🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

132. من كره القصص وضرب فيه
جو شخص قصہ سنانے کو مکروہ سمجھتا ہے اور ایسا کرنے کی صورت میں مارے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26724 ترقیم الشثری: -- 27881
٢٧٨٨١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبدة بن (سليمان) (١) عن إسماعيل عن ⦗٣٨٤⦘ اكيل قال: قال إبراهيم: ما احد ممن يذكر ارجى في نفسي ان يسلم منه، -يعني إبراهيم التيمي-، ولوددت انه يسلم منه كفافا لا عليه ولا له.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (سلمان).
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ وعظ و نصیحت کرنے والا اگر برابری کا رتبہ بھی پالے تو غنیمت ہے یعنی نہ کچھ اس کے حق میں ہو اور نہ خلاف۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27881]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27881، ترقيم محمد عوامة 26724)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26725 ترقیم الشثری: -- 27882
٢٧٨٨٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن سلمة عن ابي الدرداء جار لسلمة قال: قلت لعائشة: (او) (١) قال لها: رجل آتي القاص (يدعو) (٢) (لي) (٣) ؟ فقالت: لان تدعو لنفسك خير من ان يدعو لك (القاص) (٤) (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (و).
(٢) في [أ، ح، هـ]: (لدعوه).
(٣) سقط من: [جـ، م].
(٤) في [هـ]: (القاصي).
(٥) مجهول؛ لجهالة أبى الدرداء.

حضرت ابو الدرداء فرماتے ہیں جو حضرت سلمہ کے پڑوسی ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: یا آپ سے کسی شخص نے پوچھا: کیا میں قصہ گو کے پاس اس لیے آسکتا ہوں تاکہ وہ میرے لیے دعا کرے؟ آپ نے فرمایا: تم خود اپنے لیے دعا کرو یہ بہتر ہے اس سے کہ تمہارے لیے قصہ گو دعا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27882]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27882، ترقيم محمد عوامة 26725)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26726 ترقیم الشثری: -- 27883
٢٧٨٨٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن عبيد الله بن عمر عن نافع قال: لم يكن قاص في زمن النبي ﷺ ولا زمن ابي بكر ولا زمن عمر ولا (في) (١) زمن عثمان (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) مرسل، نافع تابعي، وأخرجه متصلًا من طريق ابن عمر: ابن حبان (٦٢٦١)، وابن ماجه (٣٧٥٤).

حضرت عبید اللہ بن عمر فرماتے ہیں کہ حضرت نافع نے ارشاد فرمایا: کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں کوئی قصہ گو نہیں تھا نہ ہی حضرت ابوبکر کے زمانے میں نہ حضرت عمر کے زمانے میں اور نہ ہی حـضرت عثمان کے زمانے میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27883]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27883، ترقيم محمد عوامة 26726)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26727 ترقیم الشثری: -- 27884
٢٧٨٨٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب (١) حدثنا معاوية بن صالح قال: (حدثني) (٢) يحيى بن سعيد الكلاعي عن جبير بن نفير الحضرمي ان ام الدرداء بعثته إلى نوفل بن فلان وقاص معه، يقصان في المسجد، فقالت: قل لهما: ليتقيا الله، (وتكون) (٣) موعظتهما للناس لانفسهما.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، م]: زيادة (قال).
(٢) في [جـ، م]: (حدثنا).
(٣) في [جـ، م]: (وتكن).

حضرت جبیر بن کثیر حضرمی فرماتے ہیں کہ حضرت ام الدرداء نے ان کو نوفل بن فلاں کی طرف بھیجا جو کسی خطیب کے ساتھ مسجد میں بیٹھ کر وعظ و نصیحت فرما رہے تھے۔ آپ نے فرمایا: ان دونوں سے کہو کہ تم دونوں اللہ سے ڈرو۔ اور چاہیے کہ تمہارا لوگوں کو وعظ و نصیحت کرنا اپنی ذات کے لیے ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27884]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27884، ترقيم محمد عوامة 26727)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26728 ترقیم الشثری: -- 27885
٢٧٨٨٥ - حدثنا ابو اسامة عن مسعر (عن عبيد بن الحسن) (١) عن ابن معقل قال: كان رجل لا يزال يقص فقال: له ابن مسعود انشر سلعتك على من يريدها (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في: [هـ] أثبته مما تقدم ٨/ ٤١٠ برقم [٢٧٢٨٨].
(٢) صحيح.

حضرت عبید بن حسن فرماتے ہیں کہ حضرت ابن معقل نے ارشاد فرمایا: کہ ایک آدمی ہمیشہ وعظ و نصیحت کرتا رہتا تھا۔ حضرت ابن مسعود نے اس سے فرمایا: تم اپنا سامان اس کے سامنے پھیلاؤ جو اس کا ارادہ رکھتا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27885]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27885، ترقيم محمد عوامة 26728)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں