مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
131. في إتيان القصاص ومجالستهم ومن فعله
قصہ گو لوگوں کے پاس آنا اور ان کی مجلس اختیار کرنے کا بیان، اور جو شخص ایسا کرتا ہو اس کا بیان
ترقیم عوامۃ: 26704 ترقیم الشثری: -- 27861
٢٧٨٦١ - حدثنا عبد الله بن بكر السهمي قال: حدثنا حاتم بن ابي صغيرة عن النعمان بن سالم ان عمرو بن اوس اخبره ان اباه اوسا (١) قال: إنا لقعود عند رسول الله ﷺ وهو يقص علينا ويذكرنا (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (أخبره).
(٢) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٦١٦٣)، وابن ماجه (٣٩٢٩)، والنسائي (٧/ ٨١)، والطيالسي (١١١٠)، والدارمي (٢/ ٢١٨)، وأبو يعلى (٦٨٦٢)، وعبد الرزاق (١٨٦٩٨).
حضرت عمرو بن اوس فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت اوس نے ارشاد فرمایا: کہ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں قصہ بیان فرما رہے تھے اور ہمیں وعظ و نصیحت فرما رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27861]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27861، ترقيم محمد عوامة 26704)
ترقیم عوامۃ: 26705 ترقیم الشثری: -- 27862
٢٧٨٦٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن مالك بن مغول قال: قال ابو عبد الرحمن السلمي: لا تجالسوا من القصاص إلا ابا الاحوص.
حضرت مالک بن مغول فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عبد الرحمن سلمی نے ارشاد فرمایا: کہ تم لوگ حضرت ابو الاحوص کے سوا کسی بھی قصہ گو کی مجلس اختیار مت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27862]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27862، ترقيم محمد عوامة 26705)
ترقیم عوامۃ: 26706 ترقیم الشثری: -- 27863
٢٧٨٦٣ - حدثنا وكيع عن إسماعيل قال: ذكروا عند الشعبي الجلوس مع ⦗٣٧٩⦘ القصاص كعدل (عتق رقبة) (١) فقال: لان اعتق رقبة احب إلي من ان اجلس مع القصاص اربعة اشهر.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (عيون فيه).
حضرت اسماعیل فرماتے ہیں کہ چند لوگوں نے امام شعبی سے یہ بات ذکر کی کہ قصہ گو کے پاس بیٹھنا غلام آزاد کرنے کے برابر ہے! اس پر آپ نے ارشاد فرمایا: میں ایک غلام آزاد کروں یہ میرے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے اس سے کہ میں چار مہینہ تک قصہ گو کے ساتھ ہم مجلس ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27863]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27863، ترقيم محمد عوامة 26706)
ترقیم عوامۃ: 26707 ترقیم الشثری: -- 27864
٢٧٨٦٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة قال: كان إبراهيم التيمي يذكر في منزل ابي وائل، فجعل ابو وائل ينتفض (كما) (١) (ينتفض) (٢) الطير.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (بياض).
(٢) سقط من: [ح، ط]، وفي [م]: (يتنفض).
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم حضرت ابو وائل کے گھر وعظ و نصیحت فرمایا کرتے تھے۔ اور حضرت ابو وائل ایسے کانپتے تھے جیسا کہ پرندے کانپتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27864]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27864، ترقيم محمد عوامة 26707)
ترقیم عوامۃ: 26708 ترقیم الشثری: -- 27865
٢٧٨٦٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير (عن مغيرة) (١) قال: كان الحسن يقص، وكان سعيد بن جبير يقص.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ]
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری قصہ سناتے تھے اور حضرت سعید بن جبیر قصہ سناتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27865]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27865، ترقيم محمد عوامة 26708)
ترقیم عوامۃ: 26709 ترقیم الشثری: -- 27866
٢٧٨٦٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن داود بن (شابور) (١) عن مجاهد قال: كنا نفخر على الناس باربعة: بفقيهنا (وبقاصنا) (٢) وبمؤذننا (وقارئنا) (٣) فقيهنا ابن عباس، ومؤذننا ابو محذورة، (وقاصنا) (٤) عبيد بن عمير، وقارئنا عبد الله ابن السائب (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (سابور).
