميسر.
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ حضرت محمد بن سیرین نے ارشاد فرمایا: ہر وہ بازی جس میں خطرہ ہو وہ جوا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27852]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27852، ترقيم محمد عوامة 26695)
ترقیم عوامۃ: 26696 ترقیم الشثری: -- 27853
٢٧٨٥٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ليث عن عطاء ومجاهد وطاوس او اثنين منهم قالا: كل شيء من القمار فهو من الميسر، حتى لعب الصبيان بالجوز.
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء اور حضرت مجاہد اور حضرت طاؤس یا ان میں سے دو حضرات نے فرمایا: کہ سٹہ بازی کی ہر قسم جوا ہے یہاں تک کہ بچوں کا اخروٹ کے ساتھ کھیلنا بھی جوا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27853]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27853، ترقيم محمد عوامة 26696)