(٢) في [أ، جـ، ح، ط، م]: (وبقاضينا).
(٣) في [هـ]: (وبقارئنا).
(٤) في [أ، جـ، ح، ط، م]: (وبقاضينا).
(٥) صحيح.
حضرت داؤد بن شابور فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشاد فرمایا: کہ ہم لوگوں پر چار اشخاص کے ذریعہ فخر کرتے تھے۔ فقیہ کے ذریعہ، قصہ گو کے ذریعہ، مؤذن کے ذریعہ اور قرآن پڑھنے والے کے ذریعہ، اور ہمارے فقیہ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما تھے۔ اور ہمارے مؤذن حضرت ابو محذورہ تھے اور ہمارے قصہ گو حضرت عبید بن عمیر تھے اور ہمارے قرآن پڑھنے والے حضرت عبد اللہ بن سائب تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27866]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27866، ترقيم محمد عوامة 26709)
ترقیم عوامۃ: 26710 ترقیم الشثری: -- 27867
٢٧٨٦٧ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن مجاهد عن يزيد بن (شجرة) (١) انه كان يقص، وكان يوافق قوله فعله.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (سحرة)، وفي [جـ]: (سحيرة).
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت یزید بن شجرہ وعظ و نصیحت فرماتے تھے اور آپ کا قول آپ کے فعل کے موافق ہوتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27867]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27867، ترقيم محمد عوامة 26710)
ترقیم عوامۃ: 26711 ترقیم الشثری: -- 27868
٢٧٨٦٨ - حدثنا غندر (قال: حدثنا) (١) شعبة عن عبد الملك بن ميسرة عن كردوس قال: كان يقص، (قال) (٢) : حدثني رجل من اصحاب النبي ﷺ عن النبي ﷺ قال:"لان اجلس في (مثل) (٣) هذا المجلس احب الي من ان اعتق اربع رقاب"، -يعني- القصص (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، م]: (عن).
(٢) في [جـ، م]: (فقال).
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) مجهول؛ لجهالة كردوس، أخرجه أحمد (٢٣١٠٨)، والدارمي (٢/ ٣١٩)، والبزار (١٦٤/ كشف)، والبيهقي (١٠/ ٨٨).
حضرت عبد الملک بن میسرہ فرماتے ہیں کہ حضرت کردوس قصہ گوئی کے ذریعہ وعظ و نصیحت کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کسی صحابی نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کہ میں قصہ گو کی مجلس میں بیٹھوں یہ مجھے زیادہ پسندیدہ ہے اس سے کہ مں ے چار غلام آزاد کروں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27868]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27868، ترقيم محمد عوامة 26711)
ترقیم عوامۃ: 26712 ترقیم الشثری: -- 27869
٢٧٨٦٩ - حدثنا ابو معاوية عن (حجاج) (١) عن عطاء عن ابن عباس قال: رايت (تميما) (٢) الداري يقص في عهد عمر بن الخطاب ﵄ (٣) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (الحجاج).
(٢) في [أ، ح، ط]: (تميم).
(٣) سقط من: [أ، ح، ط، ز، هـ].
(٤) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت تمیم داری کو دیکھا کہ وہ حضرت عمر بن خطاب کے زمانے میں قصہ گوئی کے ذریعہ وعظ و نصیحت فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27869]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27869، ترقيم محمد عوامة 26712)
ترقیم عوامۃ: 26713 ترقیم الشثری: -- 27870
٢٧٨٧٠ - حدثنا محمد بن عبيد قال: حدثنا عبد الله بن حبيب بن ابي ثابت قال: رايت محمد بن كعب القرظي يقص.
حضرت عبد اللہ بن حبیب بن ابی ثابت فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد بن کعب قرضی کو وعظ و نصیحت کرتے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27870]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27870، ترقيم محمد عوامة 26713